ویسٹ انڈیز کے دورہ کے لیے پاکستان کی ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان

یہ دودھی اور گجر کون کھلاڑی ہیں عبداللہ صاحب :)
محمد آصف گجر عُرف دودھی،طوطی وغیرہ وغیرہ آف ماچھیکے شریف۔۔۔۔
اور دودھ انکا خاندانی بزنس بلکہ انکے ابا جی سے جب فکسنگ کے بعد کسی صحافی نے پوچھا تو انہوں نے کہا بھی تھا کہ
"کوئی نہیں اپنا دودھ دا کاروبار چلدا اے، پُتر سنبھال لے گا"۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ون ڈے ٹیم:
احمد شہزاد، کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، فخر زمان، آصف ذاکر، سرفراز احمد (کپتان)، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، فہیم اشرف، وہاب ریاض، محمد عامر، محمد اصغر اور جنید خان۔

یعنی اظہر علی کو ون ڈے ٹیم میں بھی جگہ نہیں ملی۔ سیلکشن کمیٹی کا راست یو ٹرن ہوا یہ تو پھر۔
 

حسیب

محفلین
ویسٹ انڈیز بورڈ نے ٹی ٹوئنٹیز کے لئے پولارڈ، بدری، سمنز اور نارائن کو شامل کیا ہے۔
صد شکر ابھی ویسٹ انڈین بورڈ کا گیل ، سیمی وغیرہ سے شریکا برقرار ۔۔۔۔
 
Top