معلوماتِ عامہ کے سوالات

محمد وارث

لائبریرین
آپکی بات درست ہے، پر ایک فرق تو آپ مان لیں کہ ان قوموں نے اپنی تاریخ سے سبق سیکھا ہے۔ جبکہ ہم وہی کچھ بار بار دہرا رہے ہیں۔
جس طرح تاتاری بغداد میں داخل ہوئے، یا انگریز دہلی میں ، یا بھارتی ڈھاکہ میں، یا صیہونی فلسطین میں، میرے تو خیال میں تاریخ ہی دہرائی گئی ہے بار بار۔
اب یہ ایک بہت لمبا موضوع ہے۔۔۔۔قوموں کا عروج و زوال۔۔۔۔۔۔ہزاروں سالوں سے جاری ہے اور مختلف قوموں کے بہت سے ذہین اور فطین لوگوں نے اس پر بہت سر مارا ہے۔
 
arifkarim

معطل
عباس بن فرناس کون تھا اور اس نے کیا کیا تھا ؟ گوگل سے مدد نہ لینا ۔
کچھ سال قبل اوسلو میں اسلامی ایجادات کے حوالے سے ایک نمائش لگی تھی جہاں عباس بن فرناس کی ایجاد کردہ اشیاء بھی موجود تھیں۔ غالباً ہسپانیہ کا رہنے والا تھا اور چاند پر اسکے نام سے ایک کریٹر بھی موجود ہے۔
 
یاز

محفلین
عباس بن فرناس کون تھا اور اس نے کیا کیا تھا ؟ گوگل سے مدد نہ لینا ۔

محترم بھائی! بصد احترام عرض کروں گا کہ گوگل سے مدد نہ لینے کی شرط نہیں لگائی جانی چاہئے۔ بہتر یہ ہے کہ سوال ایسا ہو کہ جو گوگل سے ڈھونڈنے میں مشکل پیش آئے۔
 
یاز

محفلین
ویسے گوگل کے بغیر صرف یادداشت کی بنیاد پہ بھی اتنا تو یاد ہی ہے کہ ہسپانیہ سے تعلق رکھنے والے ابنِ فرناس نے پہلی بار پیراشوٹ کا عملی تصور پیش کیا اور شاید ایک مینار سے چھلانگ لگائی بھی تھی۔ اس کے علاوہ اسی سے متعلق ایک اور چیز بھی چند دن قبل پڑھی تھی، جو ابھی بھول گئی ہے۔ یاد آنے پہ بتاتا ہوں۔
 
پیراشوٹ نہیں گلائیڈر تھا۔ البتہ تاریخ دانوں کے مابین اس معاملہ میں تضاد پایا جاتا ہے۔ اسکا گلائیڈر ہم نے اوسلو عجائب گھر میں دیکھا تھا۔ وہ اس قابل نہیں تھا کہ بندہ اسپر لٹک کر چھلانگ لگائے اور زندہ زمین پر اتر سکے۔
 
یاز

محفلین
یاد آ گیا۔ دو روز قبل "سیون" مووی (وہی بریڈ پٹ والی) دیکھتے ہوئے اس میں میٹرو نوم نامی آلہ دیکھ کر اس کی بابت وکی پیڈیا پہ سرچ کیا تو میٹرونوم کے ضمن میں بھی عباس ابنِ فرناس کا تذکرہ بطورِ موجد آیا تھا۔
220px-Metronome_Nikko.jpg
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کچھ بھی ہو، تھا سائنس کا جیالا ۔ کافی لمبی گلائیڈ کر نے کے بعد دھڑام سے گرا اور تا دم مرگ کمر کی تکلیف میں مبتلا رہا ۔
 
arifkarim

معطل
کچھ بھی ہو، تھا سائنس کا جیالا ۔ کافی لمبی گلائیڈ کر نے کے بعد دھڑام سے گرا اور تا دم مرگ کمر کی تکلیف میں مبتلا رہا ۔
آسمان سے گر کر کھجور میں اٹکتا لیکن ہسپانوی موسم نے بچا لیا۔ وہاں کھجور عرب کی طرح عام نہیں ہے۔
 
یاز

محفلین
کچھ بھی ہو، تھا سائنس کا جیالا ۔ کافی لمبی گلائیڈ کر نے کے بعد دھڑام سے گرا اور تا دم مرگ کمر کی تکلیف میں مبتلا رہا ۔
اس دنیا کو ایسے ہی جیالوں،دیوانوں اور جنونیوں نے ترقی و عروج کے اس مقام تک پہنچایا ہے۔ تاریخ کا مطالعہ کریں تو اندازہ ہوتا ہے کہ تقریباََ ہر بڑا مؤجد، سائنسدان، شاعر، ادیب، مصور، موسیقار یا کوئی بھی ماہرِ فن جنونی یا جیالا ہی تھا۔
 
نو ڈاؤٹ ۔
 
فانٹ سازوں سے کیا دشمنی ہے؟ انہیں بھی شامل کریں :)
 
یاز

محفلین
فانٹ سازوں سے کیا دشمنی ہے؟ انہیں بھی شامل کریں :)
ماہرِ فن کی کیٹیگری ڈالی تو تھی۔ لیکن بلاشبہ فونٹ سازی نے بھی دیوانہ پن و جنونیت کی بدولت ہی اتنی ترقی پائی ہے۔آپ ہی نے اپنی ایک پوسٹ میں ذکر کیا تھا کہ سات سال سے زائد لگے ایک فونٹ کی تکمیل میں۔
یوں کہا جا سکتا ہے کہ آپ فونٹ سازی کے ابنِ فرناس ہیں۔ (بس کمر بچا کے رکھیو اور زیادہ اونچائی سے نہ کودیو بھائی :winking:
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ایک آسان لیکن ٹریکی سوال: ہمیں چاند کی صرف ایک سمت ہی کیوں ہمہ وقت نظر آتی ہے؟
چاند کا ایک دن ہی ایک کا سال ہوتا ہے۔ اس لیے ہمارے لیے بلکہ آپ کے لیے چاند ہمیشہ اپنا ایک ہی چہرہ دکھاتا رہتاہے۔
جب میں چاند پر جاؤن گا تو بڑے بڑے آئینے لے کر جاؤن گا تاکہ آپ چاند کو پیچھے سے بھی دیکھ سکیں۔
 
یاز

محفلین
ایک آسان لیکن ٹریکی سوال: ہمیں چاند کی صرف ایک سمت ہی کیوں ہمہ وقت نظر آتی ہے؟

کچھ یوں ہے کہ چاند کی اپنے محور پہ گردش اور زمین کی اپنے مدار میں گردش کی رفتار میں کچھ ایسی ہم آہنگی ہے کہ چاند کا صرف ایک ہی حصہ زمین والوں کو نظر آتا ہے۔
 
Top