ممتاز قادری کو پھانسی دے دی گئی

bilal260

محفلین
ذیشان کا یہ کالم میری سمجھ میں نہیں آیا مجھے یاد ہے کہ ، مکالمہ ، انحراف ، آواز اور دوسرے فورمز میں جب ہم ان چیزوں پر شرعی حوالوں سے اعتراض کرتے تھے تو ذیشان ہاشم ، ظفر عمران ، وصی بابا اور عدنان خان کاکڑ وغیرہ کو شدید اعترض ہوتا تھا اور وہ اسے مسلکی تعصب گردانتے تھے لیکن آج ذیشان کی اس تحریر سے مسلکی تعصب واضح جھلک رہا ہے ...

عرس کا منایا جانا
مزاروں پر حاضری
چشتی و قادری سلسلوں سے مناسبت
خوابوں میں بشارت

اور ایسے ہی دوسرے معاملات تو بر صغیر کے ایک اکثریتی مسلک کی واضح علامات ہیں تو کیا انپر اس طرح مضحکہ خیز انداز میں تنقید ایک لبرل کو زیب دیتی ہے.

جی ہاں یہ ممتاز قادری کے مسلک سے مخالف بندے نے اپنے دل کہ بھڑاس نکالی ہے۔بدتمیزی کر کے۔
آپ نے اس پر درست تبصرہ فرمایا ہے۔
 
اگر دشمنی نہیں تھی تو بناء کسی مقدمے کے ، بناء کسی صفائی کا موقع دئے قتل کیوں کیا ؟ وہ سوچ جو کسی کو صرف اور صرف زبانی بیان دینے پر قتل پر مجبور کردے آپ کی ڈکشنری میں اس کو کیا کہتے ہیں؟ انتقای کاروائی؟
فاروق بھائی۔ ساری دنیا ایک مدت تک سلمان تاثیر کی انٹی اسلام گستاخیاں اور بلا جھجک دریدہ دہنی دیکھتی رہی، کس شخص نے میڈیا ٹاک شوز میں اس شخص کی طرف سے مذہب مخالف شدت پسندی نہیں دیکھی۔ بھولے بھالے لوگ ابھی بھی اسے ایک معصوم بنا کر پیش کر رہے ہیں۔
 
یاز

محفلین
یااللہ ! جو لوگ
‫#‏ممتازقادری‬
کو سپورٹ کر رہے ہیں انہیں روز محشر ممتاز قادری کے ساتھ اُٹھا اور جو لوگ سلمان تاثیر کی حمایت کر رہے ہیں انہیں سلمان تاثیر کے ساتھ اٹھا۔
قادری کے چاہنےوالے اور مخالفت کرنے والے دونوں آمین کہیں تاکہ لگ پتا جائے۔
صرف اتنی سی بات ہے۔

محترم بھائی! سلمان تاثیر کے اس طرح قتل کو غلط قرار دینا اور سلمان تاثیر کی حمایت کرنا دو الگ باتیں ہیں۔ جیسا کہ میں نے اسی لڑی میں پہلے بھی عرض کیا تھا کہ میں سلمان تاثیر سے بے تحاشا نفرت کرتا ہوں گا، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کو یوں گولیوں سے چھلنی کر دیئے جانے کی حمایت کر دوں گا۔
 
نایاب

لائبریرین
یااللہ ! جو لوگ
‫#‏ممتازقادری‬
کو سپورٹ کر رہے ہیں انہیں روز محشر ممتاز قادری کے ساتھ اُٹھا اور جو لوگ سلمان تاثیر کی حمایت کر رہے ہیں انہیں سلمان تاثیر کے ساتھ اٹھا۔
قادری کے چاہنےوالے اور مخالفت کرنے والے دونوں آمین کہیں تاکہ لگ پتا جائے۔
صرف اتنی سی بات ہے۔
محترم محمد کامران عطاری بھائی
کیا ممتاز قادری اور کیا سلیمان تاثیر ۔؟
یوم حساب اللہ کے دربار میں سب اپنے اپنے اعمال کی گھٹڑیاں سنبھالے کھڑے ہوں ۔
کسی سے رائی برابر ظلم و زیادتی نہیں ہوگی ۔ ہر کوئی اپنے کیئے کی سزا و جزا پائے گا ۔
" اوتھے ہونے نیں عملاں تے نکھیڑے "
اب جو نہ قادری کے سپورٹر ہیں نہ تاثیر کے ۔۔۔۔۔۔
صرف اس انسانیت کی بات کرتے ہیں جس کا سبق رحمت للعالمین نے پتھر کھاتے پاؤں سے خون بہاتے دیا ۔۔۔۔۔ وہ کیا دعا کریں ؟
آئیے
کیوں نہ یہ دعا کریں ہم مل کر کہ
اے اللہ ہمیں ان کے ساتھ اٹھا جو " عدل انصاف " کی راہ پر گامزن رہے ۔
جو ظالم کے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے " مظلوم " ہوئے ۔
جو تیرے پاک رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر چلنے کی سعی کرتے رہے ۔
اے اللہ ہمیں توفیق دے کہ " ہم اپنے قبیلے اپنے گروپ " کی محبت میں مبتلا ہوتے حق سے دور نہ ہو جائیں ۔
اگر وقت اجازت دے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مجنوں جو مر گیا ہے تو جنگل اداس ہے

ممتاز قادری اور تشدد کی سماجیات

بہت دعائیں
 
اس سارے تنازعے کی بنیاد آسیہ بی بی کا مقدمہ ہے۔

آسیہ کا بیان، جس پر اس کو موت کی سزا دی گئی اور سلمان تاثیر کا بیان جس کی بناء پر وہ مارا گیا یہاں دیکھا جاسکتا ہے۔

زیک

مسافر
فاروق بھائی۔ ساری دنیا ایک مدت تک سلمان تاثیر کی انٹی اسلام گستاخیاں اور بلا جھجک دریدہ دہنی دیکھتی رہی، کس شخص نے میڈیا ٹاک شوز میں اس شخص کی طرف سے مذہب مخالف شدت پسندی نہیں دیکھی۔ بھولے بھالے لوگ ابھی بھی اسے ایک معصوم بنا کر پیش کر رہے ہیں۔
فرض کریں آپ کی بات درست ہے۔ کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ ایسے شخص کو سرِ عام گولی مار دی جائے؟
 
یاز

محفلین
کیا یہ صرف مجھے ایسا لگ رہا ہے یا باقی سب کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہے کہ ایک ہی مراسلہ اس لڑی کی آخری پوسٹ کے طور پہ سامنے آ رہا ہے؟
 
زیک

مسافر
کیا یہ صرف مجھے ایسا لگ رہا ہے یا باقی سب کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہے کہ ایک ہی مراسلہ اس لڑی کی آخری پوسٹ کے طور پہ سامنے آ رہا ہے؟
میرے ساتھ بھی یہی معاملہ ہے۔ bilal260 کی مساجد والی پوسٹ اگرچہ صبح چار بجے کی ہے مگر آخری نظر آتی ہے۔
 
فاروق بھائی۔ ساری دنیا ایک مدت تک سلمان تاثیر کی انٹی اسلام گستاخیاں اور بلا جھجک دریدہ دہنی دیکھتی رہی، کس شخص نے میڈیا ٹاک شوز میں اس شخص کی طرف سے مذہب مخالف شدت پسندی نہیں دیکھی۔ بھولے بھالے لوگ ابھی بھی اسے ایک معصوم بنا کر پیش کر رہے ہیں۔
برادر محترم سعید، یہ بہت ہی اچھا موقع ہے کہ آپ دو چار ویڈیو اور دو چار خبروں کے لنک، جس میں سلمان تاثیر نے اسلام گستاخی کی ہو وہ یہاں پیش کردیں۔ ہم سب کی معلومات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
 
عادل اسحاق

محفلین
حیرت ہے عوامی ردعمل پہ ۔

کل تک جو لوگ پھانسی کو برا سمجھتے تھے جو تنظیمیں پاکستان میں قتل کے بدلے پھانسی کی سزا ختم کروانا چاہتی ہیں

حیرت ہےان کے ردعمل پہ ۔

میرے خیال میں موجودہ دور کے آدمی کو صرف مذہبی جرم معاف نہیں ہے
باقی
ہرجرم سے عام معافی ہے ۔
 
عادل اسحاق

محفلین
عدل اور انصاف ہوا اور مجرم کو سزا ملی۔ یہ اچھی بات ہے۔

مذہب اور مسالک کو ایک طرف کرتے ہوے میرا یہ سوال ہے کہ
مشرف پہ حملہ کرنے والے کو پھانسی جبکہ مشرف بچ نکلا تھا
سلمان تاثیر کے قتل کے بدلے ممتاز قادری کو پھانسی

لیکن ہماری حکومت کو ملک بھر میں گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلرز اور
بیرونی ایجینسیوں کے ایجنٹس کو پھانسی دینا یاد کیوں نہیں رہتا

اور حضور بھاٹی گیٹ لاہور میں بلاسٹ کرنیوالے سربجیت سنگھ کی معافی کے لیے انسانی حقوق کی تنظیمیں کیوں بھاگتی ہیں

کیا خون صرف امیر کا ہے

تب انصاف کہاں ہوتا ہے ۔

قتل کے بدلے پھانسی ہوئی واللہ اعلم سچ کیا تھا

لیکن انصاف کی بات موجودہ وقت میں مت کیجیے

حضور دل جلتا ہے ۔
 
حسیب

محفلین

ممتاز قادری کا تعلق اس ملک کے اکثریتی مسلک سے ہے یہ وہ مسلک ہے کہ جسکی تاریخ عسکریت سے یکسر خالی ہے نہ ہی انکا کا کوئی حربی نظم موجود ہے اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی جہادی گروپ .

کراچی میں سنی تحریک کے دفاتر پر چھاپے اور گرفتاریاں کس چکر میں ہوتی رہی ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟​
 
حسیب

محفلین
مفتی حنیف قریشی کی طرف سے اظہار لاتعلقی کا بیان حلفی اور اب آنسو نہیں تھم رہے
12795393_971644962916825_4815615281551808167_n.jpg
 
طالب سحر

محفلین
میرے ساتھ بھی یہی معاملہ ہے۔ bilal260 کی مساجد والی پوسٹ اگرچہ صبح چار بجے کی ہے مگر آخری نظر آتی ہے۔

کیا یہ فورم کے سافٹ ویئر میں کوئی bug ہے یا کوئی فیچر؟

مزید براں: یہ لڑی نئے مراسلوں کے باوجود سرورق پر نہیں آتی اور "جدید مراسلے" والے صفحوں سے بھی غائب ہے-
 
Top