امریکا میں 7 سالہ بچے پر پاکستانی اور مسلمان ہونے پر اسکول بس میں تشدد

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عباس اعوان

محفلین
معلوم نہیں یہ لڑی عراق اور بلیئر تک کیسے اور کیوں پہنچ گئی۔ یہ حقیقت ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے وزیراعظم پر کیس نہیں چلا کرتے۔
بالکل، صدام حسین پر بھی نہیں چلا تھا۔
12 اکتوبر کل ہی تھی جب کارگل کی فاش غلطی کے نتائج سے بچنے کے لئے ایک جرنیل نے حکومت کا تختہ الٹا تھا
اس کی حمایت نہیں کی۔
جب ایک ملک کی اپنی فوج کو تختہ الٹنے کا حق نہیں ہے تو دوسرے ملک والے کیوں ایک غیر ملک میں سو کالڈ"فریڈم" دلانے پہنچ جاتے ہیں ؟؟؟
 

عباس اعوان

محفلین
قانون سب کیلئے برابر ہے۔ اسمیں کوئی شک نہیں۔ عمل درآمد مختلف انداز سے ہوگا، یہ بھی ایک حقیقت ہے۔ اعلیٰ عہدوں پر فائز افراد اسکینڈلز کے بعد عموماً خود ہی غائب ہو جاتے ہیں، انہیں قانونی سزا دلوانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
کسی چیز کے حقیقت ہونے سے وہ چیز درست نہیں ہو جاتی۔
میں برطانوی سرکار کا ایجنٹ نہیں ہوں۔ انکوائری کے بعد بلیئر پر کیا کیس کیا جائے، اسکا جواب حالیہ برطانوی سرکار دیگی۔ باقی جہاں میں رہتا ہوں، یہاں کسی دور حکومت میں قدرتی حادثہ بھی پیش آجائے تو اسکی بنیاد پر حکومت جا سکتی ہے۔
ناروے میں ایسا ہوتا ہو گا۔
گویا آپ کہہ رہے ہیں کہ آپ مہذب ملک میں رہتے ہیں، لیکن برطانیہ مہذب ملک نہیں ہے۔
عراقی کیوں مقدمہ کریں گے۔ پہلے جو برطانوی فوجی اس ناحق جنگ میں شہید ہوئے ہیں، اسی بنیاد پر مقدمہ ہو جانا چاہئے۔
اس ناحق جنگ میں دوسرے فریق کو، جس پر بلاوجہ حملہ کیا گیا، کیس کرنے کا بھی حق نہیں ہے ؟
برطانوی فوجیوں کے کفارہ کی بھی فکر کریں۔
برطانوی فوجی عراقیوں کے کہنے پر جنگ کرنے نہیں گئے تھے، ان کا کفارہ برطانیہ کے ذمہ ہے۔
اس نا حق جنگ میں، جن بے گناہ عرقیوں کا قتل ہوا، اس کا ذمہ دار کون ہے؟ اس کا کفارہ کون ادا کرے گا ؟
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

چونکہ اس واقعے کے حوالے سے ہمارے پاس تمام شواہد موجود نہيں ہيں، اس ليے اس وقت ہم اس ضمن ميں کوئ حتمی رائے نہيں دے سکتے ہيں۔

يہ کام متعلقہ حکام اور اداروں کا ہے کہ وہ معاملے کی چھان بين کريں اور ضروری کاروائ کريں۔

جس کسی کو بھی امريکی معاشرے ميں رہنے اور يہاں کے طرز زندگی کو سمجھنے کا تجربہ ہے وہ اس بات کی گواہی دے گا کہ امريکی معاشرہ کسی مخصوص مذہب، کميونٹی يا نسل سے محبت يا نفرت کی ترغيب کی بنياد پر قائم نہيں کيا گيا۔ امريکی آئين کی بنيادی اساس اور اصول يہ غير متزلزل يقين ہے کہ معاشرے کے ہر فرد کے ليے برداشت کے جذبے کو فروغ ديا جانا چاہيے اور مذہبی وابستگی سے قطع نظر ہر شخص کو مساوی حقوق حاصل ہيں۔

کسی بھی معصوم فرد کے مذہبی اور سياسی افکار اور وابستگی سے قطع نظر کسی بھی قسم کے امتيازی سلوک يا نفرت پر مبنی جرم کو منصفانہ قرار نہيں ديا جا سکتا ہے۔ امريکی آئين اور ملک ميں رائج قوانين اس بات کو يقينی بناتے ہيں کہ تمام شہريوں کو امتيازی سلوک اور نفرت پر مبنی جرائم سے مکمل تحفظ فراہم کيا جائے اور محرک سے قطع نظر مجرموں کے ساتھ کسی قسم کی بھی نرمی نا برتی جائے۔

امريکی محکمہ انصاف سختی کے ساتھ اس ايجنڈے پر کام کر رہا ہے جس کے تحت ہر اس شخص اور گروہ کے خلاف تاديبی کاروائ عمل ميں لائ جائے گی جو يا تو نفرت پر مبنی مواد کی تشہير کر رہا ہے يا ايسے عمل کا حصہ ہے جو معاشرے کے کسی بھی گروہ يا شخص کے ليے تشدد کا موجب بن سکتا ہے۔


Dept. of Justice to Go After Anti-Muslim Hate Speech

اسی طرح امريکی محکمہ تعليم بھی ايسے اقدامات اٹھا رہا ہے جن کا مقصد اس بات کو يقينی بنانا ہے کہ مسلمان طالب علموں کو کسی بھی طور نشانہ نا بنايا جائے۔

The Department of Education is going to track discrimination against Muslim students

جہاں تک امريکی عدالتوں اور امريکی نظام انصاف کا تعلق ہے تو ميں آپ کی توجہ اس جانب مبذول کروانا چاہتا ہوں کہ 911 کے واقعے کے بعد جسٹس ڈيپارٹمنٹ نے مسلم، عرب، مشرق وسطی اور ايشيا سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف تشدد کے واقعات کے ضمن ميں قريب 800 واقعات کی تحقيقات کروائ۔ اب تک ان ميں 48 ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئ ہے اور 41 افراد کو سزائيں بھی دی جا چکی ہيں۔ 911 کے واقعے کے بعد جسٹس ڈيپارٹمنٹ نے تعصب پر مبنی واقعات ميں اسٹيٹ اور مقامی انتظاميہ کی مدد سے 160 مقدمات درج کيے ہيں۔

آپ اس بارے ميں تفصيلات اس ويب لنک پر پڑھ سکتے ہیں۔

Combating Post-9/11 Discriminatory Backlash | CRT | Department of Justice

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

DOTUSStateDept (@USDOSDOT_Urdu) | Twitter

Digital Outreach Team (@doturdu) • Instagram photos and videos
 

arifkarim

معطل
عراقی ظالم ان مظلوم و معصوم بھولے بھالے برطانوی فوجیوں کو گھروں سے اغواء کر کے لے گئے تاکہ یہ ان پر بمباری کر سکیں!
حقیقت حال جان کر بہت دکھ ہوا۔
جنگ میں بمباری ہی ہوتی ہے۔ کوئی پھولوں کے ہار پیش نہیں کیئے جاتے۔ شام میں ہونے والی خانہ جنگی آپکے سامنے ہے۔

اللہ ان مظلوم شہداء کے ساتھ ان کی دلجوئی کرنے والوں کو انھیں برطانوی شہداء کے رتبہ مقام پر جمع فرما۔
ہر ملک کا فوجی شہید ہے ۔ اللہ تعالیٰ تمام فوجیوں کی مغفرت فرمائے۔ آمین

کچھ لوگ واقعی شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ہوتے ہیں۔
یقیناً جیسے پاکستان میں عربوں سے عربوں کے وفادار پائے جاتے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
،، arifkarim
ترجمان انسانیت ،مفکر عالم حضرت عارف کریم صاحب۔ہم آپ کو سلام پیش کرتے ہیں،پورے عالم میں جتنے بھی مہذب ممالک ہیں ۔ان کی بے لوث ترجمانی کرنے پر اور تصویر کا ایک رُخ دیکھنے پر،اور ہاں یہ بھی مانتے ہیں تصویر کے دوسرے رُخ کو دیکھنے کی فرصت آپ کو کہاں ہے۔
ہم نے بھی تصویر کا دوسرا رُخ ہی دکھایا ہے۔ یہ تمام کافر ملک مسلمانوں کے دشمن ہیں، یہ رُخ تو آپ سب کو پہلے سے معلوم ہی ہے۔
 

arifkarim

معطل
یہی وہ وقت تھا جب عثمانی کا بڑے (چودہ سالہ) بیٹے نے ایک کلاس فیلو کو چاقو لیکر سکول میں گھومتے دیکھا۔ جب عثمانی کا بیٹا چاقو لیکر گیا تو اسے ”آئی ایس، آئی ایس اور دہشتگرد“ کہہ کر پکارا گیا پھر سکول انتظامیہ نے اسے چھ ماہ کے لئے معطل کر دیا۔ یہ تجربہ ان کے بیٹے کے لئے بہت ہی تلخ تھا کیونکہ وہ شروع دن سے اسی سکول میں ہی گیا تھا۔
یعنی اگر کوئی کلاس فیلو اسکول میں چاقو لیکر گھومے تو اسکا مطلب وہ بھی کریگا؟ نتیجہ دونوں صورتوں میں معطلی ہے۔
 

arifkarim

معطل
اپنی گفتگو میں اس نے ڈونلڈ ٹرمپ کا ذکر کیا اور کہا کہ اس کی خواہش ہے کہ وہ انہیں امریکہ سے نکالنے کے لئے ری پبلکن امیدوار کو ووٹ دے۔
انہیں امریکہ سے نکالنے کیلئے امریکی ہمسائے ہی کافی ہیں۔ ٹرمپ کو خوامخواہ میں بدنام کیا جا رہا ہے۔
 

arifkarim

معطل
خبر کا سورس بھی دیکھیں :)
میں تو ایسی خبریں دینے والوں پر حیران ہوتی ہوں خود مغربی ممالک میں چاہے ہر طرح کے سوشل بینیفٹس لے رہے ہوں مگر ایسی خبریں گھر بیٹھے پاکستانیوں کو چٹخارے لے کر سناتے ہیں
سورس تو معتبر ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف پراپگنڈہ بھی:
اس بیان سے عثمانی کی ٹرمپ سے نفرت کھل کر سامنے آگئی ہے۔ انکا پاکستان آنا بھی اسی اینٹی ٹرمپ کمپین کا شاخسانہ ہے۔
 

arifkarim

معطل
بچے کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا ہے۔ اسلام یا مسلمانوں کا کوئی ذکر نہیں۔ سیدھا سادہ Bullying کا کیس ہے جسے والدین نے اینٹی ٹرمپ اور اینٹی اسلام ومسلمان کیس بنا کر میڈیا میں پیش کیا ہے۔
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
اس کی حمایت نہیں کی۔
جب ایک ملک کی اپنی فوج کو تختہ الٹنے کا حق نہیں ہے تو دوسرے ملک والے کیوں ایک غیر ملک میں سو کالڈ"فریڈم" دلانے پہنچ جاتے ہیں ؟؟؟
بالکل حق ہے۔ فوج کے پاس ڈنڈا ہے اور وہ جب چاہے اپنی حکومت کو برطرف کر سکتی ہے۔ نیز دوسرے ممالک کی حکومت کو بھی ہٹا سکتی ہے۔ یہ کوئی نئی بات نہیں۔ ہزاروں سال سے ایساہی ہوتا آیا ہے۔
 

arifkarim

معطل
برطانوی فوجی عراقیوں کے کہنے پر جنگ کرنے نہیں گئے تھے، ان کا کفارہ برطانیہ کے ذمہ ہے۔
اس نا حق جنگ میں، جن بے گناہ عرقیوں کا قتل ہوا، اس کا ذمہ دار کون ہے؟ اس کا کفارہ کون ادا کرے گا ؟
ہر جنگ میں بے گناہ مارے جاتے ہیں۔ شام کی خانہ جنگی میں کتنے معصوم روز مر رہے ہیں۔ انکا کفارہ کس کے ذمہ ہے؟ میرے خیال میں عراق و افغانستان کو انکے مسلم اکثریت ہونے کی وجہ سے کچھ زیادہ ہی ابھارا جا رہا ہے۔ جبکہ ماضی میں کوریا، ویتنام اور کئی کافر ممالک انہی سوپر پاورز کی یلغار کا نشانہ بن چکے ہیں۔ اور اسکا کوئی کفارہ ادا نہیں کیا۔ یہ ٹرینڈ ہزاروں سالوں سے دنیا کی سوپر پاورز نے قائم کیا ہوا ہے اور اس حمام میں ماضی کی مسلم سوپر پاورز بھی ننگی ہیں۔
 

زیک

مسافر
انہیں امریکہ سے نکالنے کیلئے امریکی ہمسائے ہی کافی ہیں۔ ٹرمپ کو خوامخواہ میں بدنام کیا جا رہا ہے۔

سورس تو معتبر ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف پراپگنڈہ بھی:
اس بیان سے عثمانی کی ٹرمپ سے نفرت کھل کر سامنے آگئی ہے۔ انکا پاکستان آنا بھی اسی اینٹی ٹرمپ کمپین کا شاخسانہ ہے۔
آپ کو لگتا ہے ٹرمپ کے خلاف بات سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top