اردو لغت کے لیے فونٹ

سعادت

تکنیکی معاون
dj7N-pimfnwfzRbwN14pHb_6GKAyN2WSrwzToXb1VIMxjTPzf9klFSNFaqHeXaRy2WTjLhMH6yl5vvuyCkqwvDjXvTwqXDhFBOdhaumeG31JkoBPjc1rJpuqnUXgvr1Rr7ANGQ

اس طرح سے پرنٹ نظر آ رہا ہے مہر نستعلیق کا ایم ایس ورڈ سے

---
جب کہ اس کے مقابلے میں علوی نستعلیق کا یہ رزلٹ ہے -

bJSDP24F7k-xWUCwcyjI-EUhXOS1SxIqPaUcrBEui5-yl486DPj44kWtV6pdEuVmUU4KnaoUFfaY3STnOlB-MrvVjjR8iVElrnY9cdSUFvadwJ7W3_t31d5oyl-hraX3E1DYCw

اس لیے لگتا ہے کہ علوی نستعلیق کو ترجیح دینا پڑے گا ہمیں - ( اس کے زیادہ ایم بی میں ہونے کےباوجود )
ان صفحات کو دیکھنے کے بعد تو میں بھی متفق ہوں کہ آپ کو ایک کسٹم فونٹ ہی بنوا لینا چاہیے، کیونکہ لغت، خصوصاً پرنٹ لغت، کے ڈیزائن میں بولڈ وزن کا استعمال ناگزیر ہے، اور ابھی تک ایسا کوئی نستعلیق فونٹ نہیں ہے جس کا بولڈ وزن موجود ہو۔ بولڈ وزن کی غیرموجودگی میں ٹائپ‌سیٹنگ (یا ورڈ پراسیسنگ) سوفٹویئر ریگولر وزن سے بولڈ بنانے کی کوشش کرے گا (جسے faux bold یا جعلی بولڈ کہا جاتا ہے)، اور پروفیشنل ٹائپ‌سیٹنگ میں ایسا کرنا گناہِ کبیرہ ہے!

لغت کی ابتدائی سولہ جلدیں ٹائپ رائٹر فونٹ میں پرنٹ ہوئیں ہیں - انہی کو کمپیوٹر نستعلیق میں پرنٹ کروانا ہے - اور یہ ہمیں ذمہ داری دی گئی ہے - اور اس مزید یہ کہ اگر ٹائپ رائٹر فونٹ میں جلد کے صفحات اگر ایک ہزار تھے تو کمپیوٹر نستعلیق میں صفحات کی تعداد بیس سے تیس فی صد کم ہو جائیں گی -
نستعلیق خط کی کم جگہ گھیرنے کی صلاحیت اسی وقت کام آئے گی جب فونٹ یا ٹائپ‌سیٹنگ ٹیکنالوجی میں اس کی سپّورٹ موجود ہو، یعنی: ڈیکوٹائپ کا ACE، یا گریفائٹ۔ ان دونوں ٹیکنالوجیز میں بھی کم از کم میرے علم میں بولڈ وزن کے ساتھ کوئی نستعلیق فونٹ نہیں ہے۔

خیر ادارے کے نئے منصوبوں کی راہ میں تاخیر کی وجہ سالانہ بجٹ کا اختتام بھی ہو سکتا ہے - ورنہ ہماری طرف سے تو تمام تجاویز و آرا حاضر ہيں بس ادارے کی طرف سے ہی ہینکی پینکی کی آواز آ رہی ہے -

حکومت پاکستان نے انھیں اس کام کے لیے (لغت کی ٹائپنگ، پروفنگ اور ڈیجیٹائزیشن وغیرہ کے لیے) ایک کروڑ بیس لاکھ روپے دیے ہیں۔۔ اور یہ فانٹ کی طرح کے اہم مسئلے کا حل مفت میں چاہ رہے ہیں۔۔
اردو لغت بورڈ کو واقعی سنجیدگی سے غور کر کے لغت کی ضروریات کے مطابق ایک کسٹم فونٹ بنوانے کا بیڑہ اٹھانا چاہیے۔ یہ ایک بہت اچھی انویسٹمنٹ ہو گی۔
 
آصف اثر

معطل
چوں کہ اردو لغت پراجکٹ ایک عظیم قومی منصوبہ ہے اس لیے میری تجویز ہے کہ محبانِ اردو جہاں بھی کہیں ہوںسب مِل کر الگ الگ اس مسئلے کی بابت مشیرِ وزیرِ اعظم ، معروف صحافی جناب عرفان صدیقی اورمدیر اعلی اردو بورڈ عقیل عباس جعفری کو ای میل کے ذریعے آگاہ کریں تاکہ یہ مسئلہ کہیں اس پراجکٹ کا طوق بن کر اسے زندہ درگور ہی نہ کردے۔ 50 سال میں اگر اب اتنی پیش رفت ہوچکی ہے تو ہمیں بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ یہ بھی یاد رہے کہ پاکستانی بیوروکریسی بھی اپنی بساط کے مطابق اس مسئلے کو پایہ تکمیل تک پہنچنے نہیں دے گی اگرچہ موجودہ صورتِ حال میں وہ بیک فٹ پر ہے۔ ساتھ ساتھ ملک کے چند نامور اور نیک نیت صحافیوں کو بھی اس سست روی سےباخبر کردینا چاہیے تاکہ مین اسٹریم میڈیا میں بھی اس پر لکھا جاسکے۔
احباب اس کے متعلق کیا کہتے ہیں؟
 
فرقان احمد

محفلین

جعفری صاحب فیس بک پر خاصے متحرک ہیں، یہ رہا ان کے فیس بک اکاؤنٹ کا ربط
 
نورالدین

محفلین
آپ کا مسئلہ ایک حرف پر دو اعراب کی عدم معاونت ہی لگ رہا ہے۔ لبرے آفس وغیرہ ٹرائی کر کے دیکھیں جہاں رینڈرنگ انجن شاید حرف باز ہے۔؟
شکریہ شاکر بھائی -
اچھی تجویز ہے - لبرے آفس ڈاؤن لوڈ پہ ہے - انسٹال کر کے دیکھتا ہوں -
 
نورالدین

محفلین
ایک چیز کی طرف میں بھی توجہ دلانا ضروری سمجھتا ہوں وہ یہ کہ بعض اُردو فونٹز میں لفظ آپس میں گڈ مڈ ہو جاتا ہے مثلا ’’ متباینین ‘‘ یہاں پر یاء کا ایک نقطہ الف میں گھس گیا ہے ۔
جی ہاں اس قسم کے اور بھی مسائل آ رہے ہيں جیسے کہ جمیل نوری نستعلیق کا نو اور ر آپس میں گھس رہے ہیں (ایم ایس آفس رینڈر کرنے پہ )
 
نورالدین

محفلین
ان صفحات کو دیکھنے کے بعد تو میں بھی متفق ہوں کہ آپ کو ایک کسٹم فونٹ ہی بنوا لینا چاہیے، کیونکہ لغت، خصوصاً پرنٹ لغت، کے ڈیزائن میں بولڈ وزن کا استعمال ناگزیر ہے، اور ابھی تک ایسا کوئی نستعلیق فونٹ نہیں ہے جس کا بولڈ وزن موجود ہو۔ بولڈ وزن کی غیرموجودگی میں ٹائپ‌سیٹنگ (یا ورڈ پراسیسنگ) سوفٹویئر ریگولر وزن سے بولڈ بنانے کی کوشش کرے گا (جسے faux bold یا جعلی بولڈ کہا جاتا ہے)، اور پروفیشنل ٹائپ‌سیٹنگ میں ایسا کرنا گناہِ کبیرہ ہے!

نستعلیق خط کی کم جگہ گھیرنے کی صلاحیت اسی وقت کام آئے گی جب فونٹ یا ٹائپ‌سیٹنگ ٹیکنالوجی میں اس کی سپّورٹ موجود ہو، یعنی: ڈیکوٹائپ کا ACE، یا گریفائٹ۔ ان دونوں ٹیکنالوجیز میں بھی کم از کم میرے علم میں بولڈ وزن کے ساتھ کوئی نستعلیق فونٹ نہیں ہے۔
یہ ساری باتیں اس وقت کام آئیں گی جب فونٹ سازي کے لیے پرپوزل بنانے کا وقت ہوگا - کام کے نکات ہیں یہ -
اردو لغت بورڈ کو واقعی سنجیدگی سے غور کر کے لغت کی ضروریات کے مطابق ایک کسٹم فونٹ بنوانے کا بیڑہ اٹھانا چاہیے۔ یہ ایک بہت اچھی انویسٹمنٹ ہو گی۔
اگر ایسا ہو جائے تو اردو کی دنیا میں ایک انقلابی قدم ہو گا - نئے فونٹ کے لیے لغت نسخ اور لغت نستعلیق کے نام مناسب ہو سکتے ہیں
 
مجھے تو نظر آ رہی ہے۔ متبادل طریقہ بتائیں تصویر لگانے کا۔ کوئی آسان طریقہ۔
"لاگ اِن کرنا پڑے گا" ایسا ایرر آرہا ہے آپ کی تصویر پہ۔ آپ شاید لاگ ان کئے ہوئے ہیں اس امیج والی ویب سائٹ پر اس لئے آپ کو تصویر نظر آرہی ہے۔ بہتر طریقہ یہ ہے کہ تصویر فیس بک پر کسی کو بھی بھیج دیں۔ پھر اس کا لنک کاپی کر کے یہاں امیج اٹیچ کر دیں۔
 
نورالدین

محفلین
السلام و علیکم ڈاکٹر شکیل صاحب ،
یہ کس ایپلی کیشن پر رینڈر کر رہے ہیں ؟
ایم ایس آفس (ورژن؟)
لبرے آفس ؟

کیا یہ لائسنس فری فونٹ ہے یا کسی کی پراپرٹی ہے ؟
ڈاؤن لوڈ دستیاب ہے ؟
اگر نہيں تو
اس جملے پر نمونہ بنا کر دکھا دیں تو نوازش ہوگی -
ضُِہبْ، ”زَبھیرؓ“۔ ’زہِر‘. . پان٘و'بہٖ گ​

مزید یہ کہ ایک فائل دس صفحات کی آپ کو بھیجنا چاہتا ہوں اس پر اس فونٹ کو اپلائی کر کے مجھے فائل بھیج دیں -
میرا ای میل یہ ہے
nooruddin2020@gmail.com
اپنی میل آئی ڈی مجھے اس پربھیج دیں تا کہ میں فائل اٹیج کر کے بھیج سکوں -
اگر آپ کے اس فونٹ سے اس لغت کی ضرورت پوری ہو سکتی ہے تو پھر آپ کے ساتھ ہی اس پر مزید بات ہوسکتی ہے -
 
معزز محفلین کرام ،
السلام و علیکم ،
کافی عرصے بعد متحرک ہوا ہوں ، وجہ صرف اتنی سی ہے کہ اس فورم پر میری بصیرت سے زیادہ علم بکھرا پڑا ہوتا ہے اس لیے خاموشی سے مطالعہ ہی کرتا رہتا ہوں ، نستعلیق فونٹ کے بارے میں کافی مدد ملی اس فورم سے مگر کچھ کمی ہے
حال میں ہی اردو لغت کے ڈیجیٹائزیشن کے پراجیکٹ پر اپنے ادارے کی طرف سے کام کر رہا ہوں
اس سلسلے میں مناسب فونٹ کی تجویز کی ذمہ داری دی گئی ہے جس کے لیے کافی سارے فونٹ جمع کیے جس میں سے صرف نستعلیق ہی منتخب کرنا ہے

اب اس سلسلے میں درج ذیل چند باتوں کا خیال رکھنا ہے
کیوں کہ مذکورہ لغت ایک دستاویزي لغت ہے جس میں اردو کے تمام الفاظ و حروف کا استعمال کیا گیا ہے
جیسے کہ ؛

  • جزم کا استعمال ( ظاہر ہے کہ جزم کی علامت بھی زیادہ تر نستعلیق فونٹس میں دستیاب ہے ) اس میں بھی اشکال یہ ہیں کہ کوئی جزم گول ہے کوئی ^ کی طرح اور کوئی و کی طرح کے ہیں -
  • نون غنہ کی علامت ٘‎ جو کہ پرانی اردو میں استعمال ہوتی تھی (مثلاً پاؤں کو اس طرح لکھا جائے پان٘‎و) یہ علامت اکثر و بشتر فونٹس میں مفقود ہے خاص کر نستعلیق میں تو ہے ہی نہيں سوائے Gist Nabeel کے-
  • اردو کے ایکسٹینڈ نمبر ( زيادہ تر یونی کوڈ فانٹس فارسی یا ہندی نمبر اٹھاتے ہیں )-
  • اس لغت میں بعض ایسے الفاظ بھی ہیں جن کے کسی حرف پہ دو حرکت ایک ساتھ دکھائے گئے ہیں ایک حرف پر دو حرکات بھی بہت کم فونٹس میں دستیاب ہیں - ( جیسے اِن اور اُن کو ایک ہی لفظ سے ظاہر کیا جائے اُِن)
  • اس کے علاوہ انگریزی الفاظ بھی مناسب طریقے سے نظر آئیں -
  • اور سب سے اہم بات ، کہ جگہ سب سے کم لیتا ہو- (فی الحال علوی نستعلیق اس معیار پر پورا اترتا ہے )
تو کیا احباب محفلین ایسا فونٹ تجویز کر سکتے ہیں جو کہ اردو کیریکٹرائزیشن کے ان تمام معیارات پر پورا اترتا ہو
اپنے مسئلے کو تحقیق کرنے کی غرض سے ایک ایکسل کی فائل بھی بنائی تھی جس میں ہر فونٹ کے مسائل کو کیٹیگرائز کر کے دیکھا
اس میں سے نستعلیق کے نمونے شیئر کر رہا ہوں

(ڈراپ باکس)
Gs2I888Vm-tPmWIeqwqODjcT653AVpulNFsfpk24Ev8

(گوگل فوٹوز)
%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%D9%84%D8%BA%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D9%84%DB%8C%DB%92-%D9%81%D9%88%D9%86%D9%B9.97075

AF1QipN9LhjqqUliWg87EMSp5uM8ooZEFoF74MiKstaH17qeXlEbfVeMNEee8VdfqUDTlg

ڈائریکٹ ڈاؤن لوڈ

https://photos.google.com/share/AF1...VzbU9pcmhEU1JKM2hDNjlB&source=ctrlq.org'><img src='https://lh3.googleusercontent.com/j...pNTLmH2hrTr5GHAdzaWxM_k4i_z6_3qxAL9XPFmE7rjdQ

مندرجہ ذیل فانٹس ٹرائی کر لیں:
Akhbar MT
Monotype Koufi
Mudir MT
 
Top