گیارہویں سالگرہ محفلین کے نام

یوسف سلطان

محفلین
الشفاء بھائی کے لئے

لو مدینے کی تجلی سے لگائے ہوئے ہیں
دل کو ہم مطلع انوار بنائے ہوئے ہیں​

آپ کو دو ہزاری ہونے پر مبارک ہو
 
آخری تدوین:

الشفاء

لائبریرین
الشفاء بھائی کے لئے

لو مدینے کی تجلی سے لگائے ہوئے ہیں
دل کو ہم مطلع انوار بنائے ہوئے ہیں​
سچا ہی کر دکھائے خدا تیرا حسن ظن
توفیق سب ہے میرے شہ ذوالجلال کو

جزاک اللہ خیر یوسف بھائی۔۔۔اللہ عزوجل آپ پر اپنا کرم بنائے رکھے۔۔۔آمین۔
:)
 
آخری تدوین:
الف عین کے نام

بارہا مجھ سے کہا دل نے کہ اے شعبدہ گر!​
تو کہ الفاظ سے اصنام گری کرتا ہے​

کبھی اس حسنِ دل اۤراء کی بھی تصویر بنا​
جو تری سوچ کے خاکوں میں لہو بھرتا ہے​

بارہا دل نے یہ اۤواز سُنی اور چاہا​
مان لوں، مجھ سے جو وجدان مِرا کہتا ہے​

لیکن اس عِجز سے ہارا مِرے فن کا جادو​
چاند کو چاند سے بڑھ کر کوئی کیا کہتا ہے​
 
باباجی کے نام


برسوں کے بعد ديکھا اک شخص دلرُبا سا
اب ذہن ميں نہيں ہے پر نام تھا بھلا سا​

ابرو کھنچے کھنچے سے آنکھيں جھکی جھکی سی
باتيں رکی رکی سی لہجہ تھکا تھکا سا​

الفاظ تھے کہ جگنو آواز کے سفر ميں تھے
بن جائے جنگلوں ميں جس طرح راستہ سا​

خوابوں ميں خواب اُسکے يادوں ميں ياد اُسکی
نيندوں ميں گھل گيا ہو جيسے رَتجگا سا​

پہلے بھی لوگ آئے کتنے ہی زندگی ميں
وہ ہر طرح سے ليکن اوروں سے تھا جدا سا​

تيور تھے بے رُخی کے انداز دوستی کے
وہ اجنبی تھا ليکن لگتا تھا آشنا سا​
 

الشفاء

لائبریرین
عبدالقیوم چوہدری بھائی کے نام

چنگے بندے دی صحبت یارو جیویں دکان عطاراں
سودا بھانویں مول نہ لیّے ہُلّے آن ہزاراں

اچھے لوگوں کے ساتھ تعلق استوار کر لینے کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کسی عطر والے سے دوستی کر لینا۔کہ آپ اس کی دُکان پہ جا کر چاہے کچھ بھی نہ خریدیں پھر بھی خوشبو کے جھونکے مفت میں ملتے رہتے ہیں۔۔۔:)
 

الشفاء

لائبریرین
سید شہزاد ناصر محترم کے نام

دیکھا تو کوئی اور تھا سوچا تو کوئی اور
جب آ کے ملا اور تھا چاہا تو کوئی اور

اس شخص کے چہرے میں کئی رنگ چھپے ہیں
چپ تھا تو کوئی اور تھا بولا تو کوئی اور

تم جان کے بھی اس کو نہ پہچان سکو گے
انجانے میں وہ اور ہے جانا تو کوئی اور ۔۔۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
ہاہ ہہہہہ۔۔۔
یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصال یار ہوتا
کبھی جان صدقے ہوتی کبھی دل نثار ہوتا

ریاض میں ہیں۔۔۔
ہم بھی ریاض میں ہی ہوتے ہیں... آپ کی کبھی شمشاد چاچو یا فصیح بھائی سے ملاقات نہیں ہوئی؟ وہ بھی ریاض میں ہی ہوتے ہیں.
 

الشفاء

لائبریرین
ہم بھی ریاض میں ہی ہوتے ہیں... آپ کی کبھی شمشاد چاچو یا فصیح بھائی سے ملاقات نہیں ہوئی؟ وہ بھی ریاض میں ہی ہوتے ہیں.
جی ۔ ان کا معلوم ہے کہ ریاض میں ہیں۔ لیکن خود سے ملاقات کیے مدتیں گزر جاتی ہیں۔ احباب کا کیا ذکر کریں۔۔۔
 
محترم الشفاء صاحب کے نام۔۔۔۔۔
اک نو بہارِ ناز کو تاکے ہے پھر‘ نگاہ
چہرہ فروغ مے سے گلستاں کیے ہوئے
پھر‘ جی میں ہے کہ در پہ کسی کے پڑے رہیں
سر زیر بارِ منت درباں کیے ہوئے
جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن
بیٹھے رہیں تصورِ جاناں کیے ہوئے
غالب! ہمیں نہ چھیڑ کہ پھر جوشِ اشک سے
بیٹھے ہیں ہم تہیّۂ طوفاں کیے ہوئے
 
Top