امریکی صدارتی انتخابات 2016

کلنٹن کی پاپولر ووٹ کی لیڈ 2‌ ملین (1.5 فیصد) سے تجاوز کر گئی
پاپولر ووٹ زیادہ لینے کے باوجود ہار جانا اس بات کی نشاندہی ہے کہ امریکہ میں ہر ووٹ برابر نہیں
الیکڑول ووٹ کی بنیاد درست نہیں ہے شاید
 
آخری تدوین:

ربیع م

محفلین
چار حلقے کھولنے میں کیا مسئلہ ہے؟

امریکا کے صدارتی انتخاب میں شکست کھانے والی ہیلری کلنٹن کو ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ وہ ریاستیں جہاں کانٹے کا مقابلہ ہوا ہے وہاں کے حلقے کھلوا لئے جائیں۔ماہرین کے مطابق ہیلری کلنٹن کے ووٹوں کو چوری کیا گیا ہے اور انہیں انجینئرڈ انتخابات کے ذریعے شکست دی گئی ہے۔EXP
 
امریکہ میں ڈی سینترلائیزیشن کی مہم چلنی چاہیے تاکہ اختیارات اسٹیٹس کو منتقل ہوں اور فیڈرل حکومت صرف کچھ اختیار رکھے تاکہ ہر آدمی خوش رہے
 

زیک

مسافر
کیا چار حلقے کھلیں گے؟
وسکونسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست گرین پارٹی کی جل سٹائن نے دی ہے۔ اس میں کلنٹن کی کمپین بھی حصہ لے گی۔ سٹائن کا کہنا ہے کہ وہ مشگن اور پینسلوینیا میں بھی درخواست داخل کرے گی۔
 
وسکونسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست گرین پارٹی کی جل سٹائن نے دی ہے۔ اس میں کلنٹن کی کمپین بھی حصہ لے گی۔ سٹائن کا کہنا ہے کہ وہ مشگن اور پینسلوینیا میں بھی درخواست داخل کرے گی۔
زبردست
اگر ہیلری جیت گئی ری کآوٹنگ میں تو مزہ آوے گا
 

ظفری

لائبریرین
پاپولر ووٹ کو دیکھ کر ایک یہی خیال آتا ہے "جا اپنی حسرتوں پر آنسو بہا کر سو جا ! ":D
 

ربیع م

محفلین
کلنٹن اب پاپولر ووٹ میں آگے ہے۔ یہ 16 سال میں دوسرا اور امریکی تاریخ میں تیسرا الیکشن ہے جس میں پاپولر ووٹ ہارنے والا امیدوار کامیاب ہوا۔

میری اڈلٹ لائف میں سات صدارتی انتخابات ہوئے ہیں ان میں سے چار میں جیتنے والے امیدوار نے پچاس فیصد سے کم ووٹ حاصل کئے۔
مشہور عرب صحافی فیصل القاسم کا امریکی انتخابات پر تبصرہ:


قصہ یہ نہیں ہے کہ ٹرمپ امریکا اور دنیا کے ساتھ کیا کرنا چاہتا ہے ، بلکہ اصل قصہ تو یہ ہے امریکا ٹرمپ کے انتخاب کے ذریعے دنیا سے کیا چاہتا ہے ، ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ سے زیادہ ووٹ حاصل کئے لیکن الیکٹورل کالج نے صدارت کیلئے ٹرمپ کو چنا اس مقصد کیلئے جو پس پردہ دنیا کے حکام کا مقصد رہا ہے، یعنی امریکی عوام نے ٹرمپ کو منتخب نہیں کیا بلکہ امریکہ میں حقیقی اور گہری حکومت رکھنے والوں نے ٹرمپ کو منتخب کیا کیونکہ وہ اس صدر کے ذریعے اپنے مخصوص مفادات کی تنفیذ چاہتے تھے جو کہ ان کے مقاصد اور خواہشات سے ہم آہنگی رکھتا ہے!!!
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top