امریکا میں 7 سالہ بچے پر پاکستانی اور مسلمان ہونے پر اسکول بس میں تشدد

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

arifkarim

معطل
یہ کئی تنظیموں کو کوشش کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ مہذب قوموں میں تو قانون خود عمل کرتا ہے۔ تنظیموں کی ضرورت تو وہاں پڑتی ہے جہاں حکومت اور قانون پہلو تہی برت رہے ہوتے ہیں۔
تنظیمیں عوام کی توجہ دلاتی ہیں جس پر انصاف کے اداروں پر پریشر پڑتا ہے تاکہ وہ عام لوگوں کے علاوہ بڑی گائیں بھی پکڑ سکیں۔
 
ہیلری کلنٹن پر بھی کئی معاملات میں سخت الزامات ہیں جنکی بنیاد پر اسے بھی جیل میں ڈالا جا سکتا ہے لیکن چونکہ اونچے عہدہ پر فائز ہے اسلئے فی الحال اسکی گرفتاری کیلئے لابی ہو رہی ہے۔
 
ربیع م

محفلین
خبر درست بھی ہو سکتی ہے اور غلط بھی۔ اہم بات یہ ہے کہ اس پر کاروائی ہوگی ، معاملہ دبایا نہیں جائے گا۔ یہی مہذب قوم کی نشانی ہے۔

ہاہاہاہا پہلے وہاں کے اصلی باشندوں کے ساتھ تو انصاف کر لیں۔
تارکین وطن سے بعد میں نمٹ لیں۔
 
تنظیمیں عوام کی توجہ دلاتی ہیں جس پر انصاف کے اداروں پر پریشر پڑتا ہے تاکہ وہ عام لوگوں کے علاوہ بڑی گائیں بھی پکڑ سکیں۔
اگر بڑے لوگوں کے معاملے میں انصاف کے لئے پریشر وہاں بھی ڈالنا پڑتا ہے تو فرق کیا رہ گیا؟
 
اے خان

محفلین
کئی تنظیمیں اسے جنگی قوانین کی خلاف ورزی پر سزا دلوانے کیلئے کام کر رہی ہیں
تنظیمیں کیوں، وہاں کیا قانون کے ادارے نہیں ہے،جو سزا دلو انے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ یا وہاں بھی اُلٹا چور کوتوال کو ڈانٹے والا فارمولا ہے۔
ہیلری کلنٹن پر بھی کئی معاملات میں سخت الزامات ہیں جنکی بنیاد پر اسے بھی جیل میں ڈالا جا سکتا ہے لیکن چونکہ اونچے عہدہ پر فائز ہے اسلئے فی الحال اسکی گرفتاری کیلئے لابی ہو رہی ہے۔
یعنی پاکستان اور امریکہ میں کو ئی فرق نہیں سوائے نام کے۔ہمارا پیارے پاکستان کا نام ویسے ہی بدنام ہے۔پتہ نہیں ہمارے عمران خان صاحب نے کیا دیکھا ہے،امریکہ اور برطانیہ میں کہ وہاں کی مثالیں دیں کر ہمارے عوام کو احساس کمتری کا شکار بنا رہے ہیں۔:chill::notworthy::notworthy:
 
arifkarim

معطل
تنظیمیں کیوں، وہاں کیا قانون کے ادارے نہیں ہے،جو سزا دلو انے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ یا وہاں بھی اُلٹا چور کوتوال کو ڈانٹے والا فارمولا ہے۔

یعنی پاکستان اور امریکہ میں کو ئی فرق نہیں سوائے نام کے۔ہمارا پیارے پاکستان کا نام ویسے ہی بدنام ہے۔پتہ نہیں ہمارے عمران خان صاحب نے کیا دیکھا ہے،امریکہ اور برطانیہ میں کہ وہاں کی مثالیں دیں کر ہمارے عوام کو احساس کمتری کا شکار بنا رہے ہیں۔:chill::notworthy::notworthy:
یہاں انصاف کے ادارے ہیں البتہ کسی اعلی عہدے پر فائز ہستی کو محض الزامات کی بنیاد پر جیل میں ڈالا نہیں جا سکتا۔
عمران خان پولیس اور عدلیہ میں سیاسی قوتوں کی مداخلت کیخلاف بولتا ہے جو کہ یہاں نہیں ہے
 
arifkarim

معطل
تارکین وطن بعد میں پہلے اصلی باشندے
اور عرب ممالک کو کون سا دودھ کا دھلا کہا ہے ہم نے۔
موازنہ تو آپ کر رہے تھے۔ یہاں مقامی باشندوں اور تارکین وطنوں کے دیگر آبادی والے حقوق ہی ملتے ہیں۔ عربوں جیسا امتیازی سلوک نہیں ہوتا
 
اے خان

محفلین
یہاں انصاف کے ادارے ہیں البتہ کسی اعلی عہدے پر فائز ہستی کو محض الزامات کی بنیاد پر جیل میں ڈالا نہیں جا سکتا۔
عمران خان پولیس اور عدلیہ میں سیاسی قوتوں کی مداخلت کیخلاف بولتا ہے جو کہ یہاں نہیں ہے
بھائی جان تو کیا امریکہ میں پولیس اور عدلیہ میں سیاسی مداخلت نہیں ہوتی؟؟
اور یہاں بھی الزامات کی بنیاد پر عدالت کسی کو جیل نہیں ڈالتی۔ ورنہ پھر پاکستان کے سارے جیل سیاستدانوں سے بشمول عمران خان صاحب کے بھرے پڑے ہوتے۔:notworthy::notworthy::rollingonthefloor:
 
اے خان

محفلین
امریکہ کے بارہ میں زیک بہتر بتا سکیں گے۔ مغربی یورپ بشمول اسکینڈینیویا میں پولیس اور عدلیہ آزاد ہیں۔ یہاں ان اداروں میں سیاسی مداخلت نہیں ہوتی
پاکستان میں بھی عدلیہ آزاد ہے۔ اور اس کی خالص ترین شکل پیپلز پارٹی کی دور حکومت میں منتخب وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دینا تھا۔اور ہاں عدلیہ کسی کی خواہش کے مطابق فیصلہ نہیں کرتی، ثبوت دیکھ کر فیصلہ کرتی ہے۔
 
عباس اعوان

محفلین
فرق یہ ہے کہ یہاں بڑے لوگوں کو سیاسی بنیادوں پر قید نہیں ہوتی بلکہ عوامی دباؤ پر ہوتی ہے۔
یہ کیسا قانون اور مہذب معاشرہ ہے جس میں بڑے لوگوں کے لیے الگ اور چھوٹے لوگوں کے لیے الگ قانون ہے؟؟؟؟
یہاں انصاف کے ادارے ہیں البتہ کسی اعلی عہدے پر فائز ہستی کو محض الزامات کی بنیاد پر جیل میں ڈالا نہیں جا سکتا۔
کون سے الزامات ؟؟؟ اگلا بندہ خود پریس کانفرنس کر کے اقبال اور معافی کی بات کر رہاہے، پکڑیں اور مقدمہ چلائیں۔
امریکہ کے بارہ میں زیک بہتر بتا سکیں گے۔ مغربی یورپ بشمول اسکینڈینیویا میں پولیس اور عدلیہ آزاد ہیں۔ یہاں ان اداروں میں سیاسی مداخلت نہیں ہوتی
برطانیہ تو مغربی یورپ کا سرخیل ہے، کہاں ہے بلئیر کے معاملے میں آزاد عدلیہ اور آزاد پولیس ؟ کیوں نہیں اس سیاستدان پر مقدمہ چلاتی ؟
 
عباس اعوان

محفلین
تنظیمیں عوام کی توجہ دلاتی ہیں جس پر انصاف کے اداروں پر پریشر پڑتا ہے تاکہ وہ عام لوگوں کے علاوہ بڑی گائیں بھی پکڑ سکیں۔
وہ عراق پر حملے سے پہلے جنگ کے خلاف بڑے بڑے مظاہرے ہوئے تھے، کہاں گیا وہ پریشر ؟ اس وقت تو انصاف کے اداروں نے پریشر کو رد کرتے ہوئے قانون پر عملدرآمد کیا تھا، اب کیوں عوام کے پریشر کی محتاجی ؟؟؟
 
arifkarim

معطل
یہ کیسا قانون اور مہذب معاشرہ ہے جس میں بڑے لوگوں کے لیے الگ اور چھوٹے لوگوں کے لیے الگ قانون ہے؟؟؟؟
مغرب میں قانون سب کیلئے برابر ہے البتہ اس پر عمل درآمد مختلف انداز میں ہوتا ہے۔

کون سے الزامات ؟؟؟ اگلا بندہ خود پریس کانفرنس کر کے اقبال اور معافی کی بات کر رہاہے، پکڑیں اور مقدمہ چلائیں
اقبال جرم کافی نہیں ہے۔ وہ چاہیں تو پولیس اسٹیشن جاکر گرفتاری دے دیں۔ خالی میڈیا میں آکر بیانات دینے سے کچھ نہیں ہوتا۔ عراق کی جنگ میں جو برطانوی فوجی شہید ہوئے ہیں انکے ورثا ٹونی بلیئر کے خلاف کیس کریں اور اسے اسکے انجام تک پہنچائیں۔ تب قانون کام کریگا۔

برطانیہ تو مغربی یورپ کا سرخیل ہے، کہاں ہے بلئیر کے معاملے میں آزاد عدلیہ اور آزاد پولیس ؟ کیوں نہیں اس سیاستدان پر مقدمہ چلاتی
کوئی مقدمہ کریگا تو کیس بنے گا نا! خالی بیانات پر کون مقدمہ کرے؟

جب کام تنظیموں نے کرنا ہے تو پولیس اور عدلیہ کو گھر بٹھا دیں۔مہذب دنیا میں یہی کچھ ہوتا ہے ؟
جی نہیں۔ آپ پولیس میں جاکر درخواست دیتے ہیں جس پر کاروائی ہوتی ہے۔ بلیئر کی صورت میں عراق جنگ کے شہیدا کے ورثا اسپر کیس کریں۔ انہیں انصاف ملے گا۔ خالی شور مچانے سے کچھ نہیں ہوتا۔

وہ عراق پر حملے سے پہلے جنگ کے خلاف بڑے بڑے مظاہرے ہوئے تھے، کہاں گیا وہ پریشر ؟ اس وقت تو انصاف کے اداروں نے پریشر کو رد کرتے ہوئے قانون پر عملدرآمد کیا تھا، اب کیوں عوام کے پریشر کی محتاجی ؟؟؟
مظاہرے غیر قانونی جنگ رکوانے کیلئے کئے گئے تھے۔ اسوقت کی حکومت نے انہیں اگنور کر دیا۔ اب پچھتا رہی ہے۔ آئندہ جنگ میں جانے سے قبل عراق کی جنگ کی غلطیوں کو یاد رکھا جائے گا۔
 
مغرب میں قانون سب کیلئے برابر ہے البتہ اس پر عمل درآمد مختلف انداز میں ہوتا ہے۔

اقبال جرم کافی نہیں ہے۔ وہ چاہیں تو پولیس اسٹیشن جاکر گرفتاری دے دیں۔ خالی میڈیا میں آکر بیانات دینے سے کچھ نہیں ہوتا۔ عراق کی جنگ میں جو برطانوی فوجی شہید ہوئے ہیں انکے ورثا ٹونی بلیئر کے خلاف کیس کریں اور اسے اسکے انجام تک پہنچائیں۔ تب قانون کام کریگا۔

کوئی مقدمہ کریگا تو کیس بنے گا نا! خالی بیانات پر کون مقدمہ کرے؟

جی نہیں۔ آپ پولیس میں جاکر درخواست دیتے ہیں جس پر کاروائی ہوتی ہے۔ بلیئر کی صورت میں عراق جنگ کے شہیدا کے ورثا اسپر کیس کریں۔ انہیں انصاف ملے گا۔ خالی شور مچانے سے کچھ نہیں ہوتا۔

مظاہرے غیر قانونی جنگ رکوانے کیلئے کئے گئے تھے۔ اسوقت کی حکومت نے انہیں اگنور کر دیا۔ اب پچھتا رہی ہے۔ آئندہ جنگ میں جانے سے قبل عراق کی جنگ کی غلطیوں کو یاد رکھا جائے گا۔
فواد بھائی کا کام انہی کو کرنے دیں۔
وہ آپ سے بہتر گھمانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top