کیا یہ شعر ٹھیک ہے

یاسر شاہ

محفلین
پھر ہے مرے جذبات میں ہلچل برپا
پھر سے ترے دیدار کی تمنا جاگی

"تمنّا" کی جگہ "خواہش" کر دیں - پھرایک اور شعر اس وزن و زمین میں کہیں تو رباعی بن جائے گی-

یہ رباعی کا "لا حول و لا قوۃ الّا باللہ" والا وزن ہے -

یاسر
 
توقیر عالم

ایک تجویز

پھر ہے مرے جذبات میں ہلچل برپا
پھر سے ترے دیدار کے ارماں جاگے
پھر شور ہے دریا میں تری یادوں کے
پھر سے کئی سوئے ہوئے طوفاں جاگے

بہر حال آپ کا شعر اچھا تھا -مجھے بھی لکھنے کی تحریک ملی -
 
Top