مبارکباد حمیرا بہنا کو تین ہزاری ہونے پر مبارک

تجمل حسین

محفلین
تین ہزاری منصب مبارک ہو حمیرا بہنا !
googleEyes.jpg
 
آج کل کچھ مصروفیت ہوگئی ہے محفل میں آنا کم ہو گیا ہے ،
ہو سکتا ہے جب اگلے ہفتے آپ کے چار ہزار مراسلے ہو جائیں تو میں بروقت مبارک باد نہ دے سکوں ، اس لئے
چار، پانچ ، ہزاری منصب کی پیشگی مبارکباد قبول ہو،
چھ ہزاری منصب کی مبارک باد اس لئے پیشگی نہیں دی کہ اب اتنا مصروف نہیں کہ اگلے بیس دن تک محفل آنا ہی نہ ہو۔
:D:D
 
یہاں فورم کی حد تک تو یہ بات ٹھیک ہے لیکن باقی تو خاموش طبع سی لڑکی ہوں

جی یہ بالکل درست کہا، ایسا ہی ہوتا ہے ، نفسیات کا مطالعہ بھی یہی بتاتا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وہی لوگ زیادہ بولتے ہیں جو عام زندگی میں کافی کم گو ہوتے ہیں۔

یا ایک دوسری قسم بھی ہے ،

یہ وہ لوگ ہیں جن کی کوئی سنتا نہیں ، لہذا وہ سماجی رابطوں کی سائیٹس پر "لگے" رہتے ہیں،
مگر حمیرا بٹیا آپ کا تعلق پہلے طبقے سے ہے ، دوسرے سے نہیں
دوسرے طبقے کے لوگ بھی ہیں یہاں جن کی کوئی نہیں سنتا :D:D
تو وہ یہاں ۔۔۔
 
دس نمبری اور چار سو بیس وغیرہ وغیرہ تو سنا تھا ۔ لیکن یہ " تین ہزاری" ؟ ارے یہ کیا بلا ہے صاحب۔کیا یہ میری اتنی پیاری حمیرا آپی اُن سے بھی بڑی کوئی بلا ٹائپ چیز بن گئی ہیں؟
 
لاریب مرزا

محفلین
ڈھیر ساری مبارک ہو حمیرا!! :)
ویسے ایک تو آپ جاب نہیں کرتی ہیں اور دوسرا گھر میں بھی کوئی بہت زیادہ کام نہیں ہوتے.. اس حوالے سے دیکھا جائے تو یہ مراسلے ابھی کم ہیں.. چار ہزار کا ہدف اس سے زیادہ جلدی پورا کیجیے گا.. :)
 
دس نمبری اور چار سو بیس وغیرہ وغیرہ تو سنا تھا ۔ لیکن یہ " تین ہزاری" ؟ ارے یہ کیا بلا ہے صاحب۔کیا یہ میری اتنی پیاری حمیرا آپی اُن سے بھی بڑی کوئی بلا ٹائپ چیز بن گئی ہیں؟
مراسلوں کی تعداد سے متعلق ہے
 
یاز

محفلین
ڈھیر ساری مبارک ہو حمیرا!! :)
ویسے ایک تو آپ جاب نہیں کرتی ہیں اور دوسرا گھر میں بھی کوئی بہت زیادہ کام نہیں ہوتے.. اس حوالے سے دیکھا جائے تو یہ مراسلے ابھی کم ہیں.. چار ہزار کا ہدف اس سے زیادہ جلدی پورا کیجیے گا.. :)

اس تناظر سے اگلے ہدف کی بروقت تکمیل کے لئے پاور پلے لینا پڑے گا۔
 
ناصر رانا

محفلین
ڈھیر ساری مبارک ہو حمیرا!! :)
ویسے ایک تو آپ جاب نہیں کرتی ہیں اور دوسرا گھر میں بھی کوئی بہت زیادہ کام نہیں ہوتے.. اس حوالے سے دیکھا جائے تو یہ مراسلے ابھی کم ہیں.. چار ہزار کا ہدف اس سے زیادہ جلدی پورا کیجیے گا.. :)
کتنی آسانی سے کہہ دیا۔:eek:
بی بی جس تن لاگے سو تن جانے۔
 
Top