اینڈرائڈ پر القلم قرآن مجید ویب ٢ کی آیات درست نهیں آتیں۔

shahid butt

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاته
میں اینڈرائڈ پر القلم قرآن مجید ویب ٢ فونٹ استعمال کرتے هوئے یونی کوڈ پر مشتمل قرآن کی ایپلی کیشن بنانا چاه رها هوں۔ اس کے لیے میں نے فونٹ اور اس کا متن خزائن الهدایات کی ویب سائٹ سے لیا هے۔ اس میں آیات کے نشان اور عربی متن کے درمیان جو رموزواوقاف هیں وه درست نهیں آ رهے۔ اس ضمن میں رهنمائی درکار هے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اس پوسٹ کے ساتھ امیج منسلک کرنے کا طریقه بھی کوئی بتا دے۔
کسی امیجنگ ویب سائٹ مثلاً فلکر یا فوٹو بکٹ وغیرہ پر تصویر اپلوڈ کریں (یا فیس بک سے) اور اس کا پبلک لنک حاصل کرلیں۔ مراسلے کی ٹول بار میں سے تصاویر والا بٹن دبائیں جو سمائیلی کے برابر ہے تو ایک باکس آئے گا اس میں وہ لنک پیسٹ کردیں ۔ اس طرح تصویر یہاں آجائے گی۔
 
جزاک الله عاطف بھائی الله آپ کو خوش رکھے۔
 
shahid butt

محفلین
القلم فونٹ سے متعلق جو مسئله پیش کیا گیا هے اس سے متعلق تصویر پیشِ خدمت هے۔ تمام متعلقه ارکین سے مدد کی درخواست هے۔
quran_zpskmwzitkp.png
 
shahid butt

محفلین
متعلقه مسئلے سے متعلق میری اب تک تلاش یه هے که آیات نمبر جهاں آ رهے وهاں پر فانٹ میں لگیچر هے جو که اینڈرائڈ پر جا کر کنورڈ نهیں هو رها۔ ورڈ میں کنورڈ هو جاتا هے۔ اور یه هی پرابلم رموزواوقاف کی بھی هے۔ میرے خیال میں اگر ایک مسئله حل هو جائے تو دوسرا بھی خود بخود حل هو جائے گا۔
ayat_zpsqsyye57e.png

ramooz_zpsuzy25mqt.png
 
arifkarim

معطل
السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاته
میں اینڈرائڈ پر القلم قرآن مجید ویب ٢ فونٹ استعمال کرتے هوئے یونی کوڈ پر مشتمل قرآن کی ایپلی کیشن بنانا چاه رها هوں۔ اس کے لیے میں نے فونٹ اور اس کا متن خزائن الهدایات کی ویب سائٹ سے لیا هے۔ اس میں آیات کے نشان اور عربی متن کے درمیان جو رموزواوقاف هیں وه درست نهیں آ رهے۔ اس ضمن میں رهنمائی درکار هے۔
القلم قرآن فانٹ کی کوڈنگ کافی کمپلکس ہے۔ آپنے محمدی یا نور حرا فانٹ کا متن چیک کیا ہے؟
 
تاخیر سے جواب دینے پر معذرت ۔
وجہ تو بظاہر وہی معلوم ہوتی ہے جو عارف بھائی نے لکھی ہے کہ
القلم قرآن فانٹ کی کوڈنگ کافی کمپلکس ہے
جیسا کہ آپ کے سکرین شاٹ میں بھی نظر آ رہا ہے کہ نوٹ پیڈ پر بھی درست رینڈر نہیں ہو رہا۔ اس کے علاوہ دیگر قرآن فونٹ ٹیسٹ کر کے نتائج دیکھیں۔
اینڈرائڈ رینڈرنگ انجن بھی اس کو درست رینڈر نہیں کر پا رہا۔
ایک اور آپشن یہ ہو سکتا ہے کہ "۝" کے بجائے "﴿1﴾" استعمال کر لیں۔
 
shahid butt

محفلین
ایک اور آپشن یہ ہو سکتا ہے کہ "۝" کے بجائے "﴿1﴾" استعمال کر لیں۔
یه میں کر چکا هوں مگر مسئله یه هے که جس طرح یه آیت کا لگیچر ڈسپلے هو رها هے اسی طرح عربی متن میں موجود رموزواقاف بھی ڈسپلے هو رهے هیں۔ اُس کا کیا حل؟ رموزواقاف کی امیج ملاحظه فرمائیں۔ اس میں کئی مقامات پر مینوئلی درست کیا هے مگر بهت زیاده جگهوں پر درست نهیں هو پا رها۔
quran1_zpslbqvifsq.png
 
ایک کام یہ بھی کر کے دیکھیں کہ ٹیکسٹ ویو کے بجائے ویب ویو استعمال کریں۔ تھوڑ ا کام زیادہ ہو گا، اگر ممکن ہو تو اس آپشن کو ٹرائی کر لیں۔
ورنہ کمپلیکس فونٹس کی رینڈرنگ مسئلہ کرتی ہے اینڈرائڈ پر۔
اگر کوئی ویب سائٹ معلوم ہو قرآن مجید کی، کہ جہاں القلم ویب فونٹ استعمال ہوا ہو، تو اس کا یو آر ایل بتا دیں۔
 
یارانِ محفل سے مدد کی درخواست هے۔ جو که هنوز منتظرِ نگاهِ ڈیویلپرز هے۔ :disapointed:
اگر القلم قرآن فونٹ بنانے والوں کے سامنے اس مسئلہ کو پیش کریں تو شاید کوئی حل سامنے آ سکے۔ ورنہ کمپلیکس فونٹس کے لئے اینڈرائڈ رینڈرنگ انجن میں کچھ پرابلمز موجود ہیں۔
یا پھر تھوڑی لچک پیدا کریں اور القلم کے علاوہ کوئی اور اچھا فونٹ منتخب کر لیں۔
 
نیز القلم فونٹ والی ویب سائٹ میرے علم میں نهیں هے۔
خود ایک ٹیسٹ پیج بنا لیں القلم ویب فونٹ استعمال کر کے۔ پھر اس کو کروم، فائر فوکس، اینٹرنہٹ ایکسپلورر پر چلا کر نتائج دیکھیں۔
اگر ویب پر بھی مسئلہ موجود ہے تو پھر کچھ نہیں کیا جا سکتا، سوائے یہ کہ فونٹ ڈویلپرز کو رپورٹ کیا جائے۔
 
Top