دو مکالموں کے لطیفے

جاسمن

لائبریرین
"بھائی جی صحیح قیمت لگائیں،ہم ہمیشہ یہیں سے کپڑے لیتے ہیں-"
"باجی!خدا کا کچھ خوف کریں ،کل ہی تو دکان کھولی ہے۔"
 

جاسمن

لائبریرین
"آپ 70 سال کی عمر میں آٹھواں بیاہ رچا رہے ہیں بابا جی۔۔۔ایسا کیوں؟؟"
"بس پتر جب مولوی صاحب کہتے ہیں کہ لڑکا کدھر ہے؟لڑکے کو بلاو۔۔۔تو دل میں بڑی ٹھنڈ پڑتی ہے۔"
 

جاسمن

لائبریرین
"ویٹر!شوربے میں مکھی تیر رہی ہے۔"
"صاحب!یہ بھی تو دیکھیں کہ کتنی خوبصورتی سے تیر رہی ہے۔"
 

محمد وارث

لائبریرین
"چلو جلدی اُٹھو، بچوں کو اسکول سے دیر ہو رہی ہے۔"
"کچھ نہیں ہوا، اسکول ہی تو جانا ہے بچوں نے، کون سا اپنے ابا جی کے دوسرے نکاح میں جانا ہے۔" :)
 
شوہر: تم نے مجھ میں ایسا کیا دیکھا
کہ تم فوراً شادی کے لئے تیار ہو گئی؟

بیوی: جی میں نے ایک دو بار آپ کو بالکنی سے برتن دھوتے ہوئے دیکھا تھا۔۔۔۔۔
 
خاتون : ڈاکٹر صاحب! کیا میری بیماری اس قدر پیچیدہ ہے کہ آپ کچھ بھی بتانے سے قاصر ہیں ؟
ڈاکٹر : نہیں محترمہ! دراصل یہ بیماری اُس چیپٹر سے ہے جو میں نے پیپرز کی تیاری کرتے ہوئے چوائس میں چھوڑ دیا تھا۔
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
"اجی سُنتے ہو۔"
"ہاں سُن رہا ہوں، لیکن کاش تمھاری اُس وقت سُنی ہوتی جب کہا کرتی تھیں کہ "میں تم سے شادی نہیں کر سکتی"۔"
 

La Alma

لائبریرین
ایک مکھی دوسری سے: یار باقی کی مکھیاں کہاں غائب ہیں؟
دوسری مکھی: وہ اردو محفل پہ " آئٹم لطیفہ" کرنے گئی ہیں
 
Top