گٹسی سی ڈی، اوبنٹو، کبنٹو، ژوبنٹو

شاہ فیصل

محفلین
اگر کوئی تیزرفتار انٹرنیٹ کے حامل صاحب یا صاحبہ یہ فراہم کر سکیں تو مشکور ہونگا، اخراجات ادا کرونگا یقینآ۔
 
فاتح

لائبریرین
اگر کوئی تیزرفتار انٹرنیٹ کے حامل صاحب یا صاحبہ یہ فراہم کر سکیں تو مشکور ہونگا، اخراجات ادا کرونگا یقینآ۔

شاہ فیصل صاحب!
آپ کتنے اخراجات دا کرنے پر تیار ہیں؟ خیر جس قدر ممکن ہو سکیں میرے اکاؤنٹ میں فوراً جمع کروا دیں;) اور یہاں سے آرڈر کر دیجیے سی ڈیز آپ تک پہنچ جائیں گی۔ :grin:

https://shipit.ubuntu.com
https://shipit.kubuntu.org
https://shipit.edubuntu.org

جناب یہ سی ڈیز ان کی اپنی ویب سائٹوں سے نہ صرف مفت ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں بلکہ اگر آپ کا انٹرنیٹ سست رفتار ہے تو منگوائی بھی جا سکتی ہیں اور وہ بھی بالکل مفت۔
یہیں محفل پر ہی ابو شامل صاحب نے ہی ایک پوسٹ کی تھی یہ دیکھیے گا:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=6338
 
ساجداقبال

محفلین
شاید وہ گسٹی گبن کے نئے بی ٹا کا کہہ رہے ہیں، جو غالبآ شپ اِٹ سے نہیں ملتا۔ شاہ فیصل بھائی ذرا بات کی وضاحت فرمائیں۔
 
فاتح

لائبریرین
شاید وہ گسٹی گبن کے نئے بی ٹا کا کہہ رہے ہیں، جو غالبآ شپ اِٹ سے نہیں ملتا۔ شاہ فیصل بھائی ذرا بات کی وضاحت فرمائیں۔

ساجد صاحب! بیٹا باپ بن گیا ہے:grin:
یعنی گٹسی اوبنٹو کا جدید ترین ورژن (7.10) اسی ربط سے جو میں نے اوپر مہیا کیا تھا، ڈاؤن لوڈ اور مفت آرڈر کیا جا سکتا ہے۔

https://shipit.ubuntu.com
 
شاہ فیصل

محفلین
شاہ فیصل صاحب!
آپ کتنے اخراجات دا کرنے پر تیار ہیں؟ خیر جس قدر ممکن ہو سکیں میرے اکاؤنٹ میں فوراً جمع کروا دیں;) اور یہاں سے آرڈر کر دیجیے سی ڈیز آپ تک پہنچ جائیں گی۔ :grin:

https://shipit.ubuntu.com
https://shipit.kubuntu.org
https://shipit.edubuntu.org

جناب یہ سی ڈیز ان کی اپنی ویب سائٹوں سے نہ صرف مفت ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں بلکہ اگر آپ کا انٹرنیٹ سست رفتار ہے تو منگوائی بھی جا سکتی ہیں اور وہ بھی بالکل مفت۔
یہیں محفل پر ہی ابو شامل صاحب نے ہی ایک پوسٹ کی تھی یہ دیکھیے گا:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=6338

شکریہ فاتح، مجھے اس بارے میں معلوم ہے اور میں گٹسی آڈر بھی کر چکا ہوں۔ لیکن بات انتظار کی ہے۔ ویسے شائد آپ کی نظر سے یہ پوسٹ نہیں گزری اور جوآپ اردو پوائنٹ‌ بلاگز میں‌بھی دیکھ سکتے ہیں۔ ویسے میرے خزانے میں جو کچھ ہے وہ آپ یہاں‌دیکھ لیں۔
خیر میں ڈھونڈتا ہوں‌کوئی ڈی ایس ایل والے صاحب۔ ہائے جرمنی، 5 گیگا چند منٹوں میں اتار لیتا تھا!!!
 
فاتح

لائبریرین
شکریہ فاتح، مجھے اس بارے میں معلوم ہے اور میں گٹسی آڈر بھی کر چکا ہوں۔ لیکن بات انتظار کی ہے۔
چلیے تو پھر خرچہ بھرنے کو تیار ہو جائیں (جس کا آپ نے ذکر کیا تھا)۔ میرے پاس ڈاؤن لوڈ ہوئی ہوئی موجود ہے اور میں کسی بھی وقت آپ کو بھیج سکتا ہوں لیکن متحدہ عرب امارات سے پاکستان تک کا خرچہ آپ کے ذمے۔ کہیں تیار ہیں؟;)
ویسے شائد آپ کی نظر سے یہ پوسٹ نہیں گزری اور جوآپ اردو پوائنٹ‌ بلاگز میں‌بھی دیکھ سکتے ہیں۔ ویسے میرے خزانے میں جو کچھ ہے وہ آپ یہاں‌دیکھ لیں۔
ارے بھائی میری نظر سے یہ پوسٹ کیسے گزر سکتی تھی کہ میں ان دونوں فورمز میں سے کسی کا بھی ممبر نہیں (ارے ہاں لینکس پاکستان پر شروع شروع میں رجسٹر ہوا تھا لیکن اس کے بعد کبھی ان کی ویب سائٹ پر جانے کا اتفاق ہی نہیں ہوا)۔ اور بھلا آپ کے بلاگ کے متعلق کیسے جان سکتا تھا میں؟ اتنا بڑا پیرِ کامل نہیں ہوں میں;)

اور بلاگ شلاگ کے معاملے میں میرا یہ عالم ہے کہ محب صاحب اور قدیر صاحب نے میرا بلاگ بنا بھی دیا تو میں نے بھولے بھٹکے وہاں کچھ لکھا ہی نہیں۔ اور ماورا نے بتایا کہ انہوں نے محب کے بلاگ پر میری تعریف وغیرہ بھی کی ہے :grin: مگر اب تک وہاں جا کر دیکھ بھی نہیں سکا۔:(

خیر میں ڈھونڈتا ہوں‌کوئی ڈی ایس ایل والے صاحب۔ ہائے جرمنی، 5 گیگا چند منٹوں میں اتار لیتا تھا!!!
جناب جرمنی کی کیا باتاں۔۔۔ :)
 
شاہ فیصل

محفلین
اور بلاگ شلاگ کے معاملے میں میرا یہ عالم ہے کہ محب صاحب اور قدیر صاحب نے میرا بلاگ بنا بھی دیا تو میں نے بھولے بھٹکے وہاں کچھ لکھا ہی نہیں۔ اور ماورا نے بتایا کہ انہوں نے محب کے بلاگ پر میری تعریف وغیرہ بھی کی ہے :grin: مگر اب تک وہاں جا کر دیکھ بھی نہیں سکا۔:(

جناب جرمنی کی کیا باتاں۔۔۔ :)

چلیں کوئی بات نہیں، اب ملاقات رہے گی انشااللہ۔
 
الف عین

لائبریرین
Xubuntu تو میرے خیال میں شِپ اِٹ پر اب تک دستیاب نہیں، ڈاؤن لوڈ ہی کرنا پڑے گا۔ باقی ڈسٹرو ڈاک سے مل سکتے ہیں۔ لیکن آج کل یہ لوگ محض پانچ سی ڈیز ہی بھیجتے ہیں۔
 
شاہ فیصل

محفلین
Xubuntu تو میرے خیال میں شِپ اِٹ پر اب تک دستیاب نہیں، ڈاؤن لوڈ ہی کرنا پڑے گا۔ باقی ڈسٹرو ڈاک سے مل سکتے ہیں۔ لیکن آج کل یہ لوگ محض پانچ سی ڈیز ہی بھیجتے ہیں۔

جی اعجاز صاحب، لیکن میرا خیال ہے کہ ایک مرتبہ اوبنٹو مل جائے تو ژوبنٹو کو منتقلی زیادہ مشکل نہیں‌ہو گی۔ ویسے میرا کام تو ایک ہی سے چل جائے گا، یہ پانچ کی کیا ضرورت ہے؟ بہرحال خود بھی کوشش کرتا ہوں‌کہ ٹکڑوں میں‌انٹڑنیٹ سے ہی اتار لوں۔
 
اکرام

محفلین
السلام علیکم شاہ فیصل بھیا

اگر آپ اسلام آباد میں رہتے ہیں تو میں آپ کی مد د کر سکتا ہوں آپ یو-ایس بی لے آے اور اوبنٹو میرے سے لے لیں ۔ میرے آفس کے پی سی میں موجود ہے ۔ سی ڈی رائٹر میرے پا س نہیں ہے ۔

عربین لنکس بھی مل سکتی ہے ۔

دعا گو

اکرام
 
شاہ فیصل

محفلین
بہت شکریہ اکرام
میں اسلام آباد سے خاصا دور ہوں یعنی ڈیرہ اسماعیل خان میں۔ لیکن بہر حال آپکا شکریہ۔ اگر ضرورت درپیش رہی تو میں انشا اللہ آپ سے رابطہ کر لونگا۔
 
دوست

محفلین
راغب اختر لینکس پر ان پیج نہیں چلتا۔ لیکن لینکس پر اردو لکھی جاسکتی ہے۔ بالکل اسی طرح جس طرح آپ اس فورم پر اردو لکھ اور پڑھ رہے ہیں۔ اسے ہم یونیکوڈ اردو کہتے ہیں۔ یونیکوڈ ایک معیار ہے جسے دنیا کے تمام آئی ٹی ادارے مانتے ہیں اور اس میں دنیا کی ہر زبان کے لفظ لکھے جاسکتے ہیں۔ چینی زبان ہو، جاپانی ہو، سندھی ہو، ہندی ہو یا پھر اردو۔ اسے دنیا کا ہر اچھا ورڈپروسیسر سپورٹ کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مائیکروسافٹ ورڈ میں آپ اردو محفل سے ٹیکسٹ کاپی کرکے پیسٹ کرسکتے ہیں اور یہ ایسے ہی رہے گا۔ لیکن ان پیج سے اگر کاپی کرکے پیسٹ کریں تو ایسا نہیں ہوسکے گا وہ بے معنی کوڈز میں بدل جائے گا۔ ان پیج ایک محدود معیار کو سپورٹ کرتا ہے جبکہ یونیکوڈ کو ہر کوئی سپورٹ کرتا ہے اس لیے لینکس پر ان پیج چلنے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اردو نہیں لکھ سکتے یا ان پیج والے کام نہیں کرسکتے۔ لینکس پر سب کچھ ممکن ہے۔ لیکن اس کے پروگرامز کے نام ذرا الگ ہیں اور انھیں سیکھنے کے لیے وقت درکار ہوگا چونکہ لینکس آپ کے لیے نئی چیز ہوگا۔ یہی کام آپ نے یقینًا ونڈوز کے پروگرامز سیکھتے وقت بھی کیا ہوگا (یعنی وقت لگا کر سیکھا ہوگا:) )۔ اگر آپ لینکس استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہیں۔ اس سلسلے میں آپ ہر قسم کا سوال محفل کے لینکس سیکشن میں یا اردو کوڈر لینکس فورمز پر پوچھ سکتے ہیں۔
وسلام
 
شاہ فیصل

محفلین
جی نہیں لینکس پر ان پیج نہیں‌چلتا کیونکہ اسے صرف ونڈوز کے لیے لکھا گیا ہے۔ لیکن لینکس یونیکوڈ‌ کو سپورٹ‌کرتی ہے اور یوں آُپ کسی بھی ورڈ پروسیسر مثلآ‌اوپن آفس یا ایبی ورڈ‌کو اردو لکھنے پڑھنے کی لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر ناگزیر ہو تو لینکس کے اندر ونڈوز بذریعہ ورچوولائزیشن چلا کر اسکے اندر کوئی بھی ونڈوز پروگرام چلا سکتے ہیں۔
 
Top