دن سلیقے سے اُگا رات ٹھکانے سے رہی (ندا فاضلی)

دن سلیقے سے اُگا رات ٹھکانے سے رہی
دوستی اپنی بھی کچھ روز زمانے سے رہی

چند لمحوں کو ہی بنتی ہیں مصور آنکھیں
زندگی روز تو تصویر بنانے سے رہی

اس اندھیرے میں تو ٹھوکر ہی اجالا دے گی
رات جنگل میں کوئی شمع جلانے سے رہی

فاصلہ چاند بنا دیتا ہے ہر پتھر کو
دور کی روشنی نزدیک تو آنے سے رہی

شہر میں سب کو کہاں ملتی ہے رونے کی جگہ
اپنی عزت بھی یہاں ہنسنے ہنسانے سے رہی​
 
مدیر کی آخری تدوین:
فاصلہ چاند بنا دیتا ہے ہر پتھر کو

ہرمیں سب کو کہاں ملتی ہے رونے کی فرصت
اساتذہ صاحبان وغیرہ اس پر رائے دے سکتے ہیں، ہم راحیل فاروق اور سید عاطف علی صاحب کو ٹیگتے ہیں۔
فاصلہ چاند بنا دیتا ہے ہر پتھر کو

شہرمیں سب کو کہاں ملتی ہے رونے کی فرصت

سچ بتائیں کیا یہ دونوں ایک ہی وزن کے ہیں
الف عین
جی نہیں۔
یہ غزل رمل مثمن مخبون محذوف/محذوف مقطوع میں ہے جس کا وزن "فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فَعِلُن/فعلن" ہے۔ ذیل کا مصرع وزن سے ساقط ہے:
شہر میں سب کو کہاں ملتی ہے رونے کی فرصت
اور یہ بھی:
چند لمحوں کو ہی بناتی ہیں مصور آنکھیں
اس دوسرے مصرع میں تو صرف "ہی" زائد ہے جو قیاس کیا جا سکتا ہے کہ ٹائپو ہو گا۔ مگر پہلے مصرع میں جس کا ذکر فاخر رضا صاحب نے کیا ہے، غالباً فرصت کا لفظ غلط لکھا گیا ہے۔ یہاں فعول، فعل، فع یا فاع کے وزن پر کوئی اور لفظ ہونا چاہیے۔
فاخر بھائی کی موزونئِ طبع کی داد بنتی ہے۔ :):):)
 
ندا فاضلی کا اچھا انتخاب ہے تاہم یہاں فرصت کی بجائے جگہ ہے ۔ ریختہ میں بھی جگہ لکھا ہے ۔
چند لمحوں کو ہی بناتی ہیں مصور آنکھیں
یہاں بھی بناتی کی جگہ بنتی ہے جس سے بحر درست ہو جاتی ہے۔
بجا فرمایا ہے۔ تدوین اپنے ہاتھوں سے تو نکل چکی ہے اب دیتے ہیں آواز جناب خادم اعلیٰ کو
 
فاخر رضا

محفلین
جی نہیں۔
یہ غزل رمل مثمن مخبون محذوف/محذوف مقطوع میں ہے جس کا وزن "فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فَعِلُن/فعلن" ہے۔ ذیل کا مصرع وزن سے ساقط ہے:

اور یہ بھی:

اس دوسرے مصرع میں تو صرف "ہی" زائد ہے جو قیاس کیا جا سکتا ہے کہ ٹائپو ہو گا۔ مگر پہلے مصرع میں جس کا ذکر فاخر رضا صاحب نے کیا ہے، غالباً فرصت کا لفظ غلط لکھا گیا ہے۔ یہاں فعول، فعل، فع یا فاع کے وزن پر کوئی اور لفظ ہونا چاہیے۔
فاخر بھائی کی موزونئِ طبع کی داد بنتی ہے۔ :):):)
سر بہت سارا تھینکیو . میں تو سمجھ رہا تھا کوئی مدد کو نہیں آئے گا . مگر آپ کے قلم سے اپنا نام دیکھ کر بے انتہا خوشی ہوئی . مجھے یہ تیکنیکی معاملات تو نہیں آتے مگر کراچی کا ضرور ہوں .
 
سید عاطف علی

لائبریرین
سر بہت سارا تھینکیو . میں تو سمجھ رہا تھا کوئی مدد کو نہیں آئے گا . مگر آپ کے قلم سے اپنا نام دیکھ کر بے انتہا خوشی ہوئی . مجھے یہ تیکنیکی معاملات تو نہیں آتے مگر کراچی کا ضرور ہوں .
آپ کراچی میں سانس لیکر کس دنیا میں محبوس رہتے ہیں ۔ فاخر رضا صاحب ؟
 
فاخر رضا

محفلین
آپ کراچی میں سانس لیکر کس دنیا میں محبوس رہتے ہیں ۔ فاخر رضا صاحب ؟
دل تو ہر لمحہ کراچی ہی میں رہتا ہے مگر نوکری قطر میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہے . کراچی سے دور یہی زندہ رہنے میں سب سے زیادہ مددگار جگہ ہے . سانس لینے کراچی جاتا رہتا ہوں . وہاں کے پلوشن کے بغیر بہت دم گھٹتا ہے .
جب سے محفل جوائن کی ہے ڈپریشن سے کافی افاقہ ہوا ہے . شاید اس لیے کہ اردو ماردی زبان ہے اور یہاں عربی ، انگلش ، ملیالم اور بھانت بھانت کی زبانیں اور لہجے سننے کو ملتے ہیں . دم گھٹنا تو بنتا ہے
 
Top