بارہویں سالگرہ اردو محفل الیکشن _ رواں سال کے بہترین مرد رکن اور بہترین خاتون رُکن کا چُناؤ

squarened

معطل
بھائیوں اور بہنوں! خفیہ رائے شماری کے اپنے بھی مسائل ہوتے ہیں، فیک آئی ڈیز بھی بن جاتی ہیں
اور کیٹگریز والا الگ سلسلہ ہو سکتا ہے کوئی بھائی یا بہن ہمت کرے اور عبدالقیوم بھائی کی تجویز کے مطابق نئے سلسلے کھول لے
اس سلسلے میں صرف ایک ایک نام پیش کریں جو بحیثیت مجموعی سب سے ٹاپ پر ہو
ورنہ زیادہ ٹھپے لگانے سے ووٹ ضائع ہو جاتا ہے
 
انجانا

محفلین
فی الحال تو ہم مکمل مزاح کے موڈ میں ہیں۔ ہمیں دو مضحکہ خیز ریٹنگز سے نوازا گیا ہے، آج تلک۔ اور فی الحال ہمیں ووٹ دینے کا یہی معیار بہتر معلوم ہو رہا ہے، اس بہانے قرض بھی اتر جائے گا۔ ان میں سے ایک ریٹنگ محترم انجانا کی عطا کردہ ہے اور دوسری محترمہ ایشل کی عطا کردہ ہے۔ تو، اس نسبت سے ہم انہیں ووٹ دینے کے بارے میں سنجیدگی سے غور فرما رہے ہیں۔ :)
سزا کے لئے حاضر ہیں۔ آپ اس مراسلے کو مضحکہ خیز کی ریٹینگ دے کر بدلہ چک دیں :)
 
ہادیہ

محفلین
اففففففف۔۔۔ جج صاحب ۔۔ :pناانصافی۔۔ اتنی لمبی لمبی لسٹیں لگا رہے سب۔۔:oops::eek::eek: اور میرا نام کوئی نہیں لکھ رہا۔۔۔ میں نے سب کا ادھار دینا ہے کیااااااا:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
آپ اس لڑی کے خلاف جے آئی ٹی بنا کے محفل میں پیش کرو۔:cool:
 
یہ مجھے معلوم نہ تھا کہ ووٹ ڈالنے کے ساتھ ساتھ بچ جانے والے ارکان کی اشک شوئی بھی کرنی ہے۔ لہٰذا میں بھی تمام محفلین کو تسلی دینا چاہتا ہوں کہ میں سب کو پسند کرتا ہوں۔ اور سب کا رتبہ برابر ہے۔ آپ اپنا دل چھوٹا نہ کیجیے گا۔
اس ہمدردی کے ساتھ آپ کو ٹشو کا بھی انتظام کرنا چاہیے۔:hatoff:
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
سزا کے لئے حاضر ہیں۔ آپ اس مراسلے کو مضحکہ خیز کی ریٹینگ دے کر بدلہ چک دیں :)
ہم اور ایسی عام سی سزا دیں، یہ نہیں ہو سکتا۔ تفصیل سرگوشی میں۔ :)
ہم آپ کو ووٹ دیں گے اور آثار بتاتے ہیں کہ آپ کو شاید کوئی اور ووٹ نہ مل پائے۔ یوں آپ الیکشن میں آخری نمبر پر رہیں گے اور ہماری انا کو خوب تسکین حاصل ہو گی۔ تاہم، ایشل کو بھی اکلوتا ووٹ ہی پڑنے کا امکان ہے اس لیے گمان غالب ہے کہ شاید آپ ان کی معیت میں شاد آباد رہ پائیں؛ یہ تو خیر آپ کی صوابدید پر ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
جتنا مرضی رولا ڈال لیں۔ گنتی کے دوران اس کا ووٹ گِنا جائے گا جس نے صرف ایک خانے میں مہر لگائی ہوگی۔ (1+1)
بھئی یہ رولا نہیں ہے بلکہ احسانمندی کا احساس ہے کہ محفل میں ان احباب کا اگر ایسے موقعوں پر بھی شکریہ نہ ادا کیا جائے تو کب کیا جائے۔

ویسے ہم نے دو نام الگ سے دے دیئے ہیں۔ :)
ہم تو آپ کی فہرست میں ہر صورت شامل ہیں، چاہے آپ نام لکھیں یا نہ لکھیں۔ :)
بلاشبہ۔۔۔!

مزے کی بات یہ ہے کہ پوسٹ کرنے کے فوراً بعد کئی ایک لوگوں کا خیال آیا لیکن تدوین کرنا اچھا نہیں لگا۔
واہ کیا احسان عظیم فرمایا ہے۔سبحان اللہ جی سبحان اللہ۔:)
:) :) :)

ان کو پہلے میری اور اپنی طرف سے یہ شعر سنا لیں
میں جسے پیار کا انداز سمجھ بیٹھا تھا
یہ تبسم یہ تکلم تری عادت تو نہیں

:) :) :)

شعر خوب ہے لئیق بھائی اور بامحل ہے۔ :)

اگر میں کہوں کہ میں آپ لوگوں کے نام بھول گیا تو پتہ نہیں آپ مانیں کہ نہیں۔ تو زیادہ اچھا یہ ہے کہ آپ خوش گمانی برقرار رکھتے ہوئے اس فہرست میں رہیے کہ جس کا اقتباس عدنان بھائی نے لیا تھا۔ :) :) :)
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ مجھے معلوم نہ تھا کہ ووٹ ڈالنے کے ساتھ ساتھ بچ جانے والے ارکان کی اشک شوئی بھی کرنی ہے۔ لہٰذا میں بھی تمام محفلین کو تسلی دینا چاہتا ہوں کہ میں سب کو پسند کرتا ہوں۔ اور سب کا رتبہ برابر ہے۔ آپ اپنا دل چھوٹا نہ کیجیے گا۔

لائیے پھر نکالیے ایک اور ٹشو :) :) :)
 
فرقان احمد

محفلین
اففففففف۔۔۔ جج صاحب ۔۔ :pناانصافی۔۔ اتنی لمبی لمبی لسٹیں لگا رہے سب۔۔:oops::eek::eek: اور میرا نام کوئی نہیں لکھ رہا۔۔۔ میں نے سب کا ادھار دینا ہے کیااااااا:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
ووٹ پانے کے لیے 'معزز معزز' بننا پڑتا ہے؛ اب ہم یہ ناٹک کیسے کریں؟ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
ایک ہی ڈبہ تھا۔ محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی سے لے لیجیے۔ :p

ہائے ہائے۔۔۔!

اس بستی میں کون ہمارے آنسو پوچھے گا
جس کو دیکھو اُس کا دامن بھیگا لگتا ہے۔

اب یہ بتانے کی ضرورت تو ہے نہیں کہ اس الیکشن کے بعد:

دیواروں سے باتیں کرنا اچھا لگتا ہے
ہم 'بھی' پاگل ہو جائیں گے ایسا لگتا ہے :)
 
محمداحمد

لائبریرین

صائمہ شاہ

محفلین
ویسے ایک بندے کا نام لکھنا آسان ہے۔
لمبی لسٹ سے دکھ زیادہ ہوتا ہے۔
نہ تین میں نہ تیرا میں :(
میں اس بات سے متفق نہیں ہوں نہ تو عوام میں مقبولیت آپ کے بہترین ہونے کی ضمانت ہے نہ ہی کسی لسٹ میں نام آنے سے ۔
تمام محفلین کوئی نہ کوئی خوبی رکھتے ہیں اور کسی ایک کی خوبی کو دوسرے پر فوقیت دینا ہی غلط ہے ۔
 
یہ کوئی سنجیدہ رائے نہیں، بلکہ ایک ہلکا پھلکا کمنٹ تھا۔ :)
 
Top