سر کے ان حصوں میں درد کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ ہر گز معمولی نہ سمجھئے،

کعنان

محفلین
سر کے ان حصوں میں درد کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ ہرگز معمولی نہ سمجھئے، جانئے اور بڑی مشکل سے بچیں
13 اکتوبر 2016
news-1476379165-4889_large.jpg

لندن (نیوزڈیسک) سر میں درد ہونے کی صورت میں گولی کھا کر اس سے چھٹکارا حاصل کر لیتے ہیں لیکن کچھ سر درد ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو نہایت سنجیدگی سے لینا چاہیے کیونکہ یہ کسی بڑی بیماری کا پیش خیمہ ہو سکتے ہیں۔ ماہر نیورولوجسٹ ڈاکٹر ثاقب قریشی کا کہنا ہے کہ سر میں ہونے والے کچھ درد جو تصویر میں بتائے گئے ہیں کو سنجیدگی سے لیں اور فوری طور پر گولی کھانے کی بجائے دیگر چیزوں کو بھی چیک کریں۔ اس کا کہنا ہے کہ سردرد کی چار اقسام ایسی ہیں جو ہمارے جسم کے ساتھ منسلک ہوتی ہیں اوران کا علاج دوائی سے کرنے کی بجائے کچھ قدرتی طریقے اپنائیں۔

سائی نس سر درد
سائی نس ایک ایسا مرض ہوتا ہے جسمیں بلغم کی وجہ سے ناک بند ہو جاتی ہے اور ساتھ سر پر دباﺅ پڑتا ہے۔ اگر انفیکشن کی وجہ سے سائی نس تیز ہو جائے تو ہماری گالوں پر دباﺅ بڑھ جائے گا، آنکھ اور ماتھے میں درد ہو گا اور ساتھ بخار بھی تیز ہو جائے گا۔ ایسی صورت میں بہت زیادہ پانی پئیں اور کوشش کریں کہ نیم گرم پانی کا استعمال کیا جائے، پانی کے ساتھ وٹامن سی والی غذاﺅں کا استعمال کریں۔ ادرک ملا گرم سوپ بھی آپ کو بہت سکون دے گا۔ مالٹا، سبز چائے، لیموں اور امرود کا استعمال کریں۔ اس میں موجود انٹی آکسیڈینٹس کی وجہ سے انفیکشن کم ہو گی اور آپ کے درد میں کمی آئے گی۔

ذہنی تناﺅسے درد
یہ ایک بہت ہی عام پایا جاے والا درد ہے جس میں سر، گردن اور کنپٹیوںپر دباﺅ کی وجہ سے درد رہتا ہے۔ اس درد کی وجہ سے آنکھوں کے نیچے درد کے ساتھ قے بھی ہو جاتی ہے۔ ذہنی تناﺅ کی وجہ سے سر اور گردن میں درد رہنے لگتی ہے ۔ ایسی صورت میں آپ کو چاہیے ادرک والی چائے میں منٹ کے تیل کے چند قطرے ملائیں اور پی لیں۔ آپ چاہیں تو منٹ آئل کے چند قطرے ماتھے پر لگالیں، اس سے آپ کو کافی سکون ملے گا۔

کلسٹر سردرد
یہ درد زیادہ تر خواتین میں ایک آنکھ کے اوپر ہوتا ہے۔ یہ یکدم ہوتا ہے جس میں آنکھ کے اوپر شدید درد ہوتا ہے اور ساتھ ہی ناک بند ہو جاتا ہے یا ناک بہنے لگتا ہے۔ ایسی کریم جس میں capsaicin cayenne پایا جاتا ہے کو ناک کے پاس اور درد والی جگہ لگانے سے کافی ریلیف ملے گا۔

میگرین (آدھے سر کا درد)
آدھے سر کے درد کو میگرین کہا جاتا ہے اور یہ 25 سے 55 سال کے درمیان کے افراد میں ہو سکتا ہے۔ یہ عام سردرد سے بہت زیادہ خطرناک ہوتا ہے جس کی وجہ نیورومسائل بتائی جاتی ہے۔ ایک تہائی افراد میں یہ درد وقفے سے سر کے آدھے حصے میں ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ جی متلانا، قے آنا، روشنی کی چبھن اور دیگر تکالیف بھی ہوتی ہیں۔ اس درد کا شکار ہونے والے کئی افراد کو وٹامن بی 12، میگنیشیم اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے کافی سکون ملتا ہے۔
ح
 
سردرد بنیادی طور پہ خود کو ئی بیماری نہیں بلکہ ایک علامت ہے ۔۔ اور سچ پو چھیں تو سر درد کی ایک ہزار سے زا ئد وجہیں ہو سکتی ہیں ۔۔ آپ گننا شروع کریں تو صبح سے شام ہو جائے ۔۔ مثال کے طور پہ نزلہ ، زکام ، بخار، پیٹ درد، گیس ، قبض ، بھوک، ٹینشن، ڈپریشن، بد ہضمی وغیرہ وغیرہ ۔۔۔ اس تصویر میں دی گئی چار قسموں کے علاوہ بھی بہت سی قسمیں ہیں لیکن زیادہ متعلقہ یہی چار ہیں ۔ باقی کچھ قسمیں خواتین اور ان کی بیماریوں سے متعلق ہیں جنہیں یہاں بیان کرنا مناسب نہیں ۔۔
اور کچھ سر درد صرف شوہروں سے متعلق ہیں وہ گا ہے بگاہے اس محفل میں بیان کرتے ہی رہتے ہیں ۔۔۔
 

ہادیہ

محفلین
ساری پرابلمز ایک ساتھ ؟؟ :eek:
پہلے تو آپ بتائیں کہ آپ پی ایچ ڈی والے ڈاکٹر ہیں یا اصلی ڈاکٹر ہیں؟
کیوں جی ہوسکتی ہیں اس میں حیران والی کیا بات ہے۔
ویسے میگرین اور کلسٹر والا مسئلہ سب سے زیادہ ہے باقی کبھی کبھی ہوتے ہیں
 
پہلے تو آپ بتائیں کہ آپ پی ایچ ڈی والے ڈاکٹر ہیں یا اصلی ڈاکٹر ہیں؟
کیوں جی ہوسکتی ہیں اس میں حیران والی کیا بات ہے۔
ویسے میگرین اور کلسٹر والا مسئلہ سب سے زیادہ ہے باقی کبھی کبھی ہوتے ہیں
میں نے اپنے تعارف میں لکھا ہے کہ میں اس وقت ہیلتھ آفیسر کی جاب کر رہا ہوں ۔۔ اور ہیلتھ آفیسر غالباََ پی ایچ ڈی نہیں ہوتے ۔۔
اور حیران اس لیے ہوں کہ کہ یہ ساری قسمیں ایک ہی خاتون کو مسلسل ہونا یا رہنا بحر حال کافی پریشان کن ہے ۔۔۔اب آپ نے کبھی کبھار والی بات کرکے بات کلیئر کر دی ہے ۔۔
 

ہادیہ

محفلین
میں نے اپنے تعارف میں لکھا ہے کہ میں اس وقت ہیلتھ آفیسر کی جاب کر رہا ہوں ۔۔ اور ہیلتھ آفیسر غالباََ پی ایچ ڈی نہیں ہوتے ۔۔
اور حیران اس لیے ہوں کہ کہ یہ ساری قسمیں ایک ہی خاتون کو مسلسل ہونا یا رہنا بحر حال کافی پریشان کن ہے ۔۔۔اب آپ نے کبھی کبھار والی بات کرکے بات کلیئر کر دی ہے ۔۔
مجھے کیوں لگ رہا ہے آپ نے مائنڈ کیا ہے۔ خیر میں نے ویسے ہی پوچھا تھا تاکہ معلوم ہوسکے کہ آپ کونسے والے ڈاکٹر ہیں۔ شاید آپ کا تعارف میں نے پڑھا ہے مگر میری یاداشت کمزور ہے جلدی بھول جاتا ہے
اور پی ایچ ڈی کا اس لیے لکھا کیونکہ جو پی ایچ ڈی کرتے ہیں وہ بھی نام کے ساتھ ڈاکٹر لازمی لکھتے ہیں۔
کبھی کبھی میں نے 2 قسم کے لیے لکھا ہے لیکن میگرین اور کلسٹر دونوں نے بہت زیادہ تنگ کیا ہوا ہے۔
 
مجھے کیوں لگ رہا ہے آپ نے مائنڈ کیا ہے
یقین مانیں آپ کو غلط لگ رہا ہے :)
میری یاداشت کمزور ہے جلدی بھول جاتا ہے
بادام کھایا کریں ۔۔ وہ بھی اپنے پیسوں سے
پی ایچ ڈی کا اس لیے لکھا کیونکہ جو پی ایچ ڈی کرتے ہیں وہ بھی نام کے ساتھ ڈاکٹر لازمی لکھتے ہیں
بالکل متفق
میگرین اور کلسٹر دونوں نے بہت زیادہ تنگ کیا ہوا ہے
میگرین اور کلسٹر دونوں کا ایک ہی حل ہوتا ہے جب درد ہو تو میڈیسن لے لیں ۔۔ جیسا کہ ڈایا جیزک پی، پونسٹان پیرا سیٹامول یا بروفن وغیرہ لیں اور اگر الٹی اور متلی کی کیفت بھی ساتھ ہے تو اس کے لیے الگ میڈیسن ہیں۔۔ ورنہ ان سے بچا و کی کچھ میڈیسن آتی ہیں جنہیں پری وینٹو میڈیسن کہتے ہیں جیسا کہ سیفر گاٹ ، ارگوٹا مین وغیرہ شامل ہیں ۔۔ لیکن باقاعدہ کو ئی علاج نہیں ہے ۔۔ :glasses-cool:
 

ہادیہ

محفلین
بادام کھایا کریں ۔۔ وہ بھی اپنے پیسوں سے
میں نے کبھی ناغہ بھی نہیں کیا بادام کھانے میں۔ بہت پرانی عادت ہے اور پیسے آپ سے کب مانگے جو مشورہ دے رہے ہیں اپنے پیسوں کا۔ ظاہری بات ہے جب کھانے میں نے ہیں تو اپنے پیسوں سے ہی کھاؤں گی۔
میگرین اور کلسٹر دونوں کا ایک ہی حل ہوتا ہے جب درد ہو تو میڈیسن لے لیں ۔۔
فی الحال تو یہی کر رہی ہوں اتنا تو مجھے بھی پتہ ہے جب درد ہو میڈیسن ہی یوز کی جاتی ہے۔ بروفن بھی یوز کی ہے مگر آج کل ایک ڈاکڑ کے مشورے سے ہی ایک ٹیبلٹ نیوروپروکس یوز کر رہی ہوں۔
جی مجھے معلوم ہے باقاعدہ کوئی علاج نہیں ہے آپ کی طرح باقی ڈاکٹر بھی یہی کہتے ہیں۔
 
آخری تدوین:
میں نے کبھی ناغہ بھی نہیں کیا بادام کھانے میں۔ بہت پرانی عادت ہے اور پیسے آپ سے کب مانگے جو مشورہ دے رہے ہیں اپنے پیسوں کا۔ ظاہری بات ہے جب کھانے میں نے ہیں تو اپنے پیسوں سے ہی کھاؤں گی۔
اب مجھے کیوں لگ رہا ہے کہ آپ نے مائنڈ کیا ہے ۔۔ اور رہی بات مشورہ دینے کی تو ایک ڈا کٹر سے اور کیا امید کر سکتی ہیں آپ ؟؟؟
جب درد ہو میڈیسن ہی یوز کی جاتی ہے
میڈیسن کے علاوہ بھی د رد کے کافی علاج ہیں ۔۔ بلکہ آپ کو مجھ سے زیادہ ٹو ٹکے آتے ہوں گے ۔۔
آج کل ایک ڈاکڑ کے مشورے سے ہی ایک ٹیبلب نیوروپروکس یوز کر رہی ہوں
نیورو پراکس غالباََ نیپروکسن سو ڈیم ہے ۔۔ اگر ایسا ہی ہے تو اس سے بہتر چوائس سنفلکس 550 ملی گرام ہے ۔۔ زیادہ اثر رکھتی ہے اور کم سا ئیڈ افیکتس کے ساتھ ۔۔
 
Top