جان بوجھ کر خراب باؤلنگ، باؤلرز پر 10 سال کی پابندی

محمداحمد

لائبریرین
بنگلہ دیش میں کلب میچ کے دوران خراب امپائرنگ کے خلاف احتجاجاً جان بوجھ کر رنز دینے والے دو کرکٹرز پر 10 سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اپریل میں ڈھاکا سیکنڈ ڈویژن کرکٹ لیگ میں ایگژیوم اور لال ماٹیا کے درمیان میچ میں امپائر کے جانبدارانہ فیصلے کے خلاف احتجاجاً باؤلر نے بدترین کارکردگی کے نئے ریکارڈز بناتے ہوئے صرف چار قانونی گیندوں پر 92 رنز دینے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

لال ماٹیا کے سیکریٹری عدنان رحمان دیپون نے بتایا تھا کہ یہ معاملہ ٹاس کے موقع پر شروع ہوا۔ میرے کپتان کو سکا دیکھنے کی اجازت نہیں دی گئی اور جیسے کہ ہمیں توقع تھی، حریف ٹیم نے امپائر کی جانبداری کا فائدہ اٹھا کر ہمیں پہلے بیٹنگ کیلئے بھیج دیا۔

لال ماٹیا کے باؤلر نے 32 گیندوں کا اوور کرایا اور صرف چار قانونی گیندوں پر 92 رنز دیتے ہوئے ایگزیوم کو دس وکٹوں سے جتوا دیا۔

باؤلر سجون محمود نے 15 نوبال اور 13 وائڈ گیندیں کیں جس میں باؤنڈریز سمیت 65 رنز بنے جبکہ ان کی چار قانونی گیندوں پر 12 رنز اسکور ہوئے۔

اس سے قبل فیئر فائٹرز اسپورٹنگ کلب کے باؤلر تسنیم حسن نے امپائرنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صرف سات قانونی گیندوں پر 69 رنز دے دیے تھے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جلال یونس نے کہا کہ ان واقعات نے ہماری کرکٹ کی ساکھ خراب کی ہے اور ہم نے انتہائی اشد ضرورت پڑنے پر یہ سخت قدم اٹھایا ہے۔

ان دونوں کلبوں پر بھی غیرمعینہ مدت تک کیلئے پابندی عائد کر دی گئی ہے اور دونوں ٹیموں کے کپتان، منیجرز اور کوچ کو بھی پانچ پانچ سال پابندی کی سزا دی گئی ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ کی ڈسپلنری کمیٹی کے سربراہ شیخ سہیل نے کہا کہ تحقیقات سے ثابت ہوا کہ انہوں نے جان بوجھ کر بنگلہ دیش کرکٹ کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی اور کوئی بھی باؤلر اپنی ٹیم مینجمنٹ کی رضامندی کے بغیر ایسا نہیں کر سکتا۔

ربط
متعلقہ: چار گیندوں پر 92 رنز دینے کا عالمی ریکارڈ، اسکور کارڈ دیکھیں
 
محمداحمد

لائبریرین
بالرز نے جو کیا ہمیں تو اچھا لگا۔۔۔۔!

لیکن سزا بالرز کو ہی ملی امپائرز کو کسی نے نہیں پوچھا۔
 
ابن توقیر

محفلین
بالرز نے جو کیا ہمیں تو اچھا لگا۔۔۔۔!

لیکن سزا بالرز کو ہی ملی امپائرز کو کسی نے نہیں پوچھا۔

ایشیائی ممالک میں کرکٹ کے حوالے سے انتظامی ڈھانچہ ہی کمزور ہے،سابق پلیئرز بھی اسی بات کو رونا روتے ہیں کہ اوپر ایک دم سے بہتری لانے کے خواب دیکھنے کی بجائے ابتدائی سٹیجز پر نظام کو بہتر کیا جائے۔باصلاحیت کھلاڑیوں کے انتخاب میں پرچی سسٹم یا اس طرح کے عجیب واقعات سے دنیا کو منفی پیغام جاتا ہے اور ساتھ میں ملکی کرکٹ کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے۔
ہمارے یہاں احتساب کا نظام درست کرلیا جائے اور قوانین نافذ کرتے وقت چھوٹے بڑے کی تفریق ختم ہوجائے تو کرکٹ کیا پورا ملک بہتر ہوسکتا ہے۔
 
بجا فرمایا آپ نے۔

متفق ہوں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
بالرز نے جو کیا ہمیں تو اچھا لگا۔۔۔۔!

لیکن سزا بالرز کو ہی ملی امپائرز کو کسی نے نہیں پوچھا۔
آپ نے ڈان نیوز کی خبر لگائی ہے اس میں واقعی ایمپائروں کے بارے میں کچھ نہیں ہے، لیکن بی بی سی کی جو خبر ہے اس میں ایمپائروں پر بھی چھ چھ مہینے کی پابندی بتائی گئی ہے۔

دونوں میچوں میں امپائرنگ کرونے والے اہلکاروں پر بھی چھ چھ ماہ کی پابندی لگائی گئی ہے۔
 
یہ عجیب طریقہ ہے ، ہم تو بچپن میں بیٹ ، وکٹ اور گیند لے کر گھر چلے جاتے تھے ۔ :p:D:p

یا میدان میں بیچوں بیچ بلےکو تیغ اور وکٹ کو نیزہ بنا کر کھڑے ہو گئے کہ ۔۔
:at-wits-end::at-wits-end:"ایسی کی تیسی ۔۔۔ اب کوئی کھیل کے دکھائے ۔۔۔ "
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ نے ڈان نیوز کی خبر لگائی ہے اس میں واقعی ایمپائروں کے بارے میں کچھ نہیں ہے، لیکن بی بی سی کی جو خبر ہے اس میں ایمپائروں پر بھی چھ چھ مہینے کی پابندی بتائی گئی ہے۔

کھلاڑیوں پر تو دس سال کی پابندی لگا دی گئی ہے۔ حالانکہ کھلاڑیوں نے جو کچھ کیا اُس کی اصل وجہ امپائرز کا رویہ ہی تھا۔
 
کھلاڑیوں پر تو دس سال کی پابندی لگا دی گئی ہے۔ حالانکہ کھلاڑیوں نے جو کچھ کیا اُس کی اصل وجہ امپائرز کا رویہ ہی تھا۔
کرکٹ میں تو انٹرنیشنل میں بھی ایمپائر مقدس گائے ہی سمجھے جاتے ہیں. شاید کچھ تقاضا اس پوسٹ کو معتبر رکھنے کا بھی ہے.
 
محمداحمد

لائبریرین

حسیب

محفلین
کھلاڑیوں پر تو دس سال کی پابندی لگا دی گئی ہے۔ حالانکہ کھلاڑیوں نے جو کچھ کیا اُس کی اصل وجہ امپائرز کا رویہ ہی تھا۔
2006 کا بدنام زمانہ بال ٹمپرنگ کیس یاد ہو گا؟؟ امپائر کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر انضمام پہ پابندی لگائی گئی جبکہ آئی سی سی کمیٹی کے چیئرمین رانجن مدگالے نے بھی تسلیم کیا تھا کہ بال ٹمپرنگ نہیں ہوئی تھی
 
آخری تدوین:

امپائرز چونکہ فائنل اتھارٹی ہوتے ہیں سو اُن کو اپنے فیصلوں میں بہت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ہر کوئی علیم ڈار تو ہوتا نہیں ہے۔
 
Top