موت کے دہانے پر خودکشی؟

میرا ووٹ تو تجرباتی علاج کی طرف جاتا ہے
میں اپنی بات کروں تو میں بہت کم پرسنٹ پر بھی رسک لے لیتی ہوں اور تھوڑی اذیت پسند ہوں
آپ اذیت پسند ہو ؟ دیکھ بچُو یہ شکایت تو اب میں جیجا جی عدنان صاحب کو لگاؤں گا:devil1::devil1:
 
باباجی

محفلین
اس پر بات کرنے سے پہلے ایسے لوگوں کی کیفیات سمجھنا بہت ضروری ہے جو اس تکلیف سے گذر رہے ہیں ۔
کچھ ہفتے پہلے بی بی سی نے سائمن بنر کی یہی جدوجہد اور اذیت دکھائی تھی اور پھر اس نے اسسٹڈ سوسائیڈ سے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔

فون سے لنک پوسٹ نہیں کر پارہی ورنہ یہاں شئیر کرتی ۔
یہاں محترمہ جاسمن کی بات ٹھیک لگ رہی ہے کہ
اس وقت تو ہم تکلیف برداشت کرنے کی بات کر رہے ہیں لیکن
تکلیف کا دراصل انہیں ہی پتا ہے جس اس تکلیف سے گزرے ہوں
اور بندہ اس وقت واقعی موت کو آسان سمجھتا ہو
 
صائمہ شاہ

محفلین
سبحان تیری قدرت۔ جو لوگ اللہ کے وجود ہی کے منکر ہیں ، وہی اللہ کا شکر ادا فرما رہے ہیں۔ اللہ جانے یہ منافقت ہے یا دنیائے دہر کا فیشن !!!
سعید بھائی کوئی معاملہ تو اللہ اور اس کے بندوں پر چھوڑ دیں
آپ کا ایمان کیسے اجازت دیتا ہے آپ کو کسی اور کے دین اور ایمان کو ناپنے کے لیے ؟؟؟
کون سا پیمانہ ہے جس سے آپ فیصلہ کرتے ہیں کسی کے دل میں جھانک کر کہ کون اللہ کے قریب ہے اور کون نہیں ؟؟
جتنا وقت دوسروں کے ایمان کے ناپ تول میں صرف ہوتا ہے اس سے آدھے وقت میں اپنے ایمان کو سنوارا جا سکتا ہے ۔ اللہ سب کو ہدایت دے کہ وہ اللہ کے کام اللہ پر ہی چھوڑ دیں۔
 
bilal260

محفلین
اکثر پہلا آپشن ہی دیں گے
کیونکہ خود کشی حرام ہے۔ اور خود کشی کرتے ہی یہ جہنم کا حقدار ہو گا۔خودکشی کرنے والا۔
پہلے آپشن سے یہ فائد ہ چند دن اور زندہ رہے گا اور توبہ و استغفار بھی کرتا رہے گا اور دیکھنے والوں کو موت بھی یا د آئے گی کہ مرنے کے بعد کی زندگی کا سوچے گے۔
دوسرا آپشن غریب لوگ کرتے ہیں جن کے پاس پیسہ نہیں ہوتا ۔
جبکہ تیسرا آپشن وہ لوگ استعمال کرتے ہیں جو کہ مادہ پرست ہے جن کو مرنے کی بعد کی زندگی کا یا تو پتہ نہیں یا پھر وہ سمجھتے ہیں کہ وہ جنتی ہے۔اور یہ غلط سوچ کی نمائندگی ہے۔
 
bilal260

محفلین
باباجی فراز یہ ضرور دیکھیے گا
اس ویڈیو میں دیکھایا گیا ہے کہ ایک بندہ اپنی بیماری سے تنگ آ کر سب سے سامنے خود کو مار لیتا ہے۔اپنے مرنے یعنی خود کشی کرنے کے لئے بھی وہ ڈاکٹرز سے مشورہ لیتا ہے کہ کیسے آسانی سے مر جائے۔
اور آخر وہ خود کشی کر ہی لیتا ہے۔
ایسی ویڈیو شیئر کرنے سے آگہی نہیں بڑھے گی بلکہ لوگ خود کشی زیادہ کرے گے۔جو کہ ہو رہا ہے۔
آئے روز میڈیا اور نیوز میں آتا ہےکہ کس کس نے اپنی دماغی پریشانی سے چھٹکارے کے لئے اپنے ہی دماغ کو مار دیا۔
 
bilal260

محفلین
پہلا آپشن بہتر ہے
اور بیسٹ ہے
اوپر مراسلے میں میں تفصیل سے بتا چکا ہوں کہ کیوں پہلا آپشن بہتر ہے۔
 
ہو سکتا ہے کہ میں درد کی اس انتہا پہ جس کو میں امیجن کر رہی ہوں۔۔۔۔۔ اپنے جیسا ایک اور انسان ڈھونڈوں۔۔۔۔ اور ہم دونوں ایک دوسرے کو مار ڈالیں!

(تخیلاتی سوال کا تخیلاتی جواب)
 
ہو سکتا ہے کہ میں درد کی اس انتہا پہ جس کو میں امیجن کر رہی ہوں۔۔۔۔۔ اپنے جیسا ایک اور انسان ڈھونڈوں۔۔۔۔ اور ہم دونوں ایک دوسرے کو مار ڈالیں!

(تخیلاتی سوال کا تخیلاتی جواب)
اپ نے اس کو ماردیا تو وہ اپ کو کیسے مارے گا
 
اپ نے اس کو ماردیا تو وہ اپ کو کیسے مارے گا
ایک وقت میں ماریں گے۔۔۔۔۔۔۔ ڈزززززز۔۔۔۔۔۔جب قاتل مقتول کو اور مقتول قاتل کو مارے گا۔۔۔۔ تو نہ درد رہے گا۔۔۔۔نہ گناہ۔۔۔۔ نہ کیس۔۔۔۔
(کوئی مجھ پہ فتویٰ نہ لگائے ۔۔۔اِٹس ہائپوتھیٹیکل):D
 
صائمہ شاہ

محفلین
اس ویڈیو میں دیکھایا گیا ہے کہ ایک بندہ اپنی بیماری سے تنگ آ کر سب سے سامنے خود کو مار لیتا ہے۔اپنے مرنے یعنی خود کشی کرنے کے لئے بھی وہ ڈاکٹرز سے مشورہ لیتا ہے کہ کیسے آسانی سے مر جائے۔
اور آخر وہ خود کشی کر ہی لیتا ہے۔
ایسی ویڈیو شیئر کرنے سے آگہی نہیں بڑھے گی بلکہ لوگ خود کشی زیادہ کرے گے۔جو کہ ہو رہا ہے۔
آئے روز میڈیا اور نیوز میں آتا ہےکہ کس کس نے اپنی دماغی پریشانی سے چھٹکارے کے لئے اپنے ہی دماغ کو مار دیا۔
خود کشی وہ لوگ کرتے ہیں جن کے پاس جینے کا کوئی جواز نہیں رہتا اور اگر آپ اسے جج کیے بغیر یہ ویڈیو دیکھتے تو شائد سمجھ سکتے کہ وہ کس اذیت سے گذرا خاص طور پر جب کئیرر اسے نہلانے آتی ہے ۔
اور ہمارے معاشرے میں لوگ خود کشی کرتے ہیں معاشی اور دماغی یا مذہبی مسائل کی وجہ سے ۔ اس قسم کی خود کشی ہمارے معاشرے کی چوائس نہیں ہے ۔ہمارے ہاں مذہبی خودکش حملہ زیادہ رائج ہے ۔
 
ایک وقت میں ماریں گے۔۔۔۔۔۔۔ ڈزززززز۔۔۔۔۔۔جب قاتل مقتول کو اور مقتول قاتل کو مارے گا۔۔۔۔ تو نہ درد رہے گا۔۔۔۔نہ گناہ۔۔۔۔ نہ کیس۔۔۔۔
(کوئی مجھ پہ فتویٰ نہ لگائے ۔۔۔اِٹس ہائپوتھیٹیکل):D
کون سی توپ چلائی ہے ہے آواز کویت تک آئی ہے :p
اچھے اگر ایک کی بندوق چلنے سے رہ گئی تب کیا کرنا چاہیے؟
 
کون سی توپ چلائی ہے ہے آواز کویت تک آئی ہے :p
اچھے اگر ایک کی بندوق چلنے سے رہ گئی تب کیا کرنا چاہیے؟
نیت تو صاف تھی نا۔۔۔۔!
بس بندوق صاف نہیں تھی۔۔۔۔!
دونوں کے مزے ہوں گے۔۔۔۔
ایک جسے درد سے نجات مل گئی۔۔۔
دوسرا جو موت کے دہانے سے واپس آیا۔۔۔۔
اس کو اب یہ درد تھوڑا لگے گا۔۔۔ اور نئی زندگی شروع کرے گا اور پہلا طریقہ آزمائے گا اور علاج کامیاب ہو جائے گا اوررر۔۔۔
مجا ای مجا تے سواد ای سواد۔۔۔
 
Top