امریکی صدارتی انتخابات 2016

زیک

مسافر
زیادہ تر ساحلی علاقوں میں ڈیموکریٹس کو برتری ملی ہوئی ہے اور اندرون میں ریپبلیکنز ہیں۔ یہ کیا سائنس ہے ؟
یہ اصل میں شہروں کی سائنس ہے۔ بڑے شہروں میں ڈیموکریٹ جیتتے ہیں دیہی علاقوں میں رپبلکن اور چھوٹے درمیانے شہروں میں مقابلہ ہوتا ہے۔ جہاں ہسپینک یا افریقی امریکی زیادہ پائے جاتے ہیں ان علاقوں میں بھی ڈیموکریٹ بہتر ووٹ لیتے ہیں۔

سٹیٹس کے نتائج والے نقشے کی بجائے کاؤنٹیز کا نقشہ دیکھیں تو شاید بہتر معلوم ہو۔

http://www.nytimes.com/elections/results/president

(کاؤنٹیز پر کلک کریں)

اگرچہ نقشے پر سرخ رنگ (رپبلکن) کافی زیادہ ہے مگر اس کی وجہ کم آبادی اور زیادہ رقبے والی کاؤنٹیز ہیں۔
 
ویسے کیسے کیسے لوگ امریکہ کے صدر بن رہے ہیں
پاکستان میں ہو تو عدالت سے سزا دلواکر نااہل کردیں۔ گیلانی کی طرح
 

نمرہ

محفلین
میری سمجھ میں تو یہ نہیں آ رہا کہ نیویارک ٹائمز وغیرہ اس قدر غلط اندازے کیوں لگاتے تھے۔
 

کعنان

محفلین
السلام علیکم

اس میں قصور نیویارک ٹائم یا ان کا نہیں جو اندازے پر شمار بتاتے رہے اس کے پیچھے ایک مشنری کام کر رہی ہوتی ہے جو سامنے والے کی ریٹنگ کو اثر انداز کرنے کے لئے اپنے کی بڑھائی جاتی ہے، تاکہ ووٹر سوچنے پر مجبور ہو کہ اس کی ریٹنگ جو دکھائی جا رہی ہے وہ زیادہ ہے تو اس کو چھوڑیں جس کو ہم نے ووٹ دینا ہے اس کے بدلے دوسرے کو ہی ووٹ دے دیتے ہیں۔ مثال سے انڈین فلم جب ریلیز ہوتی ہے تو تیسرے دن ہی اخبارات اور ٹی وی میں خبر لگوا دی جاتی ہے کہ 10، 20 یا 30 کڑوڑ کا بزنس 3 دن میں کر گئی جبکہ اس میں ہوتا کچھ نہیں اور لوگ سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ چلو ہم بھی دیکھیں اس میں ایسا کیا ہے۔

ایک اور مثال کبھی ایک شہر سے دوسرے شہر کے لئے پرائیویٹ بس میں سفر کریں تو اکثر کچھ لوگ اپنی اشیا بیچنے کے لئے بس میں داخل ہو کر ایک تقریر کرتے ہیں جسے تمام مسافر توجہ سے سن رہے ہوتے ہیں، اسی تقریر کے دوران سیلر اپنا ہاتھ سامنے کی طرف کر کے وقفہ وقفہ سے یہ کہتا ہے ایک منٹ بی بی جی، پائی جی، پین جی میں پہلے اپنی تقریر مکمل کر لوں پھر آپ کو یہ چیز بیچوں گا، تو یہ ایک ٹرکس ہے جس سے بس میں لوگ خریدنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ میں اکیلا ہی نہیں اور بھی خریدار کالے پڑے ہیں۔

والسلام
 

نمرہ

محفلین
یہ پولز کی ناکامی ہے۔
مطلب عوام کے پورے سیگمینٹس کو اگنور کیا انھوں نے؟ ویسے ایک لوکل جاننے والے کا کہنا تھا کہ اس نے نیو جرسی اور پینسلوینیا کی سڑکوں پر جتنے حمایتی سائن ٹرمپ کے دیکھے، پہلے کسی کے نہیں دیکھے۔
 

زیک

مسافر
مطلب عوام کے پورے سیگمینٹس کو اگنور کیا انھوں نے؟ ویسے ایک لوکل جاننے والے کا کہنا تھا کہ اس نے نیو جرسی اور پینسلوینیا کی سڑکوں پر جتنے حمایتی سائن ٹرمپ کے دیکھے، پہلے کسی کے نہیں دیکھے۔
HUFFPOLLSTER: Here's What We Know About Why Polling Missed The Mark | The Huffington Post

پولنگ مشکل ہوتی جا رہی ہے کہ بہت لوگوں کے پاس صرف سیل فون ہیں اور کافی لوگ سروے والوں کے فون نہیں اٹھاتے۔ ایک تازہ سٹڈی کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب ایک پارٹی کے سپورٹر خبروں کی وجہ سے ناخوش ہوتے تو پولسٹر سے فون پر بات نہ کرتے اور جب جوش میں ہوتے تو زیادہ چانس ہوتا کہ بات کرتے۔ اس differential response کی وجہ سے پولز کے رزلٹ بدلتے حالانکہ کسی نے اپنی سپورٹ نہ بدلی ہوتی۔

نیو جرسی میں کافی جاننے والے ہیں وہاں کچھ علاقوں خاص طور پر ساؤتھ جرسی میں ٹرمپ کی سپورٹ زیادہ تھی مگر نارتھ جرسی میں رپبلکن سپورٹ پہلے سے کم تھی۔ البتہ پینسلوینیا میں ٹرمپ کی سپورٹ کافی زیادہ تھی رومنی کی نسبت
 
Top