شکاری پرندے

قیصرانی

لائبریرین
چمگادڑ پرندہ ہی ہے۔ اس کے پر ہیں اور ہوا میں اُڑتا ہے تو پرندہ ہی ہوا ناں۔ ممالیہ ہے تو کیا۔
پرندے جانداروں کی ایک الگ درجہ بندی میں آتے ہیں۔ جیسے کیوی ایک پرندہ ہے اور شتر مرغ بھی، مگر اڑنے سے معذور۔ اسی طرح ممالیہ چاہے اڑ سکتا ہو یا نہ اڑ سکتا ہو، جانور ہی کہلائے گا
 

قیصرانی

لائبریرین
شکاری پرندوں میں باز، عقاب، شکرا، شاہین اور الو شامل ہیں۔ اب یہ الگ بات ہے کہ عقاب کی بہت ساری اقسام ہیں، جن کو اردو میں الگ الگ ناموں سے نہیں جانا جاتا۔ شکرا، شاہین اور الو کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے۔ تاہم یہ ایسے پرندے ہیں کہ جن کا کام دوسرے پرندوں اور جانوروں کو پکڑ کر، مار کر اور ان سے پیٹ بھرنا ہے۔ ورنہ تو شاید ہی کوئی پرندہ ایسا ہو جو مکھی یا مچھر کو نہ پکڑ کر کھاتا ہو۔ علاقائی اعتبار سے شاہین، شکرا اور باز کے نام Interchangeable بھی ہو سکتے ہیں
 

فہد اشرف

محفلین
پرندے جانداروں کی ایک الگ درجہ بندی میں آتے ہیں۔ جیسے کیوی ایک پرندہ ہے اور شتر مرغ بھی، مگر اڑنے سے معذور۔ اسی طرح ممالیہ چاہے اڑ سکتا ہو یا نہ اڑ سکتا ہو، جانور ہی کہلائے گا
کیا پرندوں کو جانور نہیں کہا جا سکتا؟ آتے تو وہ بھی kingdom animalia میں ہیں؟
 

قیصرانی

لائبریرین
کیا پرندوں کو جانور نہیں کہا جا سکتا؟ آتے تو وہ بھی kingdom animalia میں ہیں؟
اس بات پر تفصیلی بحث ہو سکتی ہے کہ آپ کا نکتہ بھی بجا ہے۔ دراصل اینیمالیا کنگڈم میں پرندے بھی آتے ہیں، چرندے بھی، درندے بھی، مچھلیاں، حشرات اور بھی بہت کچھ۔ تو اس اعتبار سے تو کنگڈم کے تمام تر اراکین جانور کہلائیں گے۔ پھر انہیں مزید درجہ بندی میں بانٹ دیا گیا ہے جس میں فقاریہ (ریڑھ کی ہڈی والے) اور غیر فقاریہ (ریڑھ کی ہڈی کے بغیر والے) آتے ہیں اور پھر ان کی آگے مزید اقسام ہوتی جاتی ہیں۔ یعنی تکنیکی اعتبار سے تو انسان بھی ایک جانور ہی ہے
 

عثمان قادر

محفلین
شکاری پرندوں کی معلومات مکمل ہو لیں تو پھر میں "نادان پرندوں" کی معلومات اکٹھی کرنے کے لیے لڑی شروع کروں گا ۔۔۔۔
 
میرا نہیں خیال کہ گدھوں کا شمار شکاری پرندوں میں ہوتا۔
ان کا شمار گوشت خوروں میں ضرور ہوتا ہے لیکن شکاریوں میں نہیںِ۔

دوسری بات کراچی میں گوشت کی دوکانوں پر جو چیلیں اڑتی پھرتی ہیں یہ Eagle نہیں کہلاتیں Eagle عقاب کو کہا جاتا ہے۔ جو شاذو نادر ہی دکھائی دیتا ہوں عام لوگوں کو رئیل میں۔
شاہیں کو انگلش میں Falcon کہتے ہیں۔ جو کہ پہاڑی چٹانوں پر بسیرا کرتا ہے۔
وہ ہے نہ علامہ اقبال کا شعر۔
تو شاہین ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں پر۔
یہ شاہین گوشت کی دوکانوں پر اڑنے والی چیلوں سے بہرحال بڑا ہی ہوتا ہے۔
Hawk باز کو کہتے ہیں یہ بھی چیلوں کے مقابلے تھوڑا بڑا ہوتا ہے۔ ماہر شکاری ہوتا ہے۔
عموماًَ چھوٹے پرندے جیسے کبوتر وغیرہ کا شکار کرتا ہے۔
پرانے زمانے میں شاید دور دراز کی خط و کتابت کےلیے بھی استعمال کیا جاتا تھا۔
کبھی کبھار اڑتا ہوا دکھائی بھی دے جاتا ہے۔

آپ بلکل درست کہ رہے ہیں۔ میں بس تھوڑا سا مزید اضافہ کرنا چاہوں گا۔

Kite - چیل
Eagle - عقاب
Falcon - شاھین جس میں چرغ، بہری اور ترومتی شامل ہوتے ہیں
Hawk - باز، باشا اور شکرہ

باز کو Goshawk کہتے ہیں، باشا کو Sparrowhawk کہتے ہیں اور شکرہ کو Little banded Goshawk کہتے ہیں۔
 
آخری تدوین:
Top