میرا تو سب کچھ ہی غلط ہے۔

میرے محترم بھائی
کیا اس"بات"سے یہ دلیل لی جائے کہ جناب عمر فاروق رضی اللہ عنہ اپنے عمل بارے "میرا سب کچھ غلط ہے " کا اعتراف کر رہے ہیں ۔۔؟
یا یہ اللہ سوہنے کے عادل و بے نیاز ہونے کی دلیل ہے ۔۔۔۔؟
بہت دعائیں
اس بات سے مراد یہی ہے جو خلیل بھائی نے کہا.
ایک طرف اپنی خامیوں پر احساسِ ندامت اور دوسری طرف اللہ کی رحمت سے امید.

"میرا سب کچھ غلط ہے" کی کیفیت مایوسی نہیں بلکہ احساسِ ندامت کے ساتھ. اور پھر اللہ کی مغفرت کی طلب اور رحمت کی امید.
 

ربیع م

محفلین
:"لَنْ يُدْخِلَ أَحَدًا عَمَلُهُ الْجَنَّةَ". قَالُوا: وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: "لَا، وَلَا أَنَا إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِي اللَّهُ بِفَضْلٍ وَرَحْمَةٍ، (بخاري)

نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : کسی شخص کو بھی محض اس کے اعمال جنت میں نہیں لے کر جائیں گے صحابہ نے کہا اور آپ کو بھی نہیں اے اللہ کے رسول؟ آپ نے فرمایا نہیں، مجھے بھی نہیں یہاں تک کہ اللہ رب العزت اپنے فضل اور رحمت سے مجھے ڈھانپ لیں۔
 

ظفری

لائبریرین
کیا میں پوچھ سکتا ہوں کہ اس بات کا یہاں کیا محل ہے؟
مجھے یہ کچھ یوں نظر آ رہا ہے جیسے کوئی کہے کہ زکریا کے تصور سے یہودیت جھلکتی ہے۔ نام کے رسم‌الخط کو اسلام‌دشمنی سے ملائیں تو ایک پورا یہودی بنتا ہے۔
شفاعت اور انسانی کوتاہی کے تصورات تقریباً تمام مذاہب میں عام ہیں۔ اس لیے آپ نے جس قسم کی دلیل کا سہارا لے کر اسلام پر مسیحیت کے اثرات ثابت کرنے کی سعیِ‌نامشکور فرمائی ہے وہ منطق ہی نہیں فہمِ‌عامہ سے بھی بعید ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ مذاہب پر آپ کے اعتراضات کی کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہو گی اور ممکن ہے کہ وہ وجہ درست بھی ہو۔ مگر اس دشمنی میں آپ جس قسم کے تعصب پر اتر آئے ہیں وہ صریحاً غیر‌علمی ہے۔ اسی نوع کی غیر‌متعلقہ انٹ‌شنٹ سے جاہل ملا عوام کو الو بناتا ہے اور اسی سے آپ جیسے بزعمِ‌خویش پڑھے‌لکھے لوگ کام لیتے ہیں۔ فرق کیا رہا؟

ایسی بھی بات نہیں ہے ۔ آپ ذرا سکھوں پر یا کسی اور قوم پر لطائف یہاں شئیر کریں ۔ پھر آپ کو کمنٹس میں تعصبیت نہیں ملے گی بلکہ ان کا دفاع ملے گا ۔ یہ تواسلام اور مسلمانوں کا شرف ہے کہ ان پر جملہ بازی اور لطائف پر بھی واہ واہ کی جاتی ہے ۔ :D
ویسے آپ کی غیر علمی والی بات سے سو فیصد متفق ہوں ۔ :thumbsup:
 

ظفری

لائبریرین
"تصوف" کو مسلمانوں کا ایک بڑا حصہ سرے سے "اسلامی" مانتا ہی نہیں اور اس پر ہندؤں کے سنیاس، عیسائیوں کی رہبانیت، پارسیوں کی روایات، بدھ مت کی اقدار اور یونانیوں کے نوفلاطونی فلسفے کے اثرات بتائے جاتے ہیں :)

متفق :)
 

سید عمران

محفلین
"تصوف" کو مسلمانوں کا ایک بڑا حصہ سرے سے "اسلامی" مانتا ہی نہیں اور اس پر ہندؤں کے سنیاس، عیسائیوں کی رہبانیت، پارسیوں کی روایات، بدھ مت کی اقدار اور یونانیوں کے نوفلاطونی فلسفے کے اثرات بتائے جاتے ہیں :)
اس تصوف کو نہیں مانا جاتا جو نماز روزے کے بجائے بھنگ بوزے کو مانتا ہو...
ورنہ خیر القرون کے حسن بصری.، ذوالنون مصری، جنید بغدادی، ابراھیم ابن ادھم، شیخ عبدالقادر جیلانی جیسے علماء صوفیاء بھی ہیں جن کا تصوف تابع شریعت و سنت تھا...
 

سید عمران

محفلین
سب غلط ہے سے حقیقی معنی مراد نہیں...
یہ اپنی عاجزی اور غلبہ خشیت کی اضطراری کیفیت ہے...
حدیث پاک میں مختلف الفاظ کے ساتھ صراحت ہے...
کل بنی آدم خطاؤن... آدم کی ساری اولاد خطاکار ہے...
نصوص سے انبیاء کرام کا استثناء ثابت ہے...
اس لیے انبیاء کرام کے علاوہ آدم کی ساری اولاد خطاکار ٹھہری...
مگر آگے ہے... و خیر الخطاؤن التوابون... وہ بہترین خطاکار ہے جو توبہ کرلے...
توبہ کا مطلب یہ ہے کہ آئندہ کے لیے ارادہ کرلے کہ اب یہ گناہ نہیں کروں گا... اور ماضی میں جو ہوا اس پر شرمندہ ہوکر خدا سے معافی مانگے...
اگر کسی کو نقصان پہنچایا تو اس کی تلافی کرے یا اس سے معاف کروائے...
یہ تو ہوا گناہ کا باب...
اب رہ گیا نیکیوں کا کھاتہ تو اس باب میں بھی فخر کرنا کیسا؟؟؟
رزلٹ آؤٹ ہونے سے قبل اترانا کیسا؟؟؟
قیامت کو پتا چلے گا کس نیکی کی کیا قیمت لگی...
پھر تو خوش ہونا بنتا ہے...
دوسروں کو دکھانا بنتا ہے...
پھر تو ایک ایک کو پکڑ پکڑ کر دکھائے گا... بتائے گا...
هَاؤُمُ اقْرَءُوا كِتَابِيَهْ...
آؤ دیکھو میرا اعمال نامہ...
اس پر رحمت الہی کی... اعمال کی قبولیت کی مہر لگ گئی...
اور میں کامیاب ہوگیا!!!
 
آخری تدوین:
یا اللہ میرا تو سب کچھ ہی غلط ہے
ایک صوفی منش ہیڈ ماسٹر کے بارے میں ایک واقعہ بہت مشہور ہوا، جو بہت سے لوگوں کی زبانی میں نے ان کی وفات کے بعد سنا۔ جب وہ کسی سکول میں استاد تعینات تھے تو انہوں نے اپنی کلاس کا ٹیسٹ لیا۔

ٹیسٹ کے خاتمے پر انہوں نے سب کی کاپیاں چیک کیں اور ہر بچے کو اپنی اپنی کاپی اپنے ہاتھ میں پکڑکر ایک قطار میں کھڑا ہوجانے کو کہا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جس کی جتنی غلطیاں ہوں گی، اس کے ہاتھ پر اتنی ہی چھڑیاں ماری جائیں گی۔

اگرچہ وہ نرم دل ہونے کے باعث بہت ہی آہستگی سے بچوں کو چھڑی کی سزا دیتے تھے تاکہ ایذا کی بجائے صرف نصیحت ہو، مگر سزا کا خوف اپنی جگہ تھا۔

تمام بچے کھڑے ہوگئے۔ ہیڈ ماسٹر سب بچوں سے ان کی غلطیوں کی تعداد پوچھتے جاتے اور اس کے مطابق ان کے ہاتھوں پر چھڑیاں رسید کرتے جاتے۔

ایک بچہ بہت گھبرایا ہوا تھا۔ جب وہ اس کے قریب پہنچے اور اس سے غلطیوں کی بابت دریافت کیا تو خوف کے مارے اس کے ہاتھ سے کاپی گرگئی اور گھگیاتے ہوئے بولا:

”جی مجھے معاف کر دیں میرا توسب کچھ ہی غلط ہے۔“

معرفت کی گود میں پلے ہوئے ہیڈ ماسٹر اس کے اس جملے کی تاب نہ لاسکے اور ان کے حلق سے ایک دلدوز چیخ نکلی۔ ہاتھ سے چھڑی پھینک کر زاروقطار رونے لگے اور بار بار یہ جملہ دہراتے:

”میرے اللّٰه! مجھے معاف کردینا۔ میرا تو سب کچھ ہی غلط ہے۔“

روتے روتے ان کی ہچکی بندھ گئی۔ اس بچے کو ایک ہی بات کہتے
”تم نے یہ کیا کہہ دیا ہے

، یہ کیا کہہ دیا ہے میرے بچے!“

”میرے اللّٰه! مجھے معاف کردینا۔ میرا تو سب کچھ ہی غلط ہے"

"اے کاش ہمیں بھی معرفتِ الٰہی کا ذره نصيب ہو جاۓ اور بہترین اور صرف اللّٰه کے لۓ عمل کر کے بھی دل اور زبان سے نکلے.....میرے اللّٰه! مجھے معاف کردینا۔ میرا تو سب کچھ ہی غلط ہے"
(کاپی)
اللہ ھم سب کو نیک عمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
 
ان میں کون سی بات ایسی ہے جسے دلیل تصور کیا جائے... امید ہے کہ اس کو بھی دلیل سے ثابت کریں گے آپ....
ذاتیات کا تڑکہ لگائے بغیر آپ کے منہ سے بات نہیں نکلتی۔

پہلے بھی آپ کو کہہ چکا ہوں اور ایک بار آپ نے معافی بھی مانگی تھی کچھ دنوں بعد

انٹرنیٹ پر بحث کی پرانی ٹرک ہے
 

محمد وارث

لائبریرین
ویسے بڑے خوش قسمت لوگ ہیں جو یہ "دعویٰ" کر سکتے ہیں کہ "ہمارا سب کچھ ہی غلط ہے"۔ کم از کم کچھ "کام" تو کیا نا چاہے سارا ہی غلط ہو۔ ایک ہم ایسے ناہنجار ہیں کہ سرے سے کچھ کیا ہی نہیں اور "ماسٹر جی" کو بخوبی علم ہے کہ اس نالائق الدہر نے کاپی پر سوائے اپنا نام اور جماعت اور اسکول کے نام کے سوا کچھ لکھا ہی نہیں، اُلٹا کاپی کے ورق پھاڑ پھاڑ کر جہاز ہی اُڑاتا رہا ہے لہذا اس کو تو ڈنڈے پڑیں ہی پڑیں، پھینٹی لگے ہی لگے۔ لیکن پھر سوچتا ہوں کہ میری ایک عادت ہے کہ کاپی پر "ماسٹر جی" کا نام بھی لکھتا ہوں، شاید ماسٹر جی اسی سے خوش ہو جائیں اور ہاتھ "ہولا" ہی رکھیں۔ ماسٹر جانے ماسٹر کا کام جانے :)
 

محمد وارث

لائبریرین
اس تصوف کو نہیں مانا جاتا جو نماز روزے کے بجائے بھنگ بوزے کو مانتا ہو...
ورنہ خیر القرون کے حسن بصری.، ذوالنون مصری، جنید بغدادی، ابراھیم ابن ادھم، شیخ عبدالقادر جیلانی جیسے علماء صوفیاء بھی ہیں جن کا تصوف تابع شریعت و سنت تھا...
جی میں نے بھی اسی آخر الذکر "تصوف" کی بات کی تھی، اول الذکر کو تو خیر تصوف کہنا، تصوف اور صوفیوں کی توہین ہی ہے! آپ جید مسلمانوں کی تحریر کردہ کچھ تصوف پر تنقیدی کتابیں دیکھیے گا بات واضح ہو جائے گی۔
 
ویسے بڑے خوش قسمت لوگ ہیں جو یہ "دعویٰ" کر سکتے ہیں کہ "ہمارا سب کچھ ہی غلط ہے"۔ کم از کم کچھ "کام" تو کیا نا چاہے سارا ہی غلط ہو۔ ایک ہم ایسے ناہنجار ہیں کہ سرے سے کچھ کیا ہی نہیں اور "ماسٹر جی" کو بخوبی علم ہے کہ اس نالائق الدہر نے کاپی پر سوائے اپنا نام اور جماعت اور اسکول کے نام کے سوا کچھ لکھا ہی نہیں، اُلٹا کاپی کے ورق پھاڑ پھاڑ کر جہاز ہی اُڑاتا رہا ہے لہذا اس کو تو ڈنڈے پڑیں ہی پڑیں، پھینٹی لگے ہی لگے۔ لیکن پھر سوچتا ہوں کہ میری ایک عادت ہے کہ کاپی پر "ماسٹر جی" کا نام بھی لکھتا ہوں، شاید ماسٹر جی اسی سے خوش ہو جائیں اور ہاتھ "ہولا" ہی رکھیں۔ ماسٹر جانے ماسٹر کا کام جانے :)

یہ بات درست ہے
ہم کہتے تو عداوت ہوتی
 

فرقان احمد

محفلین
بقیہ باتیں چھوڑیے، اس لڑی میں کلاسیکل مکالمے پڑھنے کو ملے؛ بہتر یہی ہے کہ ہلکی پھلکی جھڑپوں کے لیے اب کسی اور لڑی کو تاک لیا جاوے :)
 
Top