برائے اصلاح

محترم استاد@الف عین صاحب
ریحان قریشی صاحب
امجد علی راجا صاحب

گراں پے از دو سرا لا الہ الا اللہ
محیطء ارض و سما لا الہ الا اللہ

نہیں ہے تیر و تفنگ نہ تختءسلطانی
ہے زورءشیرء خدا لا الہ الااللہ

ستم نہ چھین سکا ہےکبھی سلاسل میں
بلال کے دل کی صدا لا الہ الا اللہ



فنا پذیر وجودء جہاں ہے سب لیکن
بس اک ہے راہ ء بقا لا الہ الا اللہ

فقیر کو یہ بنائے غنی زمانے میں
متاعء بیش بہا لا الہ الا اللہ

روا ہیں یوں تو وظائف بہت مگر عابد
حریمء قرب ء خدا لا الہ الا اللہ
 

الف عین

لائبریرین
ہمزہ بجائے اضافت کیوں؟
کچھ مصرع بحر سے خارج ہیں۔ ان کی درستی ہو جائے تو بات آگے کی جائے۔
 
سلام۔
میرا نام یاسر اعوان میں بھی کچھ ٹوٹے پھوٹے الفاظ لکھ لیتا ہوں اپنی تحریر اصلاح کے لیے یہاں بجھوانے کا۔کیا طریقہ ہے۔
شکریہ
 

الف عین

لائبریرین
گراں پے از دو سرا لا الہ الا اللہ
محیطء ارض و سما لا الہ الا اللہ
÷÷÷ ؛ہلا مصرع سمجھ نہیں سکا۔

نہیں ہے تیر و تفنگ نہ تختءسلطانی
ہے زورءشیرء خدا لا الہ الااللہ
÷÷پہلا مصرع بحر سے خارج ہے۔

ستم نہ چھین سکا ہےکبھی سلاسل میں
بلال کے دل کی صدا لا الہ الا اللہ
÷÷ پہلا مصرع بے معنی لگتا ہے۔ دوسرا بحر میں نہیں

فنا پذیر وجودء جہاں ہے سب لیکن
بس اک ہے راہ ء بقا لا الہ الا اللہ
÷÷پہلے مصرع میں ’سب‘ بیان کو گڑبڑا رہا ہے۔ دوسرے میں ’بس اک‘ صوتی طور پر اچھا نہیں۔

فقیر کو یہ بنائے غنی زمانے میں
متاعء بیش بہا لا الہ الا اللہ
۔۔درست ہے

روا ہیں یوں تو وظائف بہت مگر عابد
حریمء قرب ء خدا لا الہ الا اللہ
÷÷یہاں حریمِ قرب سمجھ میں نہیں آیا۔
 
گراں پے از دو سرا لا الہ الا اللہ
محیطء ارض و سما لا الہ الا اللہ
÷÷÷ ؛ہلا مصرع سمجھ نہیں سکا۔

نہیں ہے تیر و تفنگ نہ تختءسلطانی
ہے زورءشیرء خدا لا الہ الااللہ
÷÷پہلا مصرع بحر سے خارج ہے۔

ستم نہ چھین سکا ہےکبھی سلاسل میں
بلال کے دل کی صدا لا الہ الا اللہ
÷÷ پہلا مصرع بے معنی لگتا ہے۔ دوسرا بحر میں نہیں

فنا پذیر وجودء جہاں ہے سب لیکن
بس اک ہے راہ ء بقا لا الہ الا اللہ
÷÷پہلے مصرع میں ’سب‘ بیان کو گڑبڑا رہا ہے۔ دوسرے میں ’بس اک‘ صوتی طور پر اچھا نہیں۔

فقیر کو یہ بنائے غنی زمانے میں
متاعء بیش بہا لا الہ الا اللہ
۔۔درست ہے

روا ہیں یوں تو وظائف بہت مگر عابد
حریمء قرب ء خدا لا الہ الا اللہ
÷÷یہاں حریمِ قرب سمجھ میں نہیں آیا۔

بہت مہربانی سر ۔۔ پہلے مصرعے میں گراں ہے از دو سرا ۔۔ میں کہنا چاہ رہا ہوں کہ لاالہ الااللہ دو جہاں سے بھاری ہے
 
Top