نارتھ کیرولائنا میں خزاں

بہت عمدہ مناظر.
میں نے بھی پیر کو واک نما ہائیکنگ کی تھی. اور چند تصاویر بھی کھینچی تھیں. مگر آپ کی ہائیکنگ اور تصاویر دیکھ کر پوسٹ کرنے کی ہمت ہی نہیں ہوئی. :)
 
زیک

ایکاروس
شکریہ
میں نے بھی پیر کو واک نما ہائیکنگ کی تھی. اور چند تصاویر بھی کھینچی تھیں. مگر آپ کی ہائیکنگ اور تصاویر دیکھ کر پوسٹ کرنے کی ہمت ہی نہیں ہوئی. :)
روداد اور تصاویر فورا سے پیشتر پوسٹ کریں۔
 
زیک

ایکاروس
چار دنوں کی اس کیمپنگ، ہائکنگ اور سینک ڈرائیونگ کا اختتام ایشول میں برگر کھا کر ہوا۔ یوں ہم واپس گھر لوٹے۔ اس ٹرپ میں میں شاید 45 کلومیٹر چلا ہوں گا اور 1100 کلومیٹر گاڑی چلائی ہو گی۔
 
یاز

محفلین
بہت ہی خوبصورت اور مبہوت کر دینے والی تصاویر ہیں زیک بھائی۔ دل چاہ رہا ہے کہ زبردست سے کچھ اوپر کی ریٹنگ بھی ہونی چاہئے۔
 
زیک

ایکاروس

عثمان

محفلین
کیا آپ کا واسطہ کبھی کسی خطرناک جنگلی حیات مثلا ریچھ وغیرہ سے پڑا ہے۔ یا کسی ٹریکنگ میں آپ کو کبھی اس کا خدشہ رہا ہے ؟
 
زیک

ایکاروس
کیا آپ کا واسطہ کبھی کسی خطرناک جنگلی حیات مثلا ریچھ وغیرہ سے پڑا ہے۔ یا کسی ٹریکنگ میں آپ کو کبھی اس کا خدشہ رہا ہے ؟
کالے ریچھ کئی دفعہ دیکھے ہیں ہائکنگ کرتے ہوئے لیکن اکثر بےضرر ہوتے ہیں۔ بہت ایسی جگہوں پر کیمپنگ کی ہے جہاں ریچھوں اور دوسری جنگلی حیات کی وجہ سے کھانا اور کوڑا سپیشل کنٹینرز میں رکھنا ہوتا ہے۔

ایک بار ییلوسٹون میں ہائک کے شروع ہی میں ایک گرزلی فیملی نظر آ گئی تو واپس مڑ گئے اور سڑک ہی سے ریچھوں کا نظارہ کرتے رہے۔

ٹریل پر سانپ بہت دفعہ دیکھے ہیں۔ احتیاط سے ان سے گزر جاتے ہیں
 
Top