دو چار قدم ہم بھی تیرے ساتھ چلے ہیں

اے خان

محفلین
واہ کیا بات ہے بدرالفاتح بھائی یہ احوالِ ملاقات تو ہم نے آج دیکھا۔

کیا کہنے۔

اگر یہ ملاقات آج کل میں ہوتی تو ہم آپ سے کہتے کہ ہماری طرف سے اے خان کے کان ضرور کھینچیے گا۔ :)
:LOL::LOL:بھیا میرے کان پہلے سے ہی اتنے لمبے ہیں. کہی پی کے نہ بن جاؤں :p
 

با ادب

محفلین
تربیلا کا راستہ غازی بھروتھا کی طرف سے بہت بعد میں بنا ہمارے وقتوں میں لوگ جہانگیرہ سے صوابی جاتے پھر وہاں سے ٹوپی ہماری منزل کالا ڈھاکہ کے آس پاس ہوتی تھی اسلئیے یہ تمام راستےبچپن کے دیکھے بھالے ہیں.
 
زبردست تحریر بھیا ۔ ملاقات کا احوال آپ نے خوب لکھا ہے ۔ چلیں اسی بہانے عبد اللہ بھائی کی بھی کسی محفلین سے ملاقات ہوئی ۔
ہمیں ایک انٹرچینج پر پہنچنے کا کہا اور خود دوسری انٹرچینج کو رونق بخشنے چل دیے۔
:D
ارے آپ تو چھوٹے سے ہی ہیں
:p
 

سید عمران

محفلین
دو چار قدم ہم بھی تیرے ساتھ چلے ہیں

عبداللہ ( اے خان )بھائی کو خُدا جانے کس نے بتا دیا تھا کہ انتظار دوآتشہ ہو جائے تو ملاقات کا مزا دوبالا ہو جاتا ہے اور انہوں نے بھی اس بات پر ایسا عمل کِیا کہ ہمیں ناکوں چنے ہی چبوا ڈالے۔ تفنن برطرف، بھولپن کا شاندار مظاہرہ اس سے بڑھ کر اور کیا ہوگا کہ ہمیں ایک انٹرچینج پر پہنچنے کا کہا اور خود دوسری انٹرچینج کو رونق بخشنے چل دیے۔ ہم نے انہیں خوب ڈھونڈا اور پھر قریب قریب پون گھنٹے بعد دوسری انٹرچینج پر پہنچے جہاں عبداللہ بھائی کو موجود پایا اور دیکھتے ہی پہچان بھی لیا ، مگر یہ کیا بھئی!! ہمارا نقشہ راحیل فاروق بھائی نے اپنی روداد میں ایسا کھینچ رکھا تھا کہ عبداللہ بھائی ہمارے ساتھی کو بدرالفاتح اور ہمیں ان کا جونئیر سمجھنے لگے۔ یوں تو زمانۂ قبل از مسیح سے ہی مصنفین کو مبالغہ آرائی کی لت لگی ہوئی ہے اور مستزاد اس پر یہ کہ ایک بار قلم کو لگ جائے تو یہ کافر چُھٹتی بھی نہیں ! راحیل بھائی نے بھی قبیلۂ مصنفاں کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہمارا ناک نقشہ ایسا کھینچا کہ قاری(عبداللہ) نے ہمیں انتہائی درازقد اور بہت ہی لمبی داڑھی کا حامل تصور کِیا اور حقیقت میں دیکھ کر میرے ساتھی کو بدرالفاتح فرض کر بیٹھے اور جب میں نے بتایا کہ وہ میں ہوں تو گویا ہوئے کہ ارے آپ تو چھوٹے سے ہی ہیں!! پھر ہمیں مقامی ریستوران میں لے گئے اور چائے اور چکن روسٹ کے ساتھ تواضع کی۔ ہماری باتوں کا مرکز محفل اور محفلین ہی رہے اور سچ ہے کہ ہماری اردو محفل کے اندر ایک دنیا آباد ہے، ہر طرح کے لوگ۔۔۔۔۔کچھ ایک انتہا پر اور کچھ دوسری پر اور کچھ درمیان میں۔۔۔اور سچ تو یہ ہے کہ جس طرح اختلاف زندگی کا حُسن ہے بالکل اسی طرح ہماری اردو محفل کا بھی! یہ ایک طرح کی بیٹھک ہے جہاں ہر صنف، مکتبۂ فکر اور ثقافت کے لوگ آ کر بیٹھتے ہیں، بھانت بھانت کی بولیاں سُنائی دیتی ہیں، سُننے والے بھی بہت ہیں اور سنانے والے بھی بہت! تیلی لگانے والی بھی یہیں ہیں، آگ بجھانے والے بھی، دوسروں کو تیلی لگاتا دیکھ کر تیلی لگانا سیکھنے والے بھی اور آگ بجھاتا دیکھ کر آگ بجھانی سیکھنے والے بھی اور کچھ تماشائی ہیں جو یہ سیکھتے ہیں کہ دیکھنا کیسے ہے، کس رخ سے نظارہ بہتر ہے!!! اور حقیقت یہی ہے کہ ان میں سے ہر ایک کی اپنی اپنی اہمیت ہے۔ یہاں رونقیں بھی ہیں، یہاں جھڑپیں بھی، یہاں محبت بھی ہے اور یہاں ناپسندیدگی بھی ، غرض کہ یہاں سب کچھ موجود ہے!!! فورم کو دیکھتے ہوئے کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ شاید یہ کوئی مینابازار ہے ، مَیں جس میں آگیا ہوں، یہاں انواع و اقسام کے رنگارنگ سٹالز ہیں، ایک انتہا سے لے کر دوسری انتہا تک اور سوچتا ہوں کہ یہ مینابازار مجھے کس قدر محبوب ہے!!! اور یہ اردو محفل ہم سے ہے!!!! محفل اور محفلین کے متعلق باتوں کا سلسلہ تقریباََ ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا اور میری سوچوں کا بھی ۔۔۔ جو ختم ہونے کا نام لیتا کب ہے؟
عبداللہ بھائی سے مل کر بے حد اچھا محسوس ہوا اور یہ کیفیت دیر تک طبیعت پر چھائی رہی ، اجنبیت کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا بلکہ اگر سچ کہوں تو یُوں محسوس ہوا کہ جیسے ہم صدیوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہوں۔ انتہائی ہنس مُکھ، ملنسار، بے حد مہمان نواز اور بڑے ہی بھولے سے ہیں ہمارے پیارے بھائی ! تقریباََ ڈیڑھ گھنٹے بعد نہ چاہتے ہوئے بھی رخصت ہونا پڑا کیونکہ شام رات کی گود میں سونے کو تھی اور ہمارے لئے آگے راستہ لمبا تھا۔
ع۔ پھر ملیں گے چلتے چلتے!

حیرت ہے۔۔۔
یہ لڑی اب تک ہماری نظروں سے پوشیدہ رہی۔۔۔
بدر الفاتح بھائی ایک ایک کرکے سب محفلین سے ملاقات کا احوال لکھیں۔۔۔
اور ہمیں ٹیگ بھی کریں!!!
 
Top