معلوماتِ عامہ کے سوالات

زیک

مسافر
پاکستان میں ہر دوسرا شہر یا قصبہ "شریف" ہی ہے۔ غیرشریف آپ کو کم کم ہی دکھائی دیں گے۔
ویسے کیا امریکی شہروں کے ناموں میں "سین" (سین فرانسسکو، سین برناڈینو وغیرہ) کو اسی کا متماثل سمجھا جا سکتا ہے؟
San یا Santa سے شروع ہونے واے شہروں کے نام Spanish ہیں۔ کچھ شہروں کے نام Saint سے بھی شروع ہوتے ہیں۔ یہ سب سینٹس کے نام پر ہیں۔
 
لینڈ لاکڈ ایسے ملک کو کہا جاتا ہے جس کے ساتھ سمندر نہیں لگتا اور "ڈبل لینڈ لاکڈ " جس کے ساتھ لگنے والے ممالک کے ساتھ بھی سمندر نہیں لگتا
 
یاز

محفلین
ایک سوال پیشِ خدمت ہے
یہ بتائیے کہ جاپان پہ ایٹم بم کیوں مارا گیا، یعنی کیوں ایٹم بم مارنے کا فیصلہ کیا گیا؟
 
ایک سوال پیشِ خدمت ہے
یہ بتائیے کہ جاپان پہ ایٹم بم کیوں مارا گیا، یعنی کیوں ایٹم بم مارنے کا فیصلہ کیا گیا؟
میرے خیال میں آپ خود ہی اس سوال کا جواب دیں کوئی اور اس سوال کا جواب دینے میں کامیاب نہیں ہو پا رہا
 
یاز

محفلین
میرے خیال میں آپ خود ہی اس سوال کا جواب دیں کوئی اور اس سوال کا جواب دینے میں کامیاب نہیں ہو پا رہا

اوہ! یہ سوال تو ٹی20 کے چکر میں زیرِ زمین ہی چلا گیا تھا۔
جاپان پہ ایٹم بم پھینکنے کی وجہ کچھ یوں بیان کی جاتی ہے کہ اگرچہ امریکی و اتحادی افواج نے جاپان کو بحرالکاہل کے گردونواح کے بڑے علاقے میں شکست سے دوچار کر دیا تھا، لیکن جب مین لینڈ جاپان پہ قبضے کے لئے حملے کا پلان بنایا گیا تو جو حقائق سامنے آئے، وہ کچھ یوں تھے کہ۔۔۔۔تمام تر جنگی شکستوں کے باوجود جاپان کے پاس مین لینڈ جاپان کے دفاع کے لئے کثیر فوج موجود تھی اور ایک اندازے کے مطابق 23 لاکھ فوجی متوقع حملے سے دفاع کے لئے تعینات کئے گئے تھے۔ 25 لاکھ سے زائد سول ملیشیا اس کے علاوہ تھی۔ حملے کی صورت میں اتحادی افواج کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ 17 سے 40 لاکھ افراد کا تھا، جبکہ جاپان کی فوجی اور سول ہلاکتوں کا اندازہ 50 لاکھ سے 1 کروڑ تک کا تھا۔
اس گھمبیر صورتحال کی وجہ سے امریکی فوجی کمان نے حملے کی بجائے متبادل آپشنز پہ غور کیا۔ ایک آپشن بے تحاشا فضائی حملے کرنا تھی، لیکن یہ بھی بہت مہنگا اور کافی غیرمؤثر آپشن تھا۔ دوسری آپشن ایٹمی حملے کی تھی۔ اس کو سب سے بہتر اور "کم جانی نقصان" والی آپشن دیکھتے ہوئے جاپان کے فوجی و دفاعی اہمیت کے چند ایسے شہروں پہ ایٹم بم پھینکنے کا فیصلہ کیا گیا، جن کی آبادی بہت زیادہ نہ ہو، لیکن اتنی ضرور ہو کہ ایک ڈیٹرینس پیدا ہو جائے اور نتیجتاََ جاپان کو ہتھیار ڈالنے پہ مجبور کیا جا سکے۔

خیال رہے کہ ایٹمی حملوں کے باوجود جاپان نے فوراََ ہتھیار نہیں ڈالے تھے، بلکہ جاپانی شہنشاہ نے اپنی کابینہ و اعلیٰ کمان سے مشورے کے بعد سرنڈر کا فیصلہ کیا۔ جاپانی افواج کے ایک حصے نے سرنڈر کے احکامات کو نہ مانتے ہوئے بغاوت کی کوشش بھی کی تھی۔

نوٹ: یہ معلومات وکی پیڈیا کے متعلقہ آرٹیکل سے لی گئیں۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
اگلا سوال پیشِ خدمت ہے
ایک انگریز وائسرائے نے برِصغیر میں مقامی زبانوں خصوصاََ اردو زبان کی ترقی و ترویج کے لئے کونسا ادارہ یا کالج قائم کیا تھا؟
اس کالج کا قیام اردو ادب کی تاریخ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین

میرے خیال میں یہ فورٹ ولیم کالج ہے جو 1800ء میں کلکتہ میں بنایا گیا تھا۔ اگر یہی ہے تو پھر یہ انگریز وائسرائے نہیں بنوایا تھا کیونکہ اس وقت وائسرائے کا عہدہ نہیں تھا بلکہ یہ عہدہ گورنر جنرل کہلواتا تھا۔ اور وہ گورنر جنرل لارڈ ولزلی تھا۔
 
بہت خوب وارث بھائی۔ فورٹ ولیم کالج جواب بالکل درست ہے۔ آپ کے لئے گھیؤ دا ڈبہ (دلدار پرویز بھٹی کے پنجند والا :D)
معذرت کہ وہ وائسرائے اور گورنر جنرل والی چوک ہو گئی۔
 
Top