اب تک کا سب سے 'بہترین' آئی فون متعارف

arifkarim

معطل
57d058d8dae83.jpg

ایپل نے آئی فون کے 2 نئے ماڈل متعارف کرا دیئے ہیں جنھیں کا آئی فون سیون اور سیون پلس کا نام دیا گیا ہے۔
سان فرانسسکو میں ایک تقریب کے دوران ایپل کے سی ای او ٹم کک نے آئی فون کے دونوں ماڈلز پیش کیے اور انہیں اب تک کا سب سے بہترین اسمارٹ فون قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی فون سیون اور سیون پلس اس وقت دنیا کے سب سے ایڈوانس اسمارٹ فونز ہیں۔
ایپل نے پہلی بار ایسی ڈیوائسز پیش کی ہیں جو واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ ہیں جبکہ سیون پلس میں دو کیمروں کے آپشن کو دیا گیا ہے جن میں سے ایک ہائی ریزولوشن آپٹیکل زوم 2x کی صلاحیت بھی موجود ہے۔
آئی فون سیون 4۔7 انچ اسکرین جبکہ سیون پلس 5۔5 انچ اسکرین کے ساتھ ہے۔
ایپل نے آئی فون سیون میں 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک کو بھی ختم کردیا ہے اور وائرلیس یا لائٹنگ پورٹ ہیڈفونز کا آپشن رکھا ہے جبکہ ہوم بنٹن پریشر سیسنیٹو رکھا گیا ہے جس میں ٹچ آئی ڈی سنسر بھی موجود ہے۔
آئی فون کے کیمرے کو اپ گریڈ کرتے ہوئے امیج اسٹیبلائزیشن، ایک ایف 1۔8 لینس کو شامل کیا گیا ہے جو پچاس فیصد زیادہ روشنی فراہم کرسکے گا، جبکہ 12 میگا پکسلز کا نیا سنسر 60 فیصد تیز اور 30 فیصد کم بیٹری خرچ کرے گا۔
ایپل کا دعویٰ ہے کہ یہ اب تک تیار کیا جانے والا اس کا سب سے بہترین کیمرہ ہے۔
پہلی بار آئی فون میں پانچ رنگوں کو پیش کیا گیا ہے اور اسپیس گرے کو چمکدار سیاہ رنگ اور سادہ بلیک کا اضافہ کیا گیا ہے۔
آئی فون کی قیمت 649 ڈالرز جبکہ آئی فون پلس کی 749 ڈالرز سے شروع ہوگی۔
آئی فون سیون اور سیون پلس میں نئی اور پہلے سے تیز چپ اے ٹین کو شامل کیا گیا ہے اور اس کی رفتار اے نائن چپ کے مقابلے میں دوگنا زیادہ تیز ہے۔
جبکہ دنیا کی مقبول ترین گیم سپر ماریو نے پہلی بار اسمارٹ فون میں ڈیبیو کے لیے ایپل کے آئی او ایس کا پلیٹ فارم اپنایا ہے۔
ایونٹ کے دوران ٹم کک نے بتایا کہ اب تک ایک ارب سے زیادہ آئی فونز فروخت ہوچکے ہیں، جبکہ انہوں نے آئی او ایس ٹین کو بھی متعارف کرایا۔
اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں سری کو پہلے سے زیادہ بہتر بنایا گیا ہے جبکہ ایپل میوزک کو صارفین کے استعمال کے لیے سادہ کیا گیا ہے۔
اسی طرح ہوم کٹ ایپ گھروں میں استعمال ہونے والے اسمارٹ اپلائنسز کے لیے پیش کیا گیا، ایپل نے ایپل نیوز کے نام سے بھی ایک نیا سبسکرائپشن فیچر پیش کیا جبکہ ایپل میپس کو بھی بہتر بنانے کا دعویٰ کیا۔
یہ نیا آپریٹنگ سسٹم آئی فون سیون، آئی فون سکس، سکس پلس، آئی فون فائیو ایس، آئی فون فائیو، آئی فون فائیو سی، آئی پیڈ ائیر ٹو، آئی پیڈ ائیر، آئی پیڈ فور، آئی پیڈ منی تھری، آئی پیڈ منی ٹو، آئی پوڈ ٹچ وغیرہ پر کام کرسکے گا، تاہم آئی فون، آئی ٹو یا تھری اور آئی پیڈ منی میں اسے انسٹال نہیں کیا جاسکتا۔
ایپل واچ ٹو

57d058d8dc073.jpg

ایونٹ کے دوران ایپل نے اپنی نئی اسمارٹ واچ بھی متعارف کرائی جسے پانی میں تیرنے، سرفنگ کے دوران پہنا جاسکتا ہے اور پچاس میٹر تک گہرائی میں بھی اسے نقصان نہیں ہوسکتا، جبکہ اس کے لیے پہلے سے تیز چپ ایس ٹو کو شامل کیا گیا ہے۔
اس ڈیوائس کا ڈسپلے پہلے سے زیادہ برائٹ بلکہ کسی بھی ایپل ڈیوائس سے زیادہ برائٹ ہے اور سورج کی روشنی میں صاف نظر آتا ہے۔
اس ڈیوائس یں جی پی ایس کو رکھا گیا ہے جو اسپورٹس ٹریکنگ میں مدد دیتا ہے۔
ایپل نے ایپل واچ کے لیے پوکیمون گو ایپ متعارف کرانے کا اعلان بھی کیا جو سال کے آخر تک سامنے آئے گی، جبکہ صارفین اسٹین لیس اسٹیل کی بجائے سرامکس سے بنی گھڑی بھی خرید سکتے ہیں جو چار گنا زیادہ مضبوط ہوگی۔
ایپل واچ ٹو کی قیمت 369 ڈالرز رکھی گئی ہے جو 16 ستمبر سے فروخت کے لیے پیش کردی جائے گی، جبکہ ایپل واچ ون بھی فروخت کے لیے دستیاب رہے گی جس کی قیمت 269 ڈالرز ہوگی۔
ماخذ

نوٹ: اینڈروئیڈ اور آئی فون کے اکھاڑے سے بچنے کیلئے عنوان میں بہترین موبائل فون سے بہترین آئی فون کی تبدیلی کر دی ہے۔
 

زیک

مسافر
اگرچہ ایئر فون جیک ختم کیا ہے مگر فون کی موٹائی میں فی الحال کوئی کمی نہیں ہوئی۔

ایپل واچ کی تبدیلیاں اہم ہیں۔ واٹر پروف اور جی پی ایس کی وجہ سے اسے سپورٹس میں استعمال کیا جا سکے گا۔ بہرحال ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ اس کا ہارٹ ریٹ سینسر پہلے کی طرح بیکار ہے یا بہتر ہوا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
سوچ رہا ہوں کہ لے لوں یا نہ لوں۔ ویسے سنا ہے کہ جتنا رش ہے، پری آرڈر کی صورت میں دسمبر تک باری آ ہی جائے گی
 

قیصرانی

لائبریرین
آئی فون 8 کیلئے ابھی سے پری آرڈر کر دیں۔
دیکھتے ہیں۔ پہلے ارادہ تھا کہ ون پلس تھری جب تک چلتا ہے، اسے چلاؤں گا، مگر اب پتہ چلا ہے کہ ون پلس تھری کی نوگٹ کی اپ ڈیٹ فی الوقت متوقع نہیں ہے بلکہ موجودہ ورژن کو ہی بہتر بنا رہے ہیں اگلی شیڈیولڈ اپ ڈیٹ میں
 

قیصرانی

لائبریرین
ویسے حیران ہوں کہ آئی فون کی امریکہ میں قیمت 769 ڈالر سے شروع ہو رہی ہے اور برطانیہ میں 719 پاؤنڈ سے۔ جبکہ xe.com کے مطابق 769 ڈالر لگ بھگ 578 پاؤنڈ بنتے ہیں
 

زیک

مسافر
ہر دو سال بعد نیا آئی فون (تھری جی، فور، فائیو، سکس) لینے کے بعد اس بار ریلیز پر سیون نہیں لے رہا۔
 

عثمان

محفلین
نوٹ: اینڈروئیڈ اور آئی فون کے اکھاڑے سے بچنے کیلئے عنوان میں بہترین موبائل فون سے بہترین آئی فون کی تبدیلی کر دی ہے۔
ماخذ میں یہ تحریر اسی عنوان کے ساتھ موجود ہے۔ یہاں محفل پر تبدیلی آپ کا یہ اضافی نوٹ برائے تبدیلی ہے۔
 

محمدظہیر

محفلین
تو کیا اب تک کوئی ایسا آئی فون بھی آیا ہے جو پچھلے ماڈلز سے برا ہو؟
ہر سال ایپل پروڈکٹس کا چیف ڈیزائنر جانی ایو ہر نئے آنے والے آئی فون کی تعریف ایسے کرتا ہے جیسے ویسا فون کسی نے اب تک بنایا ہے اور نا مستقبل میں کوئی بنا سکے گا.
مجھے تو "اب تک کا بہترین آئی فون" مضحکہ خیز بات لگتی ہے، پچھلے کے مقابلے گھٹیا چیز بھلا کون بناتا ہوگا.
 

arifkarim

معطل
ہر سال ایپل پروڈکٹس کا چیف ڈیزائنر جانی ایو ہر نئے آنے والے آئی فون کی تعریف ایسے کرتا ہے جیسے ویسا فون کسی نے اب تک بنایا ہے اور نا مستقبل میں کوئی بنا سکے گا.
مجھے تو "اب تک کا بہترین آئی فون" مضحکہ خیز بات لگتی ہے، پچھلے کے مقابلے گھٹیا چیز بھلا کون بناتا ہوگا.
مجھے بھی ہوم بٹن کی غیر موجودگی اور واٹر پروف فون کی افواہوں کا پتا چلا تھا۔ جب ریلیزہوا توہوم بٹن بھی موجود پایا اور واٹر پروف کی بجائےواٹر ریزسٹنٹ بن گیا۔ یہ تو حال ہے۔
 

عثمان

محفلین
ہر سال ایپل پروڈکٹس کا چیف ڈیزائنر جانی ایو ہر نئے آنے والے آئی فون کی تعریف ایسے کرتا ہے جیسے ویسا فون کسی نے اب تک بنایا ہے اور نا مستقبل میں کوئی بنا سکے گا.
مجھے تو "اب تک کا بہترین آئی فون" مضحکہ خیز بات لگتی ہے، پچھلے کے مقابلے گھٹیا چیز بھلا کون بناتا ہوگا.
اس میں مضحکہ خیز بات کیا ہے ؟ ظاہر ہے ہر آنے والی پراڈکٹ پہلے سے بہتر ہی ہوتی ہے۔ کمپنی اور کیا الفاظ استعمال کرے ؟
 

arifkarim

معطل
اس میں مضحکہ خیز بات کیا ہے ؟ ظاہر ہے ہر آنے والی پراڈکٹ پہلے سے بہتر ہی ہوتی ہے۔ کمپنی اور کیا الفاظ استعمال کرے ؟
انکا اشارہ شاید آڈیو جیک کی طرف تھا جو اس آئی فون سے غائب کر دیا گیا ہے مگر اسکی موٹائی پھر بھی کم نہیں کی۔
 
Top