پاکستان بمقابلہ انگلینڈ :اوول ٹیسٹ

Muhammad Ikram

محفلین
ویسٹ انڈیز اور انڈیا کا میچ آج ڈرا ہو جائے گا۔
لنکا کے آج کے کھیل کے بعد امید ہے کہ پرسوں ، چوتھ وہ بھی جیت جائینگے۔
البتہ پاکستان کو نمبر ون بنانے کا سارا دارو مدار پاکستانی باؤلنگ پر ہے۔
اور بقول شخصے کاش یہاں وسیم،وقار،شعیب،ثقلین،سرفراز وغیرہ وغیرہ جیسے باؤلر ہوتے۔
آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ میچز عام طور پہ باولنگ کی وجہ سے جیتے جاتے ہیں۔۔۔۔۔
 
حسیب

محفلین
نہیں ۔۔۔۔وہ آف سپن باولر ہے۔۔۔۔۔۔بیٹنگ اُس کا پلس پوائنٹ ہے۔
آپ شاید اس لیے کہہ رہے ہیں کہ معین علی کو سپن بولر کے طور پر ٹیم میں کھیلاتے.وہ انگلینڈ کا اچھا سپنر ہے. لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اسے بولر کہنا شروع کر دیں. اس کی بیٹنگ اور بولنگ ایورج دیکھیں تو آپ کو خود ہی پتا چل جائے گا کہ وہ بولر ہے یا بیٹسمین.
ویسے آپ کو یاد ہو گا کہ شعیب ملک اور سٹیون سمتھ بطور بولر ٹیم میں شامل ہوئے تھے اب اگر کوئی یہ کہے گا کہ یہ دونوں بولر ہیں تو کوئی بھی نہیں مانے گا.
ویسے مجھے یاد تو نہیں لیکن کرک انفو کمنٹری میں پڑھا تھا کہ براڈ بطور بلے باز ٹیم میں آیا تھا. اس بارے میں کیا خیال ہے؟
 
اظہر علی نے ڈومیسٹک کیریئر آف سپنر کے طور پر شروع کیا تھا۔
جاوید میانداد بھی غالباً شروع میں فاسٹ باؤلر تھا ڈومیسٹک میں۔
 
Top