اردو میگزین اور بُک پرنٹنگ سافٹ ویئر

شفیع

محفلین
السلام علیکم دوستوں! اردو ان پیج انٹرنیٹ سے دستیاب ہے۔ اس کے ذریعے اردو میگزین تیار کیا جاسکتا ہے۔ اگر کوئی دشواری ہو تو خاکسار سے رابطہ کرلیجئے۔
 

arifkarim

معطل
السلام علیکم دوستوں! اردو ان پیج انٹرنیٹ سے دستیاب ہے۔ اس کے ذریعے اردو میگزین تیار کیا جاسکتا ہے۔ اگر کوئی دشواری ہو تو خاکسار سے رابطہ کرلیجئے۔
اب ہم یہ کام انپیج کی محتاجی کے بغیر اڈوبی انڈیزائن میں کر لیتے ہیں
 
1. Scrubus - سکریبس اوپن سورس پروفیشنل سوفٹویئر ہے، استعمال میں کمرشل سوفٹویئرز کی طرح ہے۔ اس کے ساتھ بٹ میپ گرافکس کے لئے گمپ (Gimp) اور ویکٹر گرافکس کے لئے انک سکیپ (Inkscape) استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ تینوں پروفیشنل معیار کے اوپن سورس سوفٹویئر ہیں اور اسی مناسبت سے انہیں سیکھنے میں وقت لگتا ہے۔
یہ کیسے ہوتا ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون

بظاہر تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ سکریبس کی کسی ایک بگ فکس برانچ میں اردو کی سپورٹ فراہم کر دی گئی ہے۔ اسے ٹیسٹ کرکے ہی معلوم ہوگا کہ اصل میں یہ کس تک کارآمد ہے۔ اس سے قبل بھی Xetext اور سکریبس کو استعمال کرکے اردو کمپوزنگ کی جا سکتی تھی لیکن کبھی اسے آزمانے کا اتفاق نہیں ہوا۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
بظاہر تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ سکریبس کی کسی ایک بگ فکس برانچ میں اردو کی سپورٹ فراہم کر دی گئی ہے۔
یہ سکرین شاٹ سکرائبس کے ایک فورک کا ہے جس کا مقصد سکرائبس میں کمپلیکس ٹیکسٹ لےآؤٹ (اوپن ٹائپ + گریفائٹ) کی سپّورٹ شامل کرنا ہے۔ خالد حسنی پچھلے چند ماہ سے اس فورک میں کافی متحرک ہیں (خالد کی ٹوئٹر ٹائم لائن پر سکرائبس میں جاری اس کام کے مزید سکرین شاٹس بھی دیکھے جا سکتے ہیں، جن میں نہ صرف اردو بلکہ دیگر پیچیدہ سکرپٹس بھی درست رینڈر ہو رہے ہیں)۔
 

sayani

محفلین
عارف بھائی مجھے فیض لاہوری کشیدہ فونٹ کی طلب ہے کیا ٓپ کی خدمت میں درخواست کرسکتا ہوں ؟
 

قیس

محفلین
السلام علیکم
محترمین میرے پاس ان ڈیزائن سی ایس 6 انسٹال ہے ۔ اس میں اردو کے استعمال کے لئے یہ پلگ ان کیسے انسٹال کیا جائے ؟ از راہ کرم راہنمائی فرمائیے ۔ شکریہ
والسلام
 

arifkarim

معطل
السلام علیکم
محترمین میرے پاس ان ڈیزائن سی ایس 6 انسٹال ہے ۔ اس میں اردو کے استعمال کے لئے یہ پلگ ان کیسے انسٹال کیا جائے ؟ از راہ کرم راہنمائی فرمائیے ۔ شکریہ
والسلام
ملاحضہ فرمائیں:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/انڈیزائن-اسباق-قسط-اول-ڈاؤنلوڈنگ-و-انسٹالیشن.88098/
 
Top