محفل لغت اطلاقیہ

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
شکریہ نظامی۔ لیکن کیا اس کے لیے کوئی ویب اطلاقیہ نہیں بن سکتا؟
 
مہوش علی

لائبریرین

محب،
آپکو یاد ہے کہ آپ مجھ سے لغت پراجیکٹ کی بات کرتے تھے مگر میں مطمئین نہیں ہو پاتی تھی۔

لیکن اوپر اس لنک میں ہمیں وہ سافٹ وئیر مل گئے ہیں کہ جن کے بعد مجھے مکمل یقین ہو گیا ہے کہ اب ہمارا لغت پراجیکٹ بہت جلد پوری آب و تاب کے ساتھ کامیاب ہو گا۔ انشاء اللہ۔

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

میں نے ان میں سے کچھ پر سرسری نظر ڈالی ہے۔

اب مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے پاس 5 یا 6 مختلف اچھے سافٹ وئیر ہیں اور ہمیں یہ طے کرنا ہو گا کہ ان میں سے کونسا سافٹ وئیر استعمال کیا جائے۔ مگر یہ فیصلہ کرنے کے لیے سرسری نظر کافی نہیں بلکہ نبیل بھائی یا کسی اور ماہر کو ہر سسٹم انسٹال کر کے مکمل تجربات کرنے کی ضرورت ہے۔

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

ویسے میں ابھی سے اپنی سرسری نگاہ کے بعد ایک چھوٹی سی رائے دے دوں۔

میرے خیال میں ہمیں شاید اب بھی "دو" مختلف سافٹ وئیر پر کام کرنا ہو گا۔

1۔ ایک ڈیسک ٹاپ اطلاقیہ

2۔ جاوا بیسڈ ویب اطلاقیہ

ڈیسک ٹاپ اطلاقیہ سے میری مراد ایسا سافٹ وئیر ہے جو کہ "آفلائن" استعمال کیا جا سکے۔ (یعنی ایک دفعہ اسے کمپیوٹر سسٹم میں انسٹال کر لیا جائے)۔

ویب بیسڈ اطلاقیہ بھی اوپر والے لنک پر موجود ہے۔ اسکا فائدہ یہ ہے کہ آپ نیٹ پر ہی اسکو اپڈیٹ کر سکتے ہیں۔ (یعنی تمام اراکین مل کر نئے نئے الفاظ ہر وقت اس میں شامل کر سکتے ہیں)۔ اگرچہ کہ ڈیسٹ ٹاپ اطلاقیہ کو بھی اپڈیٹ کیا جا سکتا ہے، مگر پھر استعمال کنندگان کو ہر دفعہ یہ اپڈیٹڈ ورژن ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کرنے ہوں گے۔

بہرحال،

بقیہ فیصلے نبیل بھائی یا دیگر ماہرین مکمل تجربات کے بعد ہیں کریں گے۔
 
چلیں شکر ہے یہ اچھا کام بھی ہوا مہو ش ویسے آپ کو میں یہیں باضابطہ دعوت دے دوں لغت پروف ریڈنگ ٹیم میں شامل ہونے کی کیونکہ اس وقت صرف اعجاز صاحب وہاں شامل ہیں اور انہوں نے دو الفاظ پر کام کیا ہے۔ لغت کے الفاظ اب تقریبا 17000 ہو چکے ہیں اور یہ عمدگی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ نظامی نے تھوڑا سا اور وقت نکال کر لغت اطلاقیے کو آگے بڑھایا ہے مگر ابھی مزید کام ہونے والا رہتا ہے۔ :)
 
17000 الفاظ۔۔۔۔ آپ سب لوگوں کو شاباش :)

محب، آپ مجھے کوئی ایک لفظ پروف ریڈنگ کے لیے دے دیں اور میں کوشش کرتی ہوں کہ جلد از جلد اسے مکمل کر سکوں۔
بہرحال، خیال رکھئیے گا کہ آنکھوں کی وجہ سے عموما میں ہمیشہ ٹائپنگ یا پروف ریڈنگ جیسے کاموں سے گریز کرتی رہتی ہوں۔

///////////////////////////////

جن حضرات کے پاس ویب سپیسس ہیں، ان سے ایک درخواست

اوپر میں نے جو لنک دیا ہے، اس میں آنلائن لغت بنانے کے کچھ سافٹ ویئر شامل ہیں۔

کیا یہ ممکن ہے کہ آپ ان میں سے کوئی ایک (یا سارے) سافٹ ویئر ویب پر اپلوڈ کر دے تاکہ ہم جیسے عام اراکین بھی ان سافٹ ویئرز کو ٹیسٹ کر سکیں؟؟؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
مہوش بہن۔ ویب سپیس کا تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ مسئلہ صرف وقت کا ہے۔ آپ چاہیں تو آپ کو ایک شیل اکاؤنٹ اور ایک ڈیٹابیس مہیا کی جا سکتی ہے۔ اس کے بعد آپ اپنی مرضی کی سکرپٹس کو اپلوڈ کرکے ٹیسٹ کر سکتی ہیں۔ ویسے میرا مشورہ ہے کہ پہلے لوکل ہوسٹ پر ان کی انسٹالیشن کا تجربہ کرلیں تاکہ ان کی افادیت کا اندازہ ہو سکے۔
 
مجھے آجتک اپنے ہاتھ سے پکا کر بنایا ہوا گاجر کا حلوہ کبھی پسند نہیں آیا۔ ذائقہ آیا ہے تو دوسروں کے ہاتھ کے بنے ہوئے گاجر کے حلوے کا۔

یعنی مسئلہ یہاں بھی وقت کا ہے :)

وقت ویسے ہی کم ہوتا ہے، اور میری کوشش ہوتی ہے کہ اس تھوڑے سے وقت کو بالکل صحیح انداز میں لائبریری کے لیے استعمال کر سکوں۔

پی ایس:
گاجر کے حلوے کے علاوہ مجھے اور کوئی حلوہ پسند نہیں اور نہ ہی بنانا آتا ہے۔:)
 
17000 الفاظ۔۔۔۔ آپ سب لوگوں کو شاباش :)

محب، آپ مجھے کوئی ایک لفظ پروف ریڈنگ کے لیے دے دیں اور میں کوشش کرتی ہوں کہ جلد از جلد اسے مکمل کر سکوں۔
بہرحال، خیال رکھئیے گا کہ آنکھوں کی وجہ سے عموما میں ہمیشہ ٹائپنگ یا پروف ریڈنگ جیسے کاموں سے گریز کرتی رہتی ہوں۔

///////////////////////////////

جن حضرات کے پاس ویب سپیسس ہیں، ان سے ایک درخواست

اوپر میں نے جو لنک دیا ہے، اس میں آنلائن لغت بنانے کے کچھ سافٹ ویئر شامل ہیں۔

کیا یہ ممکن ہے کہ آپ ان میں سے کوئی ایک (یا سارے) سافٹ ویئر ویب پر اپلوڈ کر دے تاکہ ہم جیسے عام اراکین بھی ان سافٹ ویئرز کو ٹیسٹ کر سکیں؟؟؟

بہت شکریہ مہوش ،

آپ کی آنکھیں پروف ریڈنگ سے زیادہ قیمتی ہیں اس لیے آپ کو کوئی لفظ نہیں دیا جا سکتا ، پیشگی معذرت :)

آپ لائبریری کے کام کو سنبھالیں وہ بھی کافی دیر سے رکا ہوا ہے اس پر کسی مسیحا کی ضرورت تھی جو مہوش کی شکل میں آ گیا ہے ، لغت پر میں توجہ رکھتا ہوں تاکہ دونوں کام چلتے رہیں ، آپ ساتھ ساتھ اپنے مشورے جاری رکھیں اس سے بہت مدد ملتی رہتی ہے اور ساتھ میں ہمت بھی بندھتی ہے۔

نبیل نے آفر تو دی ہے اسے دیکھ لیں یا کسی ایک سافٹ وئیر کی نشاندہی کر دیں تاکہ اسے اپلوڈ کرنے کا سوچا جا سکے ویسے ڈیسک ٹاپ اطلاقیے پر نظامی کام کر رہا ہے اور کچھ تبدیلیاں میں نے کروائی تھیں ان پر متعلقہ دھاگے پر بات کرتا ہوں۔

اور ہاں گاجر کا حلوہ مجھے بھی بہت پسند ہے اور میں نے جب بھی اچھا حلوہ کھایا بازار سے ہی کھایا۔ :)
 
الف نظامی

لائبریرین
السلام علیکم،
شکریہ نظامی۔ لیکن کیا اس کے لیے کوئی ویب اطلاقیہ نہیں بن سکتا؟

نبیل فی الحال اس ڈیسک ٹاپ اطلاقیہ کو مکمل کرلوں، ویب اطلاقیہ بھی ضرور بنے گا۔
رنگ ہلکا ہی ہو تو اچھا ہے۔
جی ماوراء اطلاقیہ میں تھیم تبدیل کرنے کا آپشن ڈال رہا ہوں۔ لیکن پھر وہی بات ہے کہ ہر شخص کا پسندیدہ رنگ مختلف ہے۔
کیا چند مشہور تھیمز کی فہرست مل سکتی ہے جس میں تین رنگ ہوں ۔ بنیادی ، ثانوی اور متن کا رنگ۔
 
ماوراء

محفلین
چلیں، یہ تو اچھا ہے کہ تھیم بدلنے کا آپشن موجود ہو گا۔ لیکن اگر محفل کے موجودہ ڈیفالٹ تھیم سے ملتا جلتا تھیم (رنگ) ہو تو بہتر ہے۔ اور یہ رنگ بھی ایسا ہے کہ کسی کو ناپسند نہیں ہو گا۔ باقی آپ لوگ بہتر سمجھتے ہیں۔:)
 
الف نظامی

لائبریرین
کئی احباب کے لغت مواد میں عربی حروف بھی موجود ہیں جن کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، حرفی قدر مبدل کے ذریعے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
لغت اطلاقیہ کی شکل و صورت
گذارش: کیا کوئی صاحب لغت اطلاقیہ کے Header کے لیے ایک عدد امیج (ٹرانسپرنٹ بیک گراونڈ میں جس پر "اردو ویب لغت" خطِ ثلث میں لکھا ہوا ہو) اور ایک عدد 32 بائی 32 پکسل کا آئی کن بنادیں گے۔
 
Attachments

  • app.zip
    41.5 KB · مناظر: 19
Top