آپ گاڑی میں کونسا لبریکنٹ آئل استعمال کرتے ہیں؟

یاز

محفلین
اس لڑی کا مقصد فقط اتنا ہے کہ ایک دوسرے کے تجربات، معلومات اور خیالات سے استفادہ کیا جا سکے۔
تو سوال فقط اتنا ہے کہ

اضافی بات یہ بھی کہ وہ لبریکنٹ آئل ہی کیوں استعمال کرتے ہیں اور کتنے عرصے یا مائیلج کے بعد آئل تبدیل کرواتے ہیں؟
 
زیک

مسافر
بی ایم ڈبلیو کا زیرو ڈبلیو تھرٹی آئل۔

اس ریٹنگ کا آئل اس لئے کہ یہی کار کے لئے ریکمنڈڈ ہے۔ اور بی ایم ڈبلیو برانڈ یوں کہ اکثر وہی تیل بدلتے ہیں۔

تیل تبدیل تو 10000 میل (16000 کلومیٹر) بعد کرتا ہوں مگر کبھی کبھی تھوڑا سا درمیان میں بھی ڈالنا پڑ جاتا ہے
 
عمدہ چوائس ہے جناب۔
امریکہ کے موسم کے لحاظ سے زیرو ڈبلیو تھرٹی مناسب لگتا ہے۔
اور یہ درمیان میں تھوڑا آئل کیوں ڈالنا پڑ جاتا ہے؟
 
یاز

محفلین
میں کافی عرصے سے لیکوی مولی کا فائیو ڈبلیو فورٹی استعمال کر رہا تھا۔
569135.jpg

اس دفعہ پہلی بار ککس کا فائیو ڈبلیو فورٹی ڈلوایا ہے۔ یہ لیکوی مولی سے قدرے سستا بھی ہے۔
KIXX%20PAO%204L%2011A.png

آئل تبدیل کروانے کا وقفہ آٹھ نو ماہ یا دس ہزار کلومیٹر مقرر کر رکھا ہے، تاہم اس میں کچھ کمی بیشی ہو جاتی ہے۔
 
زیک

مسافر
یہ لڑی "پیشہ ورانہ زندگی" کے زمرے میں کیوں ہے؟ یاز آپ حال ہی میں ڈیٹرائٹ بھی پائے جاتے تھے۔ کہیں آپ کا پیشہ ورانہ تعلق گاڑیوں کے شعبے سے تو نہیں؟
 
میرا خیال ہے کہ شاید انتظامیہ نے اس لڑی کو یہاں منتقل کیا ہو، یا شاید اس کے لئے اس سے بہتر زمرہ نہ ملا ہو لڑی بناتے وقت۔
 
یاز

محفلین
اسی سے یاد آیا کہ اس بار ہم نے کِکس کا یہ والا آئل استعمال کیا۔ ہم خود تو فُلی سنتھیٹک آئل ہی استعمال کرنا چاہتے تھے، لیکن شاپ والے نے تقریباً زبردستی ہی ہمیں یہ سیمی سنتھیٹک آئل بیچ دیا۔

0001327_kixx-g1-sncf-10w-40_600.jpeg
 
زیک

مسافر
میں تو اس بات سے خوش ہوں کہ آجکل سال میں ایک بار ہی تیل تبدیل کرنا ہوتا ہے۔ پہلے تو کئی بار ہوتا تھا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اس لڑی کا مقصد فقط اتنا ہے کہ ایک دوسرے کے تجربات، معلومات اور خیالات سے استفادہ کیا جا سکے۔
تو سوال فقط اتنا ہے کہ
آپ گاڑی میں کونسا لبریکنٹ آئل استعمال کرتے ہیں؟
اضافی بات یہ بھی کہ وہ لبریکنٹ آئل ہی کیوں استعمال کرتے ہیں اور کتنے عرصے یا مائیلج کے بعد آئل تبدیل کرواتے ہیں؟
یاز ! اس کے ساتھ انجن یا گاڑی کا ذکر بھی ضروری ہےکیوں کہ انجن کا آئل گاڑی کے حساب سے ہی منتخب کیا جاتا ہے ۔ میں 10ڈبلیو 30 ڈلواتا ہوں اور پانچ ہزار کلو میٹر پر بدلنا پڑتا ہے ٹویوٹا یارس کا ایک اعشاریہ تین لٹر کا انجن ہے۔
پانچ ڈبلیو تیس کا بھی ڈالاجاسکتا ہے جو دس ہزار کلومیٹر چلتا ہے مگر مہنگا ہوتا ہے۔ اس لیے میں دس-تیس ہی لیتا ہوں ۔
 
دگنے سے بھی مہنگا؟
 
میرا خیال تو یہ ہے کہ انجن آئل کا گاڑی سے بہت زیادہ تعلق نہیں ہے، خصوصاؐ مارکیٹ میں عام دستیاب کاروں کے لئے۔ اس سے زیادہ موسم پہ منحصر ہے۔ پاکستان میں عام مکینک انجن کی لائف کے حساب سے بھی مشورہ دیتے ہیں کہ اگر انجن پرانا ہو چکا ہے تو زیادہ ٹمپریچر والا استعمال کریں کہ وہ نسبتاؐ موٹا آئل ہوتا ہے۔
 
میرا ذاتی خیال ہے کہ موسم اور درجہ حرارت انجن کی قسم کے بعد کی ترجیح ہو گی ۔البتہ ضروری اور اہم ہے کہ اس کا خیال رکھا جائے ۔
 
یاز

محفلین
سیمی سنتھیٹک 10W40 والا آئل 5000 کلومیٹر چلتا ہے، جو کہ 3 ہی ماہ میں مکمل ہو گئے۔ اس سے سبق سیکھتے ہوئے اس بار ہم نے پھر 5W40 فلی سنتھیٹک ہی ڈلوایا ہے۔ اگر اس سال گرمیوں نے کوئی لمبا ٹرپ لگانے کا موقع بھی ملا تو امید ہے کہ انشاءاللہ اسی آئل سے کام چل جائے گا۔
سیمی سنتھیٹک 2300 یا 2500 کا ملا تھا، جبکہ یہ والا 3000 کا ملا ہے۔ یوں مجموعی طور پہ یہ نسبتاً سستا بھی پڑے گا۔
C02hEFvXEAE5aWJ.jpg
 
Top