نامہ

La Alma

لائبریرین
نامہ
اے سخن کے دیوتاؤ !
صورت ِ احوال یوں ہے،
علم و فن کی بے کنار ان وسعتوں میں
شعر وحرفت کا کروں کیا؟
بات یہ طبعِ رواں کی بھی نہیں ہے
حرمت ِالفاظ جب سے کھو گئی ہے
جستجوئے شوق میں پھر راہِ منزل دور مجھ سے ہو گئی ہے
آگہی کا دامنِ صد چاک آخر، بن سلے ہی رہ گیا ہے
حرفِ سادہ ہو کوئی بھی،
شعبدہ گر, جعل ساز اس پر معانی کی تہیں ایسی چڑھاتے ہیں کہ اصلی اور نقلی آدرش کا فرق اب مٹنے لگا ہے
انتہائے کار میں نے
خانماں برباد لمحوں کو تخیل میں مقید کر دیا ہے
خامشی سے روزنِ ادراک سے یہ جھانکتے ہیں
مختصر روداد یہ ہے
میں اب اپنی فکر کی حجرہ نشینی سے بہت تنگ آ چکی ہوں
اپنی کاہش ہائے لا حاصل کا غم کھانے لگا ہے
جانتی ہوں چشمِ تر میں ایک بحرِ بیکراں پھر موجزن ہے
کیا یہ ممکن ہے کسی تازہ جزیرے پر میں اپنی سوچ کا لشکر اتاروں ؟
فیصلے کی منتظر ہوں
اک پجارن
 
فرقان احمد

محفلین
آگہی کا دامنِ صد چاک آخر، بن سلے ہی رہ گیا ہے
حرفِ سادہ ہو کوئی بھی،
شعبدہ گر, جعل ساز اس پر معانی کی تہیں ایسی چڑھاتے ہیں کہ اصلی اور نقلی آدرش کا فرق اب مٹنے لگا ہے
انتہائے کار میں نے
خانماں برباد لمحوں کو تخیل میں مقید کر دیا ہے
خامشی سے روزنِ ادراک سے یہ جھانکتے ہیں
واہ ۔۔۔!!!
 
عاطف ملک

واہ۔۔۔۔۔لاجواب۔۔۔۔۔۔ بہت خوب۔
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ :)
 
آخری تدوین:

La Alma

لائبریرین
واہ۔۔۔۔۔لاجواب۔۔۔۔۔۔ بہت خوب۔
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔

اور انتہائی معذرت کے ساتھ عرض ہے آپ کی اس کاوش کے ساتھ ہم نے بھی کچھ چھیڑ چھاڑ کی ہے۔
ملاحظہ ہو
پیروڈی "نامہ" ۔۔۔۔۔۔۔۔بعنوان آسماں یہ سرخ کیوں ہے؟
ایک بار پھر بہت معذرت :p
نظم کی پسندیدگی کے لیے بہت شکریہ .
پیروڈی ...خدا نے یہ دن بھی دکھلانا تھا . :):)
 
اکمل زیدی

محفلین
واہ۔۔۔۔۔لاجواب۔۔۔۔۔۔ بہت خوب۔
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔

اور انتہائی معذرت کے ساتھ عرض ہے آپ کی اس کاوش کے ساتھ ہم نے بھی کچھ چھیڑ چھاڑ کی ہے۔
ملاحظہ ہو
پیروڈی "نامہ" ۔۔۔۔۔۔۔۔بعنوان آسماں یہ سرخ کیوں ہے؟
ایک بار پھر بہت معذرت :p
عاطف بھائی معذرت کے ساتھ ہم آپ کی فنکارانہ استعداد کے قائل ہیں مگر کبھی کبھی گراں گذرتا ہے ،
اس طرح کی سوچ کو قرطاس پر بکھیرنے سے پہلے بندہ کس کر ب سے گذرا ہے وہی جانتا ہے تخلیق کرنے میں تکلیف سہنی پڑتی ہے۔
آپ نے بھی وہی کام شروع کردیا ہے جو پاکستانی انڈیا کی فلموں کا کرتے ہیں ایک بار پھر معذرت اگر برا لگے تو اگر آپ نے مزاح ہی میں انٹرسٹ قائم رکھنا ہے تو اپنا خیال اور تخیل لائیں ریٹینگ سے دھوکے میں نہ رہیں ۔ ۔ ۔ ۔ خیر خواہ
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
یا یہ ممکن ہے کسی تازہ جزیرے پر میں اپنی سوچ کا لشکر اتاروں ؟
فیصلے کی منتظر ہوں
اک پجارن
عمدہ ۔ ۔ ۔
اسی جزیرے پر اتاریں
پھول اگر اپنی خوشبو میں مقید ہو جائے تو گھٹ کے مر جائے گا
اسے چاہیے کے خوشبو ہوا میں بکھیرتا رہے ۔ ۔ ۔ یہی اس کا وصف ہے ۔ ۔
 
Top