انکم ٹیکس

زیک

مسافر
ناروے بھی تو تیل اور گیس سے مالا مال بہت امیر ملک ہے تو ہماری انکم ٹیکس سے جان کیوں نہیں چھوٹ رہی؟ سال کی ساری کمائی میں سے 36 فیصد حکومت ہڑپ کر جاتی ہے۔ :cry2:
چونکہ ناروے والے عقلمند ہیں اور resource curse سے بچنا چاہتے ہیں۔
 

ہادیہ

محفلین
ناروے بھی تو تیل اور گیس سے مالا مال بہت امیر ملک ہے تو ہماری انکم ٹیکس سے جان کیوں نہیں چھوٹ رہی؟ سال کی ساری کمائی میں سے 36 فیصد حکومت ہڑپ کر جاتی ہے۔ :cry2:
کمال ہے یہاں تو پاکستانیوں کے علاوہ بھی کوئی "رو" رہا ہے
 

arifkarim

معطل
آپ کس عمر میں ناروے گئے تھے؟
13 سال۔ البتہ جو یہاں کی پیدائش ہیں وہ بھی اس انکم ٹیکس کی مخالفت کرتے ہیں۔ انکے خیال میں اگر خالی انکم ٹیکس ہو تو پھر قابل برداشت ہے۔ لیکن یہاں انکم ٹیکس کے علاوہ درجنوں اور ٹیکسز اور اخراجات حکومت ٹھوک دیتی ہے۔ جس سے بیچارے تنخواہ دار طبقے کے پاس زیادہ نہیں بچتا۔
 

ہادیہ

محفلین
تو ہم کونسا 100 فیصد نارویجن ہیں؟
آپ جو کوئی بھی ہیں مگر کم از کم پلیز "ہر بات کو پر مزاح" سمجھنا چھوڑ دیں۔ایک آپ اور ایک مسٹر زیک۔اب آپ لوگ بھی تو ٹیکس کا ہی رونا رو رہے ہیں حکومت اتنا لیتی اتنا کرتی ہے وغیرہ وغیرہ۔کسی کو ہرٹ تو نہیں کرنا چاہیئے۔
 

arifkarim

معطل
اب آپ لوگ بھی تو ٹیکس کا ہی رونا رو رہے ہیں حکومت اتنا لیتی اتنا کرتی ہے وغیرہ وغیرہ۔کسی کو ہرٹ تو نہیں کرنا چاہیئے۔
میرے انکم ٹیکس سے جب میں بیمار ہوتا ہوں یا جاب لیس ہوتا ہوں تو انکم ملتی ہے۔ اسلئے یہ کم از کم ہمارے لئے 100 فیصد نقصان دہ نہیں ہے۔ باقی ممالک کا نہیں کہہ سکتا کہ وہاں انکم ٹیکس کے باوجود سوشل ویلفیئر (سماجی بہبود) یا تو موجود نہیں ہے یا بہت کم ہے۔
 

ہادیہ

محفلین
چلیں مسٹر عارف ایک بار پھر پر مزاح کی ریٹنگ دے کر آپ نے ثابت کر دیا آپ کے پاس سمجھنے کی صلاحیت ویسے ہی یا تو ختم ہوچکی ہے یا پھر آپ استعمال ہی نہیں کرنا چاہتے۔شکریہ۔
 

زیک

مسافر
البتہ جو یہاں کی پیدائش ہیں وہ بھی اس انکم ٹیکس کی مخالفت کرتے ہیں۔ انکے خیال میں اگر خالی انکم ٹیکس ہو تو پھر قابل برداشت ہے۔ لیکن یہاں انکم ٹیکس کے علاوہ درجنوں اور ٹیکسز اور اخراجات حکومت ٹھوک دیتی ہے۔ جس سے بیچارے تنخواہ دار طبقے کے پاس زیادہ نہیں بچتا۔
ٹیکس کوئی بھی بہت خوشی سے نہیں دیتا مگر اسی ٹیکس سے ملک کا انتظام چلتا ہے اور سکینڈینیویا میں تو پورا سوشل ویلفیئر سسٹم ہے۔
 

arifkarim

معطل
ٹیکس کوئی بھی بہت خوشی سے نہیں دیتا مگر اسی ٹیکس سے ملک کا انتظام چلتا ہے اور سکینڈینیویا میں تو پورا سوشل ویلفیئر سسٹم ہے۔
ہم سب تو خوشی سے ٹیکس دیتے ہیں۔ اور جو نہیں دیتے انسے حکومت جرمانہ ٹھوک کر وصول کر ہی لیتی ہے ۔
 

arifkarim

معطل
جھوٹ موٹ کی خوشی سے نا:p
یہ مراسلہ عارف نے اس لیے لکها ہے کہ کہیں ناروے کی گورنمنٹ پڑھ نا لے ۔۔۔;)
ہم نے اوپر ٹیکس دینے کے فوائد بھی تو بیان کئے ہیں۔ کہ بیمار ہونے یا جاب لیس ہونے کی صورت میں حکومت کی طرف سے تنخواہ ملتی ہے۔ اور جو ٹیکس نہیں دیتے انہیں کچھ نہیں ملتا۔
 
جی سی سی کے باقی ممالک کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا۔ لیکن سعودیہ میں ماسوائے زکوتہ کے حکومت کسی قسم کا ٹیکس نہیں لیتی۔
لیکن
وہاں سالانہ تجدید اقامہ اور انشورنس کی سرکاری فیس بہت زیادہ ہے۔ کفیلوں کو الگ سے دینے ہوتے ہیں اور سروسز مہیا کرنے والے دفاتر بهی اچهی رقم وصول کرتے ہیں۔
آپ نے سعودی مملکت سے باہر جانا ہے تو فی چکر 200 ریال جمع کروانے ہیں۔
 
Top