کورل ڈرا 2017 سے فانٹ کریٹر 10 تک!

arifkarim

معطل
کافی دنوں سے فانٹ ساز دوست کہہ رہے ہیں کہ کورل ڈرا سے فانٹ کریٹر تک فانٹ اشکال کی ایکسپورٹ کا ٹیوٹوریل بنا دو، لیکن کام سے فرصت نہ ملنے کی وجہ سے یہ تاخیر کا شکار رہا۔ آج ویک اینڈ پر کچھ وقت ملا ہے تو پیش کر رہاہوں۔ یاد رہے کہ یہ اشکال کئی طریقوں سے فانٹ کریٹر میں پہنچائی جا سکتی ہے اسلئے میں نے سب سے آسان طریقہ کا انتخاب کیا ہے:
  1. سب سے پہلے یہ کورل فائل کمپیوٹر میں کھول لیں:
    d000003.gif

    یہاں آپکو جمیل نوری نستعلیق کا ایک لگیچر 58 سائز میں ملے گا۔ لگیچر کی بیس لائن صفحہ کا اختتام اور بائیں بیرنگ صفحے کا بایاں کونا ہے۔
  2. اب فائل مینو میں جائیں اور اس ڈاکومنٹ کو ایس وی جی فارمیٹ میں ایکسپورٹ کر دیں۔ وہاں درج ذیل سیٹنگ دے کر اوکے کر دبا دیں:
    d4.gif

  3. اب واپس کورل میں جائیں اور اسی ٹیکسٹ باکس میں باری باری ’’نوری‘‘ اور’’نستعلیق‘‘ لکھ کر اوپر ’’جمیل‘‘ کی طرح نئی ایس وی جی فائلز بنا لیں:
    d5.gif

  4. فانٹ کریٹر کھولیں اور نیا پروجیکٹ شروع کریں:
    d6.gif
  5. یہاں خالی گلفس پر مذکورہ لگیچرز ڈریگ اینڈ ڈراپ کر دیں:
    d8.gif
  6. اب گلف ٹرانسفارمر مینو میں جاکر درج ذیل سیٹنگ سے ان لگیچرز کی بیرنگز خودکار طور پر درست کرلیں:
    d9.gif
  7. لیجئے لگیچرز اصل کوالٹی ، سائز اور یکساں بیس لائن کیساتھ امپورٹ ہو گئے ہیں:
    d0.gif
  8. فانٹ چیک کرنے کیلئے F5 دبائیں اور ٹیسٹ ونڈو میںCBA ٹائپ کریں۔ نتائج بہترین ملیں گے:
    d000001.gif
  9. مکمل فانٹ آزمائش کیلئے یہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
متلاشی شاکرالقادری آصف اثر ناظم رضا مصباحی نعیم سعید ریحان انصاری
 
آخری تدوین:
ماشاء اللہ، لاجواب، کاش کہ ہم بھی کچھ اس باب میں تجربہ رکھتے تو آزماتے بھی۔ لیکن بہت وضح زبان و انداز میں سمجھایا گیا ہے۔ شکریہ و مبارک
 
sayani

محفلین
بہت خوب ۔۔۔ ماشاءاللہ بہت ہی آسان طریقہ سے سمجھایا ہے ۔۔۔ کاش ہمارے دماغ میں رُک سکے ۔۔۔
 
sayani

محفلین
راحیل بھائی میں نے کوئی لطیفہ تو نہیں سُنایا تھا ۔۔۔ پھر آپ کو مزاح کیسے ؟؟ میں نے تو افسوس کی بات کی تھی کہ دماغ میں کوئی بات رکتی ہی نہیں ۔۔
 
arifkarim ہے تو زبردست لیکن یہ سمجھ نہیں آرہا کہ اس کا مقصد کیا ہے۔۔۔ فانٹ بنانا یا فانٹ میں کوئی لیگچر شامل کرنا؟

کافی دنوں سے فانٹ ساز دوست کہہ رہے ہیں کہ کورل ڈرا سے فانٹ کریٹر تک فانٹ اشکال کی ایکسپورٹ کا ٹیوٹوریل بنا دو،
اسی لیے میں نے تو سمجھے بغیر ہی زبردست کہہ دیا ہے. کہ جن کے لیے ہے، زبر دست ہی ہو گا.
 
arifkarim

معطل
arifkarim ہے تو زبردست لیکن یہ سمجھ نہیں آرہا کہ اس کا مقصد کیا ہے۔۔۔ فانٹ بنانا یا فانٹ میں کوئی لیگچر شامل کرنا؟
اسی لیے میں نے تو سمجھے بغیر ہی زبردست کہہ دیا ہے. کہ جن کے لیے ہے، زبر دست ہی ہو گا.
جنکو سمجھنا ہے انکو سمجھ آگئی ہے۔ ہم یہ طریقہ کورل ڈرا سے فانٹ کی اشکال فانٹ کریٹر میں لے جانے کیلئے استعمال کرتے ہیں
 
راحیل بھائی میں نے کوئی لطیفہ تو نہیں سُنایا تھا ۔۔۔ پھر آپ کو مزاح کیسے ؟؟ میں نے تو افسوس کی بات کی تھی کہ دماغ میں کوئی بات رکتی ہی نہیں ۔۔

Sorry
میرا حال بھی ایسا ہی ہے صاحب۔ اپنے حال پہ ہنسی آگئی۔ ویسے آپ نے یہ سوال عارف کریم سے کیوں نہیں پوچھا۔ :) انھوں نے بھی تو مزاح کی ریٹنگ دی ہے۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
اگر کورل میں کسی امیج کو اپن کر کے اس کو ٹریس کیے بغیر ایس وی جی میں ایکسپورٹ کر لیا جائے تو کیا ہو جائے گا یا اس کی کوئی خاص سیٹنگ ہوگی
یا ایسا کو ئی ٹول مثلا
امیج ٹو ایس وی جی
 
یہ طریقہ ویکٹر امپورٹ کیلئے ہے۔ بٹ میپ امپورٹ کیلئے یہ ٹیوٹوریل دیکھیں۔
 
ٹرومین

محفلین
اگر کورل ڈرا میں کوئی لگیچر یا کریکٹر ٹریس کرکے براہ راست فونٹ کریٹر میں پیسٹ کردیں تو کیا رزلٹ میں فرق آئے گا؟ میں نے کورل 11 میں ایک شکل ٹریس کی اور اسے فانٹ کریٹر میں براہ راست کامیابی سے پیسٹ کردیا لیکن چونکہ میرے پاس کورل 17 نہیں ہے لہٰذا ایس وی جی سے تقابل نہیں کرسکتا۔ اگرچہ کورل 11 بھی ایس وی جی فارمیٹ میں فائل سیو کردیتا ہے لیکن اس کے رزلٹ کا معلوم نہیں ہے کہ آیا پرفیکٹ ہوگا یا نہیں۔:)
arifkarim
 
dxbgraphics

محفلین
کورل ڈرا 2017سے ڈائریک پیسٹنگ کا رزلٹ اچھا ہے۔ نیز اگر کورل ڈرا میں کوئی ابجیکٹ مرج نہ بھی ہو تو فونٹ کریئٹر میں پیسٹ ہونے کے بعد وہ ایک ہی ابجیکٹ بن جاتا ہے یعنی جہاں دو لائنیں ٹکرا جائیں تو وہ ابجیکٹ پیسٹ ہونے کے بعد مرج ہی رہتے ہیں۔
 
ڈائریکٹ پیسٹنگ بھی ممکن ہے البتہ اس سے نوڈز کی تعداد متاثر ہوتی ہے۔ نیز بیس لائن خراب ہو جاتی ہے۔ آٹومیشن کے لئے ٹیوٹوریل میں موجود طریقہ ہی بہتر رہے گا
 
بہت شکریہ
فونٹ کریٹر 10.0 میں پہلے سے بنائے گئے فونٹ میں جب اپنی سیٹ کردہ اشکال پیسٹ کیں اور اسے سیو ایز کرنا چاہا تو وہ اسے fcp فارمیٹ میں سیو کر رہا ہے، اسے ttf میں سیو کرنے کا کیا طریقہ ہے؟
فائل ایکسپورٹ کرکے بھی دیکھ لی، نیز سلیکٹ آل کرکے نئی فائل میں بھی پیسٹ کرکے دیکھ لیا لیکن ttf فائل بن کے نہیں دے رہی۔ اس کا کوئی حل ہو تو بتائیں۔ پیشگی شکریہ:)
 
ٹرومین

محفلین
اب ایک اور مسئلہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔جس فائل پر سارا دن محنت کرکے اسے fcp میں سیو کیا (دوسرے کسی بھی ایکسٹینشن میں سیو ہی نہیں کرتا:() اب اسے خود فونٹ کریٹر ہی کھولنے سے انکاری ہے۔ :(:(:(
 
فانٹ کریٹر کا کریکڈ ورژن استعمال کر رہے ہیں؟
 
Top