ورڈ میں انڈیکسنگ سے متعلق ایک الجھن

اکثر مقالوں کے آخر میں انڈیکس (اشاریہ) شامل ہوتا ہے۔ مجھے درج ذیل انڈیکس بنانے ہوتے ہیں:
فہرست آیات
فہرست احادیث
فہرست کتب
فہرست شخصیات
فہرست اماکن وبلاد
وغیرہ
مجھے الجھن یہ در پیش ہے کہ جب ایک انڈیکس بناکر اگلا انڈیکس بناتا ہوں تو ورڈ بجائے دوسرا انڈیکس بنانے کے پہلے ہی انڈیکس کو اپڈیٹ کردیتا ہے۔
مثلا ایات کا انڈیکس بنا لیا ہے اور احادیث کا انڈیکس بنانے کے لیے انٹریز کو مارک کرکے انڈیکس جنریٹ کرتا ہوں تو فہرست آیات والا انڈیکس ہی اپڈیٹ ہوکر احادیث کا انڈیکس بن جاتا ہے اور پہلی فہرست ریپلیس ہوجاتی ہے۔
اس کی کیا وجہ ہے؟ کیا ایک فائل کا ایک ہی انڈیکس بن سکتا ہے؟ یا مختلف انڈیکس بھی بن سکتے ہیں؟
اور اس کا طریقہ کیا ہوگا؟

میں عرض کرتا چلوں کہ فی الوقت اس کے لیے ایک جگاڑ سے کام چلا رہا ہوں، کہ ایک انڈیکس (مثلا آیات کا) بنا کر اپنا ڈیٹا کاپی کرکے دوسری فائل بناتا ہوں اور اس میں نئے سرے سے دوسرا انڈیکس (مثلا احادیث کا) بناتا ہوں۔ پھر حاصل شدہ انڈیکس کو پہلی فائل میں پیسٹ کر دیتا ہوں۔ اس طرح تمام مطلوبہ انڈیکس بن تو جاتے ہیں لیکن دو پریشانیاں ہیں:
ایک یہ کہ اس طرح الگ الگ فائلز بنانے میں خاصا وقت صرف ہوتا ہے
دوسرا یہ کہ انڈیکس بنانے کے بعد کبھی مقالے میں کوئی ایڈیٹنگ کرنی پڑ جاتی ہے جس سے صفحات کے نمبر بدل جاتے ہیں۔ اب اگر انڈیکس کو اپڈیٹ کروں گا تو محض پہلا ہی انڈیکس اپڈیٹ ہوگا۔ باقی کے انڈیکس نہیں، کیونکہ وہ تو میں نے دوسری فائل سے کاپی کیا ہے۔
اس مشکل کے حل کے لیے ورڈ میں میسر طریق کار یا کوئی اور اشاریہ بنانے والا سافٹ وئیر درکار ہے۔ ماہرین نظر کرم فرمائیں۔
 
ہمممم
جزاک اللہ۔ ضرور آزماتا ہوں۔
اس ریفرینس سے ایک نسبتا بہتر "جگاڑ" حاصل ہوا ہے۔ وہ یہ کہ میں اشاریہ بنانے کے لیے بجائے Index کے، ریفرینس کے ٹیب سے ٹیبل آف کانٹینٹ استعمال کروں اور آیات و احادیث وغیرہ کے لیے الگ الگ ہیڈنگ سٹائل استعمال کر لوں۔ یوں وہ انڈیکس "ٹیبل آف کانٹینٹ" کی شکل میں جنریٹ ہوجائے گا۔
لیکن اس میں ایک دوسرا مسئلہ ہے۔۔۔۔ وہ یہ کہ جب ہم اشاریہ بناتے ہیں تو مکرر آیات یا احادیث بار بار لکھی ہوئی نہیں آتی بلکہ ایک مرتبہ آیت کا ذکر ہوتا ہے، پھر جتنے مقامات پر وہ آئی ہے ان کے صفحہ نمبر۔ مثلا:
"قل ھو اللہ احد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 12,34,55,68,90" (اور یہی ہمیں چاہیے)
لیکن فہرست والا آپشن استعمال کرکے یہ نتیجہ کیسے آئے گا؟
میرے خیال میں تو جتنی مرتبہ "قل ھو اللہ" آیا ہے، ہر ایک نئی سطر میں الگ صفحہ نمبر کے ساتھ آئے گا۔ اس طرح:
قل ھو اللہ احد۔۔۔۔12
قل ھو اللہ احد۔۔۔۔۔34
قل ھو اللہ احد۔۔۔۔۔55
اس کا حل ہوجائے تو کیا ہی بات ہے؟
یا پھر انڈیکسنگ کا کوئی اور طریقہ؟؟؟
 
فاتح

لائبریرین

اور

How to Create Multiple Indexes in Microsoft Word
 
الف عین

لائبریرین
مجھے بھی کبھی ایسی ضرورت لاحق ہوئی تو میں بھی ایک فہرست بنا کر کاپی کر لیتا ہوں اور الگ رکھتا ہوں، بعد میں اسی کو پیسٹ کر دیا کرتا ہوں۔ لیکن میں صرف ہیڈنگ سٹائل سے ہی ٹی او سی جنریٹ کرتا ہوں۔
 
Top