سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ بہت سے محفلین سیاست اور سیاست دانوں میں مثبت اور منفی دونوں اقسام کی دلچسپی رکھتے ہیں اور وقتاً فوقتاً اپنے من پسند و مخالف سیاسی راہنماؤں اور جماعتوں کے متعلق خبریں، لطائف، جملے بازی، کارٹونز مختلف زندہ اور رواں قسم کی لڑیوں میں ارسال بھی کرتے رہتے ہیں، جو عموماً اس لڑی کے مزاج اور ماحول سے مطابقت نہیں رکھتے ہوتے۔ ایسے میں کچھ محفلین یہ شکوہ بھی کرتے پائے گئے ہیں کہ سیاست اور سیاست دانوں کے کرتوتوں کو اس لڑی سے باہر رکھیں اور مزید یہ کہ کچھ صرف کتاب کے مطابق چلنے والے محفلین ان سیاسی مزاج محفلین کے ایسے مراسلہ جات کو ناپسندیدہ وغیرہ بھی قرار دے دیتے ہیں۔

یہ صورتحال پہلے تو کبھی کبھار پیش آتی رہی لیکن پچھلے کچھ عرصے سے ملکی سیاست میں ہیجان انگیزی کا تناسب زیادہ بڑھا تو ایسے مراسلہ جات کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا چلا گیا۔ 'ایک جملے کا لطیفہ' اور 'آج کی تصویر' نامی دونوں لڑیاں اور محفلین کے کیفیت نامے ایسے مراسلہ جات کا سب سے زیادہ شکار بنے ہیں۔

آج جب پاکستان میں اگلے انتخابات میں ایک سال سے بھی کم عرصہ رہ گیا ہے اور سیاست۔۔۔ مقدمات، ٹی وی شوز اور اخباری بیانات سے نکل کر میدان کی سیاست کی طرف بڑھتی چلی جا رہی ہے اور دن بدن اس میں اضافہ ہی ہوتا چلا جائے گا تو ایک ایسی لڑی بنانے کا سوچا جس میں سب اپنی مرضی منشاء کے سیاسی بیانات، چٹکلے، لطیفے، تصاویر وغیرہ بھیج سکیں۔

پہلا لطیفہ یا چٹکلہ میری طرف سے۔
 
34y1es7.jpg

میں نے خود دیکھا ہے انھوں نے کسٹرڈ کی دو پراتیں چھپا کر رکھی ہیں اور ہمیں کہتے ہیں ختم ہو گئی:tongueout:
 
IK : میں نے بنی گالہ گھر کی اجازت قائداعظم سےلی ہے۔
رپورٹر : واقعی؟ وہ کیسے ؟
IK: انہوں نےکہاتھا ہم ایساملک بنائیں گےجہاں ہر IK کواپنی مرضی سےرہنےکی اجازت ہو گی۔ :p
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top