اور پھر اس ڈیبیٹ کے اختتام میں احمد رضا قصوری نے وہ بکواسات شروع کردیں جس کے نتیجے میں "جیو" والوں کو یہ پروگرام بہت سنسر کرنا پڑا اور ڈیبیٹ مکمل کئے بغیر جلدی سے ختم کردی۔۔۔ احمد رضا قصوری کی یہ میٹھی زبان والی گفتگو آپ اس پروگرام کے نویں حصے والی ویڈیو میں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔۔۔ تاہم اگر آپ کا ارادہ صرف یہی افسوس ناک کلپ ملاحظہ کرنے کا ہے تو یہ دیکھئے:
[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=ittFEM1WcGE[/youtube]
اصل میں احمد رضا قصوری نے منیر ملک اور دیگر وکلاء پر الزام لگایا کہ چیف جسٹس والی تحریک بیرونی ایجنڈے پر تھی، اور وکلاء نے غیر ملکی امداد حاصل کی۔۔۔ جس پر منیر ملک نے تحمل مزاجی سے جو جواب دیا، وہی اس کلپ کا آغاز ہے۔۔۔۔۔۔۔
یاد رہے کہ احمد رضا قصوری کا یہی کارنامہ تھا جس کے سبب ایک سینئر وکیل نے سپریم کورٹ کے احاطے میں سیاہ رنگ کا اسپرے احمد رضا قصوری کے منہ پر کردیا اور فخر سے کہا کہ اس شخص کا دل بھی کالا ہے اور زبان بھی تو اگر میں نے اس کی کالک اس کے منہ پر بھی مل دی تو کیا ہوا۔۔۔۔۔۔۔