روزانہ قدم

دراصل سارا دن لیپ ٹا پ لے کر بیٹھا رہتا ہوں صرف نماز پڑھنے کے لئے ہی بلڈنگ سے نیچے بلکہ تیسرے بیڈ سے نیچے اترتا ہوں ورنہ سارا دن میں اور لیپ ٹاپ ۔
سارا دن جاب تلاش کرتے اور سی وی پوسٹ کرتے گزر جاتا ہے۔اس لئے کم ہی چلتا پھرتا ہوں ۔

صلوۃ التسبیح پڑھیں اج رات بلکل ہر رات اور دعا مانگ کر سوئیں
 

ایم اے راجا

محفلین
میں قدم وغیرہ ناپنے کے لیئے ایس ہیلتھ استعمال کرتا ہوں روزانہ 20000 قدم کا ٹارگیٹ رکھا ہوا ہے مگر 30000 تک اور کبھی تو 35 تک بھی پہنچ جاتا ہے، اگر کبھی چھٹی بھی ہو تو بھی 5 سے 10 ہزار قدم کر ہی لیتا ہوں اس سے وزن اور شوگر میں کافی افاقہ رہتا ہے کھانا صرف صبح اور شام کھاتا ہوں وہ بھی سادہ مفت کا یا دعوت کا مل جائے تو پرہیز توڑ بھی دیتا ہوں۔
 

صائمہ شاہ

محفلین
میرے ہفتے بھر کے سٹیپس
9F275C24-2A21-48B8-ACD2-3A59822699F3_zpshxyuop6r.png
 

نوشاب

محفلین
چلنا صحت کے لیے اچھا ہے اس سے انکار نہیں ہے۔ مگر اس سے وزن کنڑول ہوجاتا ہے یہ زیادہ وزنی بات نہیں ہے۔ فرض کریں کہ اپ ایک پیزا کا ایک پورشن کھاتے ہیں اور ایک گلاس پیپسی پی جاتے ہیں تو کتنی کیلوریز بنتی ہیں؟ فرض کریں کہ 700 کیلوریز بنیں۔ ان 700 کیلوریز کو برن کرنے کے لیے اپ کو کم از کم 3-5 گھنٹے کی برسک واک کرنی پڑے گی۔ انسان کو 3 سے 4 ہزار کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے۔ بقیہ کیلوریز کو برن کرنے کے لیے اس کو بہت زیادہ واک کرنی پڑے گی۔ جو ممکن نہیں۔
البتہ چربی کو برن کرنے کے لیے این ایروبکس اور ایروبکس ایکسرسائز ضروری ہے۔ 15 منٹ این ایروبکس کرنے کے بعد اپ کا جسم اس قابل ہوجاتا ہے کہ جب واک کریں تو چربی ہی برن ہو نہ کہ زائد کیلوریز۔ ا س لیے این ایروبک ضروری ہے ایروبک سے پہلے۔
وزن بڑھانےکے لیے جو صحت مند طریقہ سے ہو۔ مسلز کو بلڈ کرنا چاہیے۔ اس کے لیے این ایروبکس ضروری ہیں۔ تاکہ کیلوریز بجائے چربی بنانے کے مسلز بنائیں۔
صرف واک ایک صحت مند عمل ہے مگر اس سے وزن کنڑول نہیں ہوتا
ہائیکنگ اور ٹریکنگ ایک الگ چیز ہیں۔ اس میں دونوں این ایروبک اور ایروبک ورزش ہوتی ہے ۔ یہ وزن کم کرنے یا کنڑول کرنے کا باعث ہے
این ایرو بکس اور ایرو بکس ورزش سے کیامراد ہے؟؟؟
 

زیک

مسافر
اس ویب سائٹ کے مطابق
  • Walking 20 minutes per mile (3 miles per hour): 2250 steps per mile
  • Walking 15 minutes per mile (4 miles per hour): 1950 steps per mil
  • Running 12 minutes per mile (5 miles per hour): 1950 steps per mile
  • Running 10 minutes per mile (6 miles per hour): 1700 steps per mile
  • Running 8 minutes per mile (7.5 miles per hour): 1400 steps per mile
اسے اگر stride rate میں کنورٹ کیا جائے تو سمجھنے میں آسانی رہتی ہے۔ stride rate کو قدم فی منٹ میں ناپا جا سکتا ہے۔
  • عام واکنگ (3 فیل فی گھنٹہ): 112.5 قدم فی منٹ
  • تیز واکنگ (4 میل فی گھنٹہ): 130 قدم فی منٹ
  • آہستہ جاگنگ (5 میل فی گھنٹہ): 162.5 قدم فی منٹ
  • تیز جاگنگ (6 میل فی گھنٹہ): 170 قدم فی منٹ
  • رننگ (7.5 میل فی گھنٹہ): 175 قدم فی منٹ
یعنی جیسے جیسے آپ تیز چلتے یا دوڑتے ہیں آپ ہر قدم تیزی سے لیتے ہیں۔

آج کل روزانہ 10000 قدم کا ٹارگٹ عام ہے۔ اس فہرست سے ظاہر ہوتا ہے کہ عام واکنگ کرتے ہوئے آپ یہ ٹارگٹ ڈیڑھ گھنٹے میں مکمل کر سکتے ہیں جبکہ رننگ سے ایک گھنٹے میں۔
 

زیک

مسافر
گارمن واچ لئے ایک سال ہو گیا ہے۔ گھڑی روزانہ قدموں اور چڑھائی اور ہفتہ بھر ورزش کے منٹوں کا ٹارگٹ دیتی ہے۔ اس سے کچھ باقاعدگی آئی ہے۔

ایک سال میں:

39 لاکھ قدم چلا
3380 کلومیٹر کا فاصلہ
6200 منزلیں چڑھا

اس کے علاوہ پچھلے چھ ماہ میں ہر ہفتے 113 منٹ موڈریٹ ایکسرسائز اور 106 منٹ سخت ورزش کی۔

یعنی روزانہ اوسط:
10750 قدم
9.3 کلومیٹر
17 منزلیں چڑھنا
16 منٹ موڈریٹ ایکسرسائز
15 منٹ سخت ایکسرسائز
 
صنان کی پیدائش کے بعد سے واک کا سلسلہ روک گیا تھا اب دوبارہ سٹارٹ کر دی ہے انشاءاللہ واپس جلد ہی اپنے گول کو ہٹ کرنے میں کامیاب ہو جاؤں گی
اس ہفتے کی رپورٹ
IMG_20170501_153857_zpszv9bnirh.png
 

ابن توقیر

محفلین
گوگل فٹ کے حساب کتاب سے میری روزانہ کی واک دس ہزار کی ایوریج تک نہیں پہنچ رہی،جسے سنجیدگی سے لینا ہوگا۔
temp%2Bwapps%2B01.jpg

temp%2Bwapps%2B02.jpg
 
کار موٹر سائیکل آنے سے ہماری چلنے کی رفتار کم ہو گئی ہے ہم چلتے ہیں لیکن کتنا کبھی دیکھنا نہیں
 

محمد وارث

لائبریرین
میں کچھ مہینوں سے ہفتے میں چھ دن، بیس کلومیڑ روزانہ ورزشی سائیکل کی اوسط برقرار رکھے ہوئے ہوں۔ کچھ اور فرق پڑا ہو یا نہ ہو، میری بیوی کے رویے میں ضرور پڑا ہے۔ بقول اُس کے تم جیسا خود ساختہ شاعر، لا ابالی انسان اور چین اسموکر اس طرح کے " مفید کام" کیسے کر سکتا ہے :)
 

نکتہ ور

محفلین
میں کچھ مہینوں سے ہفتے میں چھ دن، بیس کلومیڑ روزانہ ورزشی سائیکل کی اوسط برقرار رکھے ہوئے ہوں۔ کچھ اور فرق پڑا ہو یا نہ ہو، میری بیوی کے رویے میں ضرور پڑا ہے۔ بقول اُس کے تم جیسا خود ساختہ شاعر، لا ابالی انسان اور چین اسموکر اس طرح کے " مفید کام" کیسے کر سکتا ہے :)
مفید کاموں کی فہرست بنوا لیں اور پھر۔۔۔۔۔
 

زیک

مسافر
میں کچھ مہینوں سے ہفتے میں چھ دن، بیس کلومیڑ روزانہ ورزشی سائیکل کی اوسط برقرار رکھے ہوئے ہوں۔ کچھ اور فرق پڑا ہو یا نہ ہو، میری بیوی کے رویے میں ضرور پڑا ہے۔ بقول اُس کے تم جیسا خود ساختہ شاعر، لا ابالی انسان اور چین اسموکر اس طرح کے " مفید کام" کیسے کر سکتا ہے :)
ویک اینڈ پر ہماری ٹیم کا ٹینس میچ تھا وہاں ایک شخص مسلسل سگریٹ پی رہا تھا۔ میں اور میرے پارٹنر نے خوش ہو کر اس سے پوچھا کہ وہ ہمارے مخالف کھیل رہا ہے؟ مگر افسوس کہ ایسا نہ تھا اور ہمارے مخالف ٹیم زیادہ فٹ تھی
 
Top