اردو جملہ 1.0.12 اور جملہ 1.5 کا ترجمہ

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے اس بات کی حیرانی ہے کہ میرے وہاں کئی مرتبہ اردو جملہ کے بارے میں پوسٹ کیے جانے کے باوجود ابھی تک لوگ دوبارہ سے سارا کام کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔

باسم آپ کم از کم انہیں اردو جملہ کا ربط فراہم کر سکتے ہیں یا اس ربط کو اپنے دستخطوں میں شامل کر لیں۔
 
nrafi

محفلین
نبیل بھائی میں اپکے اپلوڈ کا منتظر ہوں۔ میں‌اپکو فورس نہیں کر رہا، لیکن اگر کچھ پتہ چل جاتا کہ کب تک مل جائے گا تو میں‌اپنا شیڈول کچھ بنا لیتا۔
میرا خیال ہے کہ اپ بھی ڈریم ہوسٹ پر ہیں۔ اور یہ کوئی بہت اچھی سروس نہیں ہے۔ اگر اپ افورڈ کر سکتے ہیں تو dedicated یاں پھر کم از کم VPS پر شفٹ ہو جائیں۔ یہ صرف میرا مشورہ ہے۔ ویسے میں VPS پھر چلا گیا ہوں۔ کیونکہ دریم ہوسٹ کے ساتھ کچھ پرابلم ہو گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ کا مخلص
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

ندیم، معذرت چاہتا ہوں۔ مصروفیت کے باعث پوسٹ نہیں کر پایا تھا۔ میں کوشش کرتا ہوں کہ آج یا کل میں ہی یہ ایڈیٹر اپلوڈ کر دوں۔

والسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اردو جملہ انسٹال کرنے کے لیے کچھ بنیادی requirements ہیں۔ میں ایک الگ پوسٹ میں اردو جملہ انسٹال کرنے کی تفصیل لکھوں گا۔ بظاہر یہی لگ رہا ہے کہ islamic.no پر جملہ کی صرف اردو لینگویج فائلز استعمال کی گئی ہیں اور پورا اردو جملہ پیکج استعمال نہیں کیا گیا۔ بہرحال میں جلد ہی اس بارے میں پوسٹ کروں گا۔

والسلام
 
نبیل بھیا! اردو جوملہ 1ء05 کا کام کس مرحلہ میں ہے؟ میں جہاں کام کرتا ہوں، وہاں کی ویب سائٹ جوملہ پر بنانا چاہ رہا ہوں، کیا کوئی نیا ورژن آنے کی امید ہے یا اردو جوملہ کا پہلا ورژن ہی استعمال کروں۔۔۔؟؟؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
عمار، یہ سوال تو تمہیں باسم سے پوچھنا چاہیے۔ وہ جملہ کی ڈیویلپمنٹ پر نظر رکھتے ہیں لیکن انہیں یہاں چکر لگائے کافی دن ہو گئے ہیں۔ جملہ 1.5 کا ریلیز کینڈیڈیٹ تو آگیا ہے لیکن اس کا سٹیبل ورژن نہیں آیا۔ دوسرے ہم نے اس کے مکمل اردو ورژن پر ابھی کام بھی نہیں شروع کیا ہے۔ فی الحال جملہ 1.0.12 کا اردو ورژن ہی ڈاؤنلوڈ‌ کیا جا سکتا ہے۔
 
ٹھیک ہے نبیل بھائی۔۔۔ اس وقت میرا دماغ جوملہ کے استعمال پر لگا ہوا ہے۔۔۔ دعا کیجئے گا کہ ویب سائٹ کامیابی سے مکمل کرلوں۔۔۔!
 
MyOwn

محفلین
سلام!
مکرم نبیل!
بھائی ابھی اس ساری تھریڈ کے پڑھنے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اس وقت محفل پر دو جملہ دستیاب ہیں۔ ایک پرانا 12 والا اور ایک 1۔5 والا۔ مجھے صرف ایک چیز پوچھنی تھی کیا یہ دونوں‌ اردو لاگ ان سپورٹ کرتے ہیں؟ میرا مطلب ہے کہ کیا یوزر رجسٹریشن کے وقت اردو میں نام منتخب کر سکتے ہیں؟

والسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
MyOwn, اردو جملہ 1.0.12 کا مکمل انسٹالیشن پیکج موجود ہے جبکہ جملہ 1.5 کی صرف اردو لینگویج فائلیں مہیا کی گئی ہیں۔ میں نے ابھی تک جملہ میں اردو یوزر نیم کا تجربہ نہیں کیا ہے۔
 
MyOwn

محفلین
MyOwn, اردو جملہ 1.0.12 کا مکمل انسٹالیشن پیکج موجود ہے جبکہ جملہ 1.5 کی صرف اردو لینگویج فائلیں مہیا کی گئی ہیں۔ میں نے ابھی تک جملہ میں اردو یوزر نیم کا تجربہ نہیں کیا ہے۔

میں‌نے تقریبا تمام کی تمام جملہ سائٹس جو کہ محفل پر دی گئی ہیں دیکھیں ہیں۔ ابھی تک کسی بھی سائٹ پر رجسٹریشن اور سرچ میں اردو کام نہیں کر رہی ہے۔ میں نے کچھ عرصہ پہلے ایک پراجیکٹ کے لیے کوشش کی تھی لیکن اردو نہیں ڈال سکا تھا۔
کیا کوئی پروگرام ہے کہ نارمل جملہ کے فنکشنز میں جیسا کہ رجسٹریشن، ہم سے رابطہ کریں اور سرچ میں اوپن پیڈ ڈالا جا سکے۔ اگر یہ کام ہو جائے تو FCK اور JCE کے ساتھ مل کر ایک مکمل اردو CMS کا کام لیا جا سکتا ہے۔

والسلام
 
MyOwn

محفلین
سلام!
نبیل بھائی میں نے Jce اور Fck دونوں انسٹال کر کے دیکھے ہیں 1.5 میں۔ اور دونوں ہی کام نہیں کر رہے ہیں۔ جب تدوین پر کلک کیا جاتا ہے تو پھر بلکل بلینک صفحہ لوڈ ہو جاتا ہے۔ کیا کسی اور نے ان کو 1.5 پر استعمال کر کے دیکھا ہے؟ اس بارے میں مدد درکار ہے۔

والسلام
 
مہوش علی

لائبریرین

نبیل بھائی، مجھے بھی اس ضمن میں مدد درکار ہے۔

بلکہ میرا مسئلہ تو اور زیادہ آسان ہے کہ جملہ 1٫5 میں پہلے سے ہی Tiny MCE انسٹالڈ ہے۔ مجھے صرف اسکے ایڈیٹر ایریا کو اردو کے لیے کسٹمائز کرنا ہے۔ یعنی یہ کہ:

1) ڈیفالٹ فونٹ اسکا "اردو نسخ ایشیا ٹائپ" ہو جائے۔

2) اسکی تمام ھیڈنگز "اردو نسخ ایشیا ٹائپ" میں ہو جائیں۔

جملہ میں RHUK Milkyway template نامی ٹیمپلیٹ میں پہلے سے ہی rtl کی ایک فائل دی گئی ہے۔ نبیل بھائی ذرا مدد فرمائیے۔
 
bjoomla

آپ نے تو میری دل کی با ت کہہ دی ۔بہت عرصے سے اس کے با رے میں‌سوچ رہا تھا :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
bjoomla، میں ایک مرتبہ اردو پریس (اردو ورڈ پریس) پر کام سے فارغ ہو جاؤں تو اس کے بعد جملہ 1.5 کے اردو پیکج کی تیاری پر کام شروع کروں گا۔ انشاءاللہ یہ کام جلد ہی شروع ہوگا۔
 
bjoomla

محفلین
) ڈیفالٹ فونٹ اسکا "اردو نسخ ایشیا ٹائپ" ہو جائے۔

2) اسکی تمام ھیڈنگز "اردو نسخ ایشیا ٹائپ" میں ہو جائیں۔

اردو نسخ ایشیا ٹائنپ اس کی ہمیں‌کیا ضرورت ہے ۔ہم جو تا ہو ما فونٹ استمعا ل کر تے ہے کیا وہ صیح نہیں‌ ہے ۔اس خا کسا ر پر بڑ ی مہر با نی ہو گی اگر آپ اسے تفصیل سے سمجھا دے گے ۔
 
دوست

محفلین
آپ کی پسند خاصی نایاب قسم کی ہے۔ عمومًا دوسرے فونٹس کو تاہوما پر ترجیح دی جاتی ہے۔
 
Top