ہندوستان کا دورہ جنوبی افریقہ ۔۔ نامہ وقت اور تبصرے

سروش

محفلین
VkPviLT_SfqfW8CqFNrHtA.png
 
ابن توقیر

محفلین
پہلے ٹیسٹ کا پہلا دن پہلا سیشن ،افریقہ کا ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ۔صرف 13 رنز اور 3 آوٹ،کمار جی کے تینوں شکار
 
محمد وارث

لائبریرین
اے بی کی پریشر میں شاندار ففٹی۔ کپتان کے ساتھ مل کر اننگز کو سہارا دیتے، 97 پر تین آؤٹ۔ پارٹنر شپ 85 رنز۔
 
لنچ ڈے ون
107/3
اس سیشن کا ماحصل ہے کہ اے بی ڈی وی جی مہان شہان ترین ہے-
اور جو کچھ عرصہ انہوں نے وائٹ کپڑوں کو بائے کہہ کر صدمہ دیا تھا اسکی انہیں عام معافی!!!
 
محمد وارث

لائبریرین
انڈیا نے پہلے دن کا ایڈوانٹج کھو دیا، پہلے تو افریقہ کی ٹیل کو رنز کرنے دیے، جب 142 پر ٹاپ پانچ وکٹیں حاصل کر لیں تھیں تو پھر 286 رنز کھا جانا زیادتی ہے اور اس کے بعد اپنی تین وکٹیں جلد از جلد کھو دیں۔ میچ اس وقت بیلنسڈ ہے، اور آج کا دن اہم ہے!
 
فہد اشرف

محفلین
انڈیا 209-10
پہلی اننگ کی بنیاد پر افریقہ کو 77 رن کی سبقت حاصل ہوئی اور اب مجموعی سبقت 90 رن کی ہو چکی ہے
تیسری اننگ افریقہ 13-0
 
انڈیا 209 آل آؤٹ
یوں 77 رنز کی بھاری برتری حاصل ہوئی ہے جنوبی افریقہ کو!!

ہردیک جی عمدہ اننگ سے کچھ تو انڈیا کی اُمید بندھائی ہے- لیکن پھر بھی میچ لگ رہا کہ اب جنوبی افریقہ کے پلڑے کی طرف جھک گیا ہے-
پچ بھی اب کچھ آسان ہو چُکی ہے اسلئے ابکہ افریقینز کو 300 سے کم پر پویلین کی راہ دکھلانا آسان نہ ہوگا اور نہ ہی 350+ چیس کرنا چتھی اننگ میں!!
 
اسٹمپس ڈے 2
جنوبی افریقہ 65/2
مجموعی برتری 142

دوسرے دن کے اختتام تک افریقہ کی گرفت میچ پر کافی مضبوط ہو چُکی ہے-
یہاں سے معجزہ ہی انڈیا کو شکست سے بچا سکتا ہے-
 
یاز

محفلین
اسٹمپس ڈے 2
جنوبی افریقہ 65/2
مجموعی برتری 142

دوسرے دن کے اختتام تک افریقہ کی گرفت میچ پر کافی مضبوط ہو چُکی ہے-
یہاں سے معجزہ ہی انڈیا کو شکست سے بچا سکتا ہے-
غیرمتفق جناب
کوہلی کی چوتھی اننگز کی ایوریج نہ بھولئے جناب.
جنوبی افریقہ کا ٹارگٹ 350 سے کم ہوا تو غیرمحفوظ سمجھا جانا چاہیے. ویسے کوہلی جی اس سے زیادہ کو بھی غیرمحفوظ بنا دینے کی اہلیت رکھتے ہیں
 
لیکن جناب انوشکا جی کی موجودگی بھی تو ایک حقیقت ہے :)
 
جی حجور کوہلی جی کے چلتے بندہ آخری دن 450 کو بھی غیر محفوظ سمجھتا ہے-

فلحال کیپ ٹاؤن میں بارش نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں- جو کہ مجوزہ/ممکنہ معجزے کی ابتدا ہے-

غیرمتفق جناب
کوہلی کی چوتھی اننگز کی ایوریج نہ بھولئے جناب.
جنوبی افریقہ کا ٹارگٹ 350 سے کم ہوا تو غیرمحفوظ سمجھا جانا چاہیے. ویسے کوہلی جی اس سے زیادہ کو بھی غیرمحفوظ بنا دینے کی اہلیت رکھتے ہیں
 
Top