مہر نستعلیق ویب فونٹ ۔۔۔مفت ریلیز ۔۔ بہ اشتراک آئی ٹی یونیورسٹی

فاتح

لائبریرین
محبانِ اُردو کو یہ اطلاع دیتے ہوئے نہایت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ بحمدللہ مہر نستعلیق ویب فونٹ کا بیٹا ورژن انشاء اللہ ۱۴ دسمبر ۲۰۱۶ کو آئی ٹی یونیورسٹی کے اشتراک سے مفت ریلیز ہو رہا ہے ۔۔
بہت ہی خوشی کی بات ہے۔ مبارک باد قبول کریں۔
مجھے تو فونٹ کی ریلیز سے بھی زیادہ اس بات کی خوشی ہے کہ آپ کو محنتانہ وصول پایا۔
 
سادہ لوح = درویش
یا
سادہ لوح = ڈنگر
یا
سادہ لوح = شریف
سادہ لوح کا ایک معنی "بھولا بھالا" بھی آتا ہے. ہم نے یہی مراد لیا تھا.
سائل کی اسی سادہ لوحی پر ہنسی آئی تھی کہ ڈیٹ کا اتا پتا نہیں اور جناب ڈاؤنلوڈنگ لنک مانگ رہے ہیں۔ :D
 

arifkarim

معطل
اردو ویب جیسی سچی سوسیل ویب سائٹ کے ساتھ یہ نہ انصافی ہے :D
ویسے دعائیں لینے کا اچھا طریقہ تھا :)
کچھ خبریں اتنی زبردست ہوتی ہیں کہ وہ سچی ہو ہی نہیں سکتی۔ امید ہے متلاشی بھائی کا بورڈ پانامہ کیس کی طرح جلد ایک نئی تاریخ دیگا۔ انشاءاللہ
 

فاتح

لائبریرین
کچھ خبریں اتنی زبردست ہوتی ہیں کہ وہ سچی ہو ہی نہیں سکتی۔ امید ہے متلاشی بھائی کا بورڈ پانامہ کیس کی طرح جلد ایک نئی تاریخ دیگا۔ انشاءاللہ
حکومتی اداروں اور بیوروکریٹس کے ہاں میٹنگوں اور فیصلوں میں اس قسم کے تعطل کی دیرینہ روایت ہے۔ اس میں متلاشی کا قصور نہیں لگتا۔ :)
 
سافٹوئر کے اجرا میں ایسی تاخیر عام بات ہے۔ اور تاخیر کے نتیجے میں صاحبان کی جانب سے تقاضہ اور طنز بھی کوئی نئی بات نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب تک اجرا کی تاریخ بالکل حتمی نہ ہو جائے تب تک تجربہ کار ارادے کوئی بھی حتمی اعلان کرنے سے گریزاں رہتے ہیں اور بار بار استفار کے جواب میں بس "جب تیار ہو جائے گا تب جاری کیا جائے گا" کہنے پر اکتفا کرتے ہیں۔ قبل از وقت اعلان سے تشہیر تو اچھی خاصی مل جاتی ہے، لیکن اس کے بعد تاخیر کی صورت میں جن ازیتوں سے گزرنا پڑتا ہے وہ اس تشہیر سے کہیں زیادہ ثابت ہوتا ہے۔ اس لڑی کا آغاز اس وقت بھی کیا جا سکتا تھا جب فونٹ جاری کر دیا گیا ہو۔ بہر کیف احباب سے درخواست ہے کہ صاحب لڑی کو غیر ضروری تکلیف دہی سے گریز فرمائیں۔ خاموشی سے انتظار جاری کھیں الا یہ کہ اس فونٹ کی تاخیر کی وجہ سے آپ کو کوئی جانی و مالی نقصان لاحق ہو۔ صاحب لڑی سے بھی درخواست ہے کہ قدرے تلخ باتوں کو بھی محض احباب کے اس اشتیاق کا رد عمل گردانیں جو اس لڑی کے ذریعہ جگایا گیا تھا۔ :) :) :)
 
امید ہے متلاشی بھائی دل پر نہیں لیں گے۔ ہاں دو تین کا وعدہ کرنے کے بجائے دو تین ماہ کا کر لیتے، کوئی دقت نہیں تھی۔ لیکن "الانتظار اشد من القتل" انتظار قتل سے زیادہ سخت ہوتا ہے۔ :arrogant:
 
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
بندہ ابھی تک تو ویب سائٹ پر رجسٹر ہوئے بغیر ہی کافی زیادہ مستفید ہو رہا تھا، بہرحال مہر نستعلیق کی لڑی دیکھنے اور متلاشی بھائی کی محنت اور انتظار کے معاملے میں ساتھیوں کا شدید بے چینی بھرا رویہ دیکھ کر سوچا کہ رجسٹر ہو کر متلاشی بھائی کی حوصلہ افزائی ہی کیوں نہ کی جائے۔ میں صمیم قلب سے متلاشی بھائی اور اس ویب کے ایڈمن اور عارف کریم صاحب اور تمام محنت کش ساتھیوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہم جیسے سست لوگوں کو اس فورم کے ذریعے بہت ہی راہ نمائی فرمائی۔
اس سلسلے میں عرض یہ ہے کہ بندہ ابھی تک گمنام یوزر کی حیثیت سے اس سائٹ سے استفادہ کرتا رہا، آئندہ معروف یوزر کی حیثیت سے استفادے کا سلسلہ جاری رہے گا ان شاء اللہ، بہرحال مہر نستعلیق فونٹ کا انتظار شدید سے اشد حیثیت اختیار کرتا جا رہا ہے۔
اللہ پاک تمام محبان علم ساتھیوں کو جزائے خیر دے۔
 

آصف اثر

معطل
سب سے پہلے تمام اردو محفلین کو پیشگی مبارک باد۔ متلاشی سے غلطی ہوگئی جو دوسروں پر اعتماد کرکے ہمیں خوش خبری سنائی۔ امید ہے جلد ہی اجرا ہوگا۔
عمر سیف صاحب کو اتنی فکر نہیں شائد۔ یا کوئی دوسری وجہ ہوسکتی ہے۔ واللہ اعلم۔
اس کے بعد متلاشی بھائی کو ان کی اس قدر مہارت پر مبارک باد۔ اتنے کم سائز میں ایسا شاہ کار کم کم کو نصیب ہوتا ہے۔ معزز شاکر القادری صاحب کا القلم جوہر بھی کافی عرصے سے بے خبر چلتا آرہاہے۔ اللہ سب کا حامی وناصر ہو۔ آمین
 

arifkarim

معطل
سب سے پہلے تمام اردو محفلین کو پیشگی مبارک باد۔ متلاشی سے غلطی ہوگئی جو دوسروں پر اعتماد کرکے ہمیں خوش خبری سنائی۔ امید ہے جلد ہی اجرا ہوگا۔
عمر سیف صاحب کو اتنی فکر نہیں شائد۔ یا کوئی دوسری وجہ ہوسکتی ہے۔ واللہ اعلم۔
اس کے بعد متلاشی بھائی کو ان کی اس قدر مہارت پر مبارک باد۔ اتنے کم سائز میں ایسا شاہ کار کم کم کو نصیب ہوتا ہے۔ معزز شاکر القادری صاحب کا القلم جوہر بھی کافی عرصے سے بے خبر چلتا آرہاہے۔ اللہ سب کا حامی وناصر ہو۔ آمین
محفل پر واپسی مبارک، پرانا اکاؤنٹ معطل ہے یا پاسورڈ بھول گیا؟
 
Top