پروف ریڈنگ ورڈ میکرو

زہیر عبّاس

محفلین
السلام علیکم،
جیسا جناب محترم الف عین صاحب نے فرمایا تھا، اردو فکسر والے کام کو آگے بڑھاتے ہوئے اس میں مزید بہتری کی کوشش جاری ہے۔ "اردو پروف ریڈر" کے نام سے ایک ٹول محترم الف عین صاحب کی زیر نگرانی بن رہا ہے۔ ابھی ابتدائی حالت ہے اور اس میں اصلاح اور مزید فیچرز کے لیے بہت گنجائش ہے۔ اس ٹول کا سورس کوڈ گٹ ہب پر لوڈ کردیا ہے جو کہ Microsoft Visual Studio Community 2017 میں بنا ہوا ہے۔ ایگسی فائل یہاں سے حاصل کی جاسکتی ہے۔
آپ سب حضرات سے گذارش ہے کہ اس کو استعمال کیجیے اور کوئی مشکل پیش آئے تو بتا دیجیے انشاءاللہ کوشش ہوگی کہ جلد سے جلد اس مشکل کو حل کیاجا سکے۔
پروگرام کا استعمال انتہائی آسان ہے، پروگرام متن کو ٹیکسٹ باکس سے، فائل سے یا پوری ڈائریکٹری سے (ٹیکسٹ فائلز) کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈائریکٹری منتخب کرنے پر ساری ٹیکسٹ فائلز تبدیل ہوکر updated کی ڈائریکٹری میں جمع ہو جائیں گی (جہاں پر ایگسی فائل موجود ہوگی)۔ اس کے علاوہ پہلی مرتبہ پروگرام چلانے سے ابتدائی tokenfile.txt بن جائے گی جس میں الفاظ کے جوڑے اور ریگولر اکسپریشن موجود ہوگے جو تصحیح کے دوران استعمال ہوں گے۔ پروگرام کے ذریعے اس میں تبدیل بھی کی جاسکتی ہے۔

والسلام،

جناب آپ کا بہت بہت شکریہ!!!
سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس میں الفاظ کے جوڑوں کی حد نہیں ہے اور دوسرے نئے الفاظ کو شامل کرنے کے کام آپ نے بہت آسان کردیا ہے۔
 
انشاءاللہ مزید بہتری کی کوشش جاری ہے۔ آپ کے ذہن میں کوئی رائے ہو تو ضرور بتایے گا کوشش کریں گے کہ ممکن ہو تو شامل کر لیا جائے۔
 
آخری تدوین:

آصف اثر

معطل
احباب سے گذارش ہے کہ ورڈ فائل کو لوڈ کرنے کی سہولت شامل کردی ہے، آپ حضرات اس کو ٹیسٹ کر کے بتائیں کوئی مشکل تو نہیں آرہی۔
زبردست۔ فی الحال تو بہترین نتائج دے رہا ہے۔
کیا doc. اور docx. دونوں کی سپورٹ شامل ہے یا صرف جدیدdocxکی؟
اسی طرح کولن ”:“ بھی شامل کردیجیے۔ باقی کچھ دنوں میں کوشش کرتاہوں ایک بھاری فائل ہے اس کی تصحیح کرنے کے بعد نتائج بتادوں۔
انٹرفیس پر بائیں جانب جو ریگولر ایکسپریشن کا چیکڈ باکس ہے اگر اسے اَن چیک کردیا جائے تو تصحیح پر کیا فرق پڑے گا؟
 
آصف اثر

معطل
الٹے واوین کے ساتھ جب آخری واوین'“'سے پہلے اسپیس موجود ہو تو اسے ٹھیک نہیں کرتا۔ اس کو ذرا دیکھ لیجیے یہ کیا مسئلہ ہے۔مجھ سے نہیں ہورہا۔
 
بہت شکریہ آصف بھائی، doc. اور docx. دونوں کی سپورٹ شامل ہے۔ کولن ”:“ میرے سے چھوٹ گیا ہے معذرت ۔آپ پئیر ڈال کر دیکھیں کام چل جانا چاہیے اگر نہ ہوتو بتا دیجیے گا، میں پھر دیکھتا ہوں اس کو۔
ریگولر اکسپریشن پرفارمنس پر اثر انداز ہوتی ہے۔ ٹوکن فائل میں جو پئیرز E سے شروع ہو رہے ہیں وہ ایکسپریشن کے ہے۔ چیک باکس کو ان چیک کرنے سے پروگرام صرف ان پیئرز کو چنے گا جو اکسپریشن نہیں ہیں۔ میں ایکسپریشن پر مزید وضاحت کسی اور مراسلے میں کردوں گا۔ نمونوں کے ساتھ انشاءاللہ۔
 
الٹے واوین کے ساتھ جب آخری واوین'“'سے پہلے اسپیس موجود ہو تو اسے ٹھیک نہیں کرتا۔ اس کو ذرا دیکھ لیجیے یہ کیا مسئلہ ہے۔مجھ سے نہیں ہورہا۔
کوئی ایک غلط جملہ اور مطلوبہ نتائج شیئر کردیں میں شام کو انشاءاللہ دیکھتا ہوں اس کو۔
 
آصف بھائی، یہ پیئرز شامل کرلیں انشاءاللہ آخیر واوین والا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ کولن والا مسئلہ بھی حل کردیا ہے، آپ دوبارہ فائل حاصل کر لیجیے

“،“
“،“
“ ،“
 
ان کو کس طرح شامل کروں ؟
”تلاش کیجیے “ اور ”تبدیل کیجیے“ کے باکس میں کیا لکھنا ہوگا؟
 
قومہ ، سے پہلے والا (سپیس کے ساتھ اگر موجود ہے تو) تلاش کیجیے میں اور ، کے بعد والا تبدیل کیجیے میں۔ ایکسپریشن کو چیک نہ کیجیے گا۔
 
یہ فائل چیک کیجیے اس میں تمام صورتیں موجود ہیں۔
آصف بھائی ادھر کاپی صحیح نہیں ہو رہا ٹیکسٹ، میں نے پروگرام میں اپ ڈیٹ کردیا ہے۔ شروع اور آخر کے واوین کا پئیر ڈال دیا ہے۔ دوبارہ فائل حاصل کر لیں۔ اگر آپ نے اپنی ٹوکن فائل میں کچھ اور شامل نہیں کیا تو اس کو ڈیلیٹ کر کے دوبارہ پروگرام چلائیں ٹوکن فائل بن جائے گے۔ اگر آپ پہلے کچھ نئے الفاظ شامل کرچکے ہیں تو اس نئی فائل کو کسی اور ڈائریکٹری میں رکھ کر چلائیں پھر بند کردیں۔ جو نئی ٹوکن فائل بنے کی اس میں سے آخری چار لائنیں اپنی ٹوکن فائل میں شامل کر لیں۔ انشاءاللہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اگر مشکل لگے تو اپنی ٹوکن فائل مجھے شیئر کردیں میں اپ ڈیٹ کر کے آپ کو دے دوں گا۔
 
الف عین

لائبریرین
میں نے ابھی دو جوڑے اور شامل کیے، لیکن وہ درست نہیں ہو رہے ہیں ٹیسٹ کرنے پر۔
کیونکہ کرینگے کرونگا وغیرہ کو یعنی ’ینگ‘ کو ’یں گ‘ اور ’ونگ‘ کو ’وں گ‘ سے بدلا جا رہا ہے۔ لیکن اس میں ایک نئی غلطی پیدا ہو گئی ہے۔
ڈونگا
اور
رینگے
درست الفاظ ہیں لیکن وہ بھی ’ڈوں گا‘ اور ’ریں گے‘ ہو جاتے ہیں۔ ان کو دو پیرس میں جوڑا، لیکن کام نہیں بنا۔
مزید ایک مشورہ۔ جب ذخیرہ میں کوئی الفاظ ٹائپ کر ہی رہا ہے، تو اتنی اقحتیاط کی کیا ضرورت ہے کہ ایک بار بٹن دبانے کے باوجعد وہ کنفرم کرے کہ کیا آپ واقعی تبدیلیاں محفوظ کرنا چاہ رہے ہیں۔ اور پھر کنفرم کا میسیج بھی آئے۔ میرے خیال میں یہ تضیع اوقات ہے۔ بس، وہ ایک بٹن ہی کافی ہے۔ اور سیو ہو جائے۔ ہاں ’ان ڈو‘ ممکن ہو تو رکھو۔
 
آصف اثر

معطل
میں بہت معذرت خواہ ہوں کہ مجھے تو ”ٹوکن فائل“ والی بات بالکل سمجھ نہیں آئی۔ میں تو آپ کے دئیے گیے ربط پر کلک کرکے فائل اتارتاہوں اور ایکزیکیوٹ کرکے آزما رہاہوں۔ پھر جب آپ نیا ربط دیتے ہیں اسی کو بھی اسی طریقے سے چلالیتاہوں۔
دوسری بات یہ کہ آپ کے دئیے گیے الٹے واوین ایک ہی جیسے ہیں۔ جب کہ پاک اردو/ پاک سائن کی بورڈ میں تین طرح سے الٹے واوین لکھے جاتے ہیں(دیگر اردو/عربی کی بورڈز کا مجھے علم نہیں)۔ ایک طریقہ یہ ہے کہ آلٹ گئیر دبا رکھ کر انٹر بٹن کے ساتھ والی ”کی“ دبائی جائے تو یہ والا(”) واوین ٹائپ ہوجاتاہے۔ جسے اوپننگ ڈبل کوٹس کہتے ہیں۔ جب کہ کلوزنگ ڈبل کوٹس(“) کے لیے آلٹ گئیر کے ساتھ Lکے دائیں جانب برابر والی ”کی“ دباتے ہیں ۔
دوسرا طریقہ سنگل کوٹس کا ہے۔ اس میں آلٹر گئیر+شفٹ کے ساتھ دونوں ”کی“ باری باری دباتے ہیں تو بالترتیب سنگل اوپننگ اور سنگل کلوزنگ کوٹ ٹائپ ہوجاتاہے۔
تیسرا طریقہ اگرچہ روایتی ہے(سادہ شفٹ کے ساتھ کوٹس کی ”کی“ دبائیں ) لیکن یہ اردو عربی متن میں مستعمل اور موزوں نہیں ہے۔
arifkarim ، الف عین ، متلاشی ۔
اب آپ مراسلہ #69 میں دئیے گیے الٹے واوین دیکھ کر بتادیجیے کہ کیا ایسا ہے یا نہیں۔اس سلسلے میں مزیدرہنمائی محترم الف عین صاحب اور عارف کریم بہتر طور پر کرسکیں گے۔
 
اوہو، تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ کوٹس مارکس میں بھی الگ الگ کی بورڈ بنانے والے الگ الگ کوڈ پائنٹ مقرر کرتے ہیں۔
میں کو اردو دوست کی بورڈ اور کرلپ کا کی بورڈ دیکھ چکا ہوں تو ان میں یونی کوڈ کیریکٹر 2018 اور 2019 ہوتے ہیں۔ ایک بار ٹائپ کرنے سے سنگل اور دو بار ٹائپ کرنے سے ڈبل۔ تم نے جو تائپ کیا ہے وہ ۔
201D
ہے۔ جبکہ انگریزی میں جو نان سمارٹ کوٹ ہے ، وہ 0022ہے
 
میں نے ابھی دو جوڑے اور شامل کیے، لیکن وہ درست نہیں ہو رہے ہیں ٹیسٹ کرنے پر۔
کیونکہ کرینگے کرونگا وغیرہ کو یعنی ’ینگ‘ کو ’یں گ‘ اور ’ونگ‘ کو ’وں گ‘ سے بدلا جا رہا ہے۔ لیکن اس میں ایک نئی غلطی پیدا ہو گئی ہے۔
ڈونگا
اور
رینگے
درست الفاظ ہیں لیکن وہ بھی ’ڈوں گا‘ اور ’ریں گے‘ ہو جاتے ہیں۔ ان کو دو پیرس میں جوڑا، لیکن کام نہیں بنا۔
جناب محترم الف عین صاحب اس مسئلے کے حل کے لیے پورا لفظ داخل کردیں یعنی ’کرینگے‘ کو ’کریں گے‘ یا کچھ اور ذہن میں ہے تو بتائیے اسی طرح اپ ڈیٹ کر دوں گا۔
مزید ایک مشورہ۔ جب ذخیرہ میں کوئی الفاظ ٹائپ کر ہی رہا ہے، تو اتنی اقحتیاط کی کیا ضرورت ہے کہ ایک بار بٹن دبانے کے باوجعد وہ کنفرم کرے کہ کیا آپ واقعی تبدیلیاں محفوظ کرنا چاہ رہے ہیں۔ اور پھر کنفرم کا میسیج بھی آئے۔ میرے خیال میں یہ تضیع اوقات ہے۔ بس، وہ ایک بٹن ہی کافی ہے۔ اور سیو ہو جائے۔ ہاں ’ان ڈو‘ ممکن ہو تو رکھو۔
کنفرم میسج نکال دیا ہے، ان ڈو کے بجائے ڈیلیٹ کو فیچر پہلے سے موجود ہے، ریکارڈ سیلیکٹ کر کے ڈیلیٹ کی کی دبائیں اور تبدیلی محفوظ کر لیں۔ نئی فائل یہاں سے حاصل کر لیں۔
میں بہت معذرت خواہ ہوں کہ مجھے تو ”ٹوکن فائل“ والی بات بالکل سمجھ نہیں آئی۔ میں تو آپ کے دئیے گیے ربط پر کلک کرکے فائل اتارتاہوں اور ایکزیکیوٹ کرکے آزما رہاہوں۔ پھر جب آپ نیا ربط دیتے ہیں اسی کو بھی اسی طریقے سے چلالیتاہوں۔
آصف بھائی، جس ڈائڑیکٹری سے آپ ایگسی فائل چلاتے ہیں اسی میں ٹوکن والی فائل ہوتی ہے اس کا نام ہوتا ہے tokenfile.txt۔ اس میں سارے پیئرز موجود ہیں۔
واوین ،شروع اور آخر دونو والے میں نے آپ کی فائل سے کاپی کیے تھے، اگر مزید پیئرز شامل کرنے ہیں تو مجھے بھیج دیجیے میں شامل کردوں گا۔
 
آصف اثر

معطل
جناب محترم الف عین صاحب اس مسئلے کے حل کے لیے پورا لفظ داخل کردیں یعنی ’کرینگے‘ کو ’کریں گے‘ یا کچھ اور ذہن میں ہے تو بتائیے اسی طرح اپ ڈیٹ کر دوں گا۔

کنفرم میسج نکال دیا ہے، ان ڈو کے بجائے ڈیلیٹ کو فیچر پہلے سے موجود ہے، ریکارڈ سیلیکٹ کر کے ڈیلیٹ کی کی دبائیں اور تبدیلی محفوظ کر لیں۔ نئی فائل یہاں سے حاصل کر لیں۔

آصف بھائی، جس ڈائڑیکٹری سے آپ ایگسی فائل چلاتے ہیں اسی میں ٹوکن والی فائل ہوتی ہے اس کا نام ہوتا ہے tokenfile.txt۔ اس میں سارے پیئرز موجود ہیں۔
واوین ،شروع اور آخر دونو والے میں نے آپ کی فائل سے کاپی کیے تھے، اگر مزید پیئرز شامل کرنے ہیں تو مجھے بھیج دیجیے میں شامل کردوں گا۔
جی بالکل موجود ہے۔ مل گئی۔ کیا یہ نئی ایگزی فائل کے ساتھ خود بخود اپڈیٹ ہوجاتی ہے یا نئی ایگزی فائل کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد پہلے اسے ڈیلیٹ کرنا ہوگا؟
 
شروع سے ہی ایسے ہے کہ جب آپ پروگرام چلاتے ہیں تو یہ دیکھتا ہے یہ فائل موجود ہے کہ نہیں اگر نہیں تو نئی بنا دیتا ہے ان تمام الفاظ کے ساتھ جو پروگرام میں پہلے سے فیڈ کر دیے ہیں۔ اگر آپ نے کوئی تبدیل الفاظ میں ابھی تک نہیں کی تو اس کو ڈیلیٹ کر کو پروگرام دوبارہ چلا لیں ورنہ اپنے الفاظ آپ کو مینول طریقے سے کاپی کرنے ہوں گے۔
 
مجھے محترم الف عین صاحب سے پوچھنا ہے کہ جن ڈبل کوٹس کا میں نے مراسلہ#76 میں ذکر کیا تھا (کوڈویلیو201Cاور 201D)۔ ان کا معاملہ کچھ عجیب ہے۔
جب انہیں ورڈ میں ٹائپ کیا جاتاہے تو یہ اس طرح(”“) یعنی صحیح ٹائپ ہوتے ہیں۔لیکن جب اس متن کو انڈیزائن ، اِن کاپی یا نوٹ پیڈ میں کاپی کرتے ہیں تو یہ اُلٹ ہوجاتے ہیں۔ یعنی اس طرح(“”)۔ یہ گتھی اگر سلجھ جائےتو امید ہے کہ ہمارا کوٹس کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
متلاشی arifkarim
 
Top