تعارف السلام علیکم۔۔۔۔

آورکزئی

محفلین
امید ہے کہ سب صحت کے بہترین حالت میں ہونگے۔۔۔
میرا نام ہے شکیل احمد آورکزئی۔۔۔ تعلیم کوئی خاص نہیں۔۔۔۔ اب پ پڑھ لیتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔
متحدہ عرب امارات میں ایک عربی خاندان کے ساتھ ڈرائیور کا کام کرتا ہوں۔۔۔۔ ایک لمبے عرصے سے اردو محفل کو
بطورِ مہمان استعمال کر رہا تھا۔۔۔
پہلے سوچتا تھا کہ میں اس فورم کے معیار کے مطابق نہیں۔۔۔۔۔۔ پھر سوچا کم از کم مجھے اس محفل میں شریک ہونے کا شرف تو حاصل ہو جائے گا۔۔۔
جزاک اللہ خیر
 
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں تے نال پخیر راغلے
متحدہ عرب امارات میں ایک عربی خاندان کے ساتھ ڈرائیور کا کام کرتا ہوں
کتنے عرصے سے سائق خاص ہیں ؟
پہلے سوچتا تھا کہ میں اس فورم کے معیار کے مطابق نہیں۔۔۔۔۔۔ پھر سوچا کم از کم مجھے اس محفل میں شریک ہونے کا شرف تو حاصل ہو جائے گا۔۔۔
آپ اتنا عرصہ کوئی بہت اچھی بات نہیں سوچتے رہے خیر دیر آئے درست۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ

شاعر وغیرہ بننے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ؟ :battingeyelashes:
 
آورکزئی

محفلین
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں تے نال پخیر راغلے

کتنے عرصے سے سائق خاص ہیں ؟

آپ اتنا عرصہ کوئی بہت اچھی بات نہیں سوچتے رہے خیر دیر آئے درست۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ

شاعر وغیرہ بننے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ؟ :battingeyelashes:

تقریباً اٹھ سالوں سے سائق ہوں۔۔۔۔۔۔
نہیں بھائی جان شاعر بننے کا شوق نہیں کا تو خیر نہیں کہہ سکتا۔۔ اصل میں اردو کی سمجھ میری سمجھ سے بہت دور ہے۔۔۔
 
تقریباً اٹھ سالوں سے سائق ہوں۔۔۔۔۔۔
ماشاءاللہ جی
نہیں بھائی جان شاعر بننے کا شوق نہیں کا تو خیر نہیں کہہ سکتا۔۔ اصل میں اردو کی سمجھ میری سمجھ سے بہت دور ہے۔۔۔
بس اب آپ یہاں آگئے ہیں نا۔۔۔یقیناً بہت اچھے سے سمجھ آنے لگ جائے گی یا پھر اگلے حالوں وی جاسو۔ :heehee:
 
لاریب مرزا

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید!! :)
اچھا!! تو آپ کافی لمبے عرصے سے اردو محفل کو بطور مہمان استعمال کر رہے ہیں۔ چلیں پھر چیٹنگ کیے بغیر کوئی سے دس محفلین کے نام بتائیں۔ ابھی پتہ چل جائے گا۔ :p
 
دس کچھ زیادہ نہیں ہو گئے ؟؟ :p
 
محمداحمد

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید!! :)
اچھا!! تو آپ کافی لمبے عرصے سے اردو محفل کو بطور مہمان استعمال کر رہے ہیں۔ چلیں پھر چیٹنگ کیے بغیر کوئی سے دس محفلین کے نام بتائیں۔ ابھی پتہ چل جائے گا۔ :p

محفل میں دس بارہ محفلین تو ہوں گے جن کے نام بتائے جا سکتے ہیں ورنہ باقی سب تو فرضی ناموں سے ہی ہیں۔ :) :) :)
 
Top