گوگل ڈاکس، سپیچ ریکگنیشن اور یونیکوڈ ڈکٹیشن

تجمل حسین

محفلین
چند دن پہلے انٹرنیٹ پر سپیچ ریکگنیشن کے حوالہ سے تلاش کرتے کرتے گوگل کروم کے ایڈآنز سے گوگل ڈاکومنٹس میں موجود ڈکٹیشن کی سہولت کا علم ہوا۔ پہلے تو یقین ہی نہ تھا کہ اس میں کسی یونیکوڈ زبان کی سپورٹ بھی دستیاب ہوگی۔:sneaky: لیکن جب دیکھا تو عربی کو اس میں موجود پایا۔ اس کے ساتھ ہی دوسرا خیال یہ آیا کہ عربی زبان کی سپورٹ رکھ تو دی ہوگی لیکن ڈکٹیشن درست نہ ہوگی۔ ;)
خیر تجربہ کے لیے عربی کو منتخب کیا۔ ڈکٹیشن پر کلک کیا کروم نے مائیک استعمال کرنے کی اجازت طلب کی۔ اسے اجازت فراہم کی اور جلدی سے مائیک کمپیوٹر کے ساتھ منسلک کیا۔ اب مائیک ہاتھ میں، نظریں سکرین پر اور ذہن سوچ میں گم کہ کونسا فقرہ بولوں :D

جب عمومی عربی کا کوئی فقرہ بھی ذہن میں نہ آیا تو ”بسم اللہ“ کہا۔۔ فوراً ہی گوگل ڈاکس میں بالکل درست لکھا گیا۔ خوشی کی انتہا نہ رہی۔ :) پھر دوبارہ مکمل ”بسم اللہ الرحمٰن الرحیم“ کہا۔ یہ بھی بالکل درست لکھا گیا۔ اچانک ذہن میں خیال آیا کہ کوئی دوسری آیت دیکھوں۔ یکے بعد دیگرے قرآن مجید سے مختلف سورتوں کی مختلف آیات کی ڈکٹیشن باری باری کروائی۔ تیز اور آہستہ دونوں رفتار کے ساتھ۔ نتائج 100 فیصد درست رہے۔ ایک حرف کی بھی غلطی نہ پائی۔ :)

اس سے خیال آیا کہ اگر بغیر ٹریننگ کروائے عربی بالکل درست لکھی جارہی ہے وہ بھی براہ راست یونیکوڈ میں تو اردو کیوں نہیں ہوسکتی؟ :question:
اب اس کے متعلق سوچنا آپ دوستوں کا کام ہے۔ اگر آپ اس سے پہلے سے ہی واقف ہوں تو مجھے حیرت ہوگی کہ پھر بھی اس پر کام کیوں نہ ہوسکا :)
جلد ہی تصاویر بھی شامل کرنے کی کوشش کروں گا۔ آپ دوستوں کی طرف سے جواب کا انتظار رہے گا۔ :)

نبیل ۔ ابن سعید ۔ محمد امین صدیق ۔ محمد اسلم ۔ arifkarim ۔ دوست ۔
 

محمد اسلم

محفلین
اردو کے لئے نہیں ہے یہی تو رونا ہے،،، ہم تو اردو کے لئے ہندی ڈکٹیشن کو استعمال کر رہے ہیں،،،
 

تجمل حسین

محفلین
اردو کے لئے نہیں ہے یہی تو رونا ہے،،، ہم تو اردو کے لئے ہندی ڈکٹیشن کو استعمال کر رہے ہیں،،،
اسی لیے تو اس طرف توجہ دلائی ہے کہ پہلے تو یونیکوڈ کا رونا تھا کہ نیکوڈ سپورٹ نہیں تھی۔ جیسا کہ ڈریگن نیچرلی سپیکنگ میں ہے کہ پہلے رومن الفاظ درج کیے جائیں پھر ٹریننگ اور پھر ڈکٹیشن۔ اب جبکہ براہ راست یونیکوڈ کی سپورٹ ہے تو نبیل بھائی۔ سعود بھائی اور دیگر اس سلسلہ میں کچھ نہ کچھ تو کرہی سکتے ہیں نا۔۔۔۔ کیونکہ آدھا کام تو ہوچکا ہے۔
 

محمد اسلم

محفلین
اسی لیے تو اس طرف توجہ دلائی ہے کہ پہلے تو یونیکوڈ کا رونا تھا کہ نیکوڈ سپورٹ نہیں تھی۔ جیسا کہ ڈریگن نیچرلی سپیکنگ میں ہے کہ پہلے رومن الفاظ درج کیے جائیں پھر ٹریننگ اور پھر ڈکٹیشن۔ اب جبکہ براہ راست یونیکوڈ کی سپورٹ ہے تو نبیل بھائی۔ سعود بھائی اور دیگر اس سلسلہ میں کچھ نہ کچھ تو کرہی سکتے ہیں نا۔۔۔۔ کیونکہ آدھا کام تو ہوچکا ہے۔
میرے خیال سے گوگل کو نہ ہم ٹریننگ دے سکتے ہیں اور نہ ہی الفاظ شامل کر سکتے ہیں۔ تو یہ ایک طرح کا "بند" سسٹم ہے،،، باقی ماہرین جانیں۔
 

تجمل حسین

محفلین
میرے خیال سے گوگل کو نہ ہم ٹریننگ دے سکتے ہیں اور نہ ہی الفاظ شامل کر سکتے ہیں۔ تو یہ ایک طرح کا "بند" سسٹم ہے،،، باقی ماہرین جانیں۔
درست کہا۔۔ یہی تو اصل بات ہے کہ جب کوئی اسے ٹریننگ نہیں دے سکتا الفاظ شامل نہیں کرسکتا تو پھر وہ ہر شخص (جو کہ کسی بھی علاقے سے ہوسکتا ہے اس کا لب و لہجہ کوئی بھی ہوسکتا ہے) سے ڈکٹیشن لے کر بالکل درستی کے ساتھ کیسے ٹائپ کرتا ہے؟ اور پھر یونیکوڈ کی سپورٹ اسے مزید منفرد بناتی ہے۔ اگر اس پر کام کیا جائے تو مجھے امید ہے کہ جلد ہی کچھ نہ کچھ امید برآ سکتی ہے۔ باقی آپ کی بات سے متفق ہوں کہ اسے بہتر طور پر ماہرین ہی جان سکتے ہیں۔ :)
 

محمد اسلم

محفلین
میرا خیال ہے اس پر گوگل کے علاوہ اور کوئی کام نہیں کر سکتا۔
کیا گوگل کو درخواست نہیں کی جا سکتی ہے،،، اگر تمام اردو پسند حضرات گوگل پر درخواست اٹیک کردیں تو ؟!
اور مجھے تو لگتا ہے کہ سب سے پہلے گوگل ہی اردوکا تقریر شناخت اطلاقیہ مارکیٹ میں لائے گا۔
 

دوست

محفلین
کی تو جا سکتی ہے۔ کیسے، یہ ایک بڑا سوال ہے۔ گوگل ٹرانسلیٹ نے کوئی دس برس بعد اردو زبان کی الفا سپورٹ شامل کی تھی۔
 

عامر فاروق

محفلین
0732F0D3-77AE-4F3A-B974-8681B6CD48C3.png_zpsyrtmoacf.jpeg
6C76A4BD-F529-4482-8541-C39421868D3D.png_zpsrliyzuqn.jpeg
620D31F1-4797-42CA-BB16-0D9814B83127.png_zpsr54kxazc.jpeg
ایک ماہ پہلے مائکروسوفٹ کا ایونٹ ہوا تھا جس میں انھوں نے ڈویلپر کو بتایا تھا کہ آپ کیسے اپنی مرضی کے مطابق وائس سپیج ریکگنیشن بنا سکتے ہیں اپنی ایپلیکیشن کے لیے کیا یہ سروس اردو کے لیے کچھ کام نہیں کر سکتی ؟
55C4E6D6-B2AE-48A5-80A7-DD3D7BCC4D60.png_zpsm9tzz3xb.jpeg
417FE0A0-FE59-49F4-8B2E-7CEA9C3B614E.png_zpsjaunonm0.jpeg
 

تجمل حسین

محفلین
میرا خیال ہے اس پر گوگل کے علاوہ اور کوئی کام نہیں کر سکتا۔
اللہ اکبر۔۔۔۔۔

ابھی میں نے مزید تلاش کی تو معلوم ہوا کہ یہ کارنامہ ”گوگل بابا“ کا نہیں بلکہ ” Elisardo Felix Vasquez“ کا ہے۔ اس نے یہ ایک ایڈ آن بنایا ہے جو کہ فی الحال گوگل ڈاکس کے ساتھ ہی کام کرتا ہے۔ ای۔ایف۔وی سولیوشنز ڈاٹ کام کے نام سے اس کی سائٹ ہے۔

EFV-Solutions.com

سمجھ نہیں آرہی کہ کس رد عمل کا اظہار کروں اس بات پر۔۔ :D
پہلے غلط فہمی میں غلط معلومات کے لیے معذرت۔۔۔۔
یا اگر یہ والی معلومات غلط ہوں تو ان کے لیے معذرت۔۔۔ :p
 

محمد اسلم

محفلین
سب سے پہلے تو یہ کہ گوگل کا وائس ڈکٹیشن عربی میں صرف گوگل ڈاکس کے لئے نہیں ہے ،،، بلکہ وہ اینڈرائیڈ کے لئے سب سے پہلے استعمال ہوا،،،آنلائن،،، گوگل ڈاکس کے لئے ہو سکتا ہے صرف ایک ایڈآن ہی بنایا ہو اُس کمپنی نے،،، آپ اپنے موبائل یا سیمولیٹر پر دیکھ سکتے ہیں۔
 
Top