اندرون کعبہ (خانہ کعبہ کے اندر کی تصویر)

پاکستانی

محفلین
image001mv2.gif
image002wq2.jpg
image003fc0.gif
image004ul2.jpg
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
اللہ اکبر سُبحَانَ اللہِ وَبِحَمدِہ سُبحَانَ العَظیم


جزاک اللہ
 

باسم

محفلین
بہت شکریہ پاکستانی بھائی اچھی تصاویر پوسٹ کیں
دوسری تصویر شاید باہر کی ہے
 

امن ایمان

محفلین
خانہ کعبہ کا اندرونی منظر

السلام علیکم!

مجھے ابھی ایک تصویر ملی ہے۔۔۔جس میں خانہ کعبہ کو اندر سے دیکھایا گیا ہے۔۔۔کچھ مہینے پہلے پاکستان کے دو صنعت کار اور کالم نگار مرزا اختیار بیگ اور مرزا اشتیاق بیت اللہ کے اندر جانے کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔۔۔ان کی تحریر اور اس تصویر کا موازنہ کیا جائے تو یہ تصویر سچی لگتی ہے۔

کالم میرے بلاگ پر ہیں۔۔

ہالہ


insideviewofKHANA-E-KABA.jpg



آپ سب کی رائے کا انتظار رہے گا۔
 

تلمیذ

لائبریرین
کتنے خوش بخت ہیں وہ لوگ جو کعبہ شریف کے اندر جانے کی سعادت سے مشرف ہوتے ہیں!

امن ایمان ! آؔپ کا بے حد شکریہ کہ آؔؔپ نے یہ گراں قدر تصویر یہاں پر پوسٹ کی اور ہماری گنہ گار آؔنکھوں کو طراوٹ بخشی ۔ ؔآپ کے بلاگ کی وساطت سے ان دو کالموں کو پڑھ کر روح تازہ ہوگئی ہے اور ان دونوں بھا ئیوں کے نصیبے پر رشک آ رہا ہے۔

آپ کو اور ان کو باری تعالےٰ جزائے خیر عطا فرمائیں ۔ آمین !!
 

شمشاد

لائبریرین
اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ کعبۃ اللہ کا اندرونی منظر ہے۔
میرے پاس کہیں ہیں تو سہی کچھ تصاویر، ملنے پر یہاں پوسٹ کر دوں گا۔
 
بہت خوش قسمت ہیں وہ جنہیں بار بار زیارت کا شرف نصیب ہوا ہے جن میں یہیں پر موجود شمشاد بھائی بھی شامل ہیں شمشاد بھائی اگر ہو سکے تو خانہ کعبہ کو دیکھتے وقت جو کیفیت ہوتی ہے وہ بتائیں ۔ اور آپ کو اس کام کی اللہ تعالی جزا دے اور شئیر کرنے کا شکریہ ۔


شاکر (دوست) صاحب : جہاں تک بات مشرف کی ہے تو انسان کے اندر ہے وہ صرف اللہ تعالی کو معلوم ہے اب ہمیں کیا معلوم کہ وہ زیارت کرنے عقیدت سے جاتا ہے یا پھر لوگوں کو دکھانے کے لئے ۔مگر آپ سے صرف اتنا پوچھوں گا کہ کیا آپ کو اس پر نور منظر پر خوشی نہیں ہوئی جو بغیر کسی رائے کو مشرف کو بیان کرکے چلے گے ہیں۔
 

دوست

محفلین
میں نے برسبیل تذکرہ ایک بات کی تھی کہ اللہ کے گھر جانے کے لیے بھی حکمرانوں سے واقفیت ضروری ہے۔ ہم جیسے تو یہ تصاویر ہی دیکھ سکتے ہیں۔ ویسے میں یہ پہلے دیکھ چکا ہوں۔
 

امن ایمان

محفلین
مجھے یقین نہیں آرہا ہے۔۔۔میرے ہاتھ ابھی ٹھنڈے برف ہورہے ہیں۔۔خوشی تو کل بھی بہت تھی لیکن کل کہیں تھوڑی سی بے یقینی بھی تھی لیکن اب تو یہ پڑھ کر کہ یہ واقعی کعبۃ اللہ کا اندرونی منظر ہے۔۔دل کی حالت بُری ہورہی ہے۔۔اللہ تعالیٰ کتنے پیارے کتنے اچھے ہیں۔۔۔وہ کس طرح دعائیں سنتے اور قبول کرتے ہیں۔۔۔مجھے ابھی اللہ تعالیٰ پر بہت بہت پیار آرہا ہے۔

آپ سب کا بھی بہت شکریہ۔۔۔آپ نے اس پوسٹ کے بدلے میرے لیے دعا کی۔ : )

جزاک اللہ




شمشاد چاء پلیززززززززززززز جیسے بھی ہو آپ وہ تصویریں تلاش کریں۔
 
Top