اب ڈھونڈ شہر بھر میں کوئی جاگتا ہؤا

ابن رضا

لائبریرین
صائمہ۔ مجھے اب اتنا یاد ہے کہ مطلع نہیں بن پا رہا تھا۔تلاش کرنے کے لئے کسی ایسی ترکیب کی تلاش تھی،سو خود ایجاد کر لی۔ شاید ہو بھی تو پتہ نہیں۔
تب ہی تو کہا کہ تُک۔۔۔بندی ہوں۔:D
آپ پہلے اردو محفل پر آجاتیں تو آپ کو اسی وقت مشورے بھی دے دیتے جیسے تاڑتا ہوا، گھورتا ہوا، دیکھتا ہوا آنکھتا ہوا کی جگہ لایا جا سکتا تھا اگرچہ قوافی کا غلط ہونا اپنی جگہ پر ہی ہے:)
 
محمداحمد

لائبریرین
ارے یہ غزل تو ہم نے اب دیکھی۔

یہی تو میں بھی کہوں کہ یہ اچانک "بخار" کیسے ہو گیا شاعری کا۔

بقول شاعر:

ہیں کواکب کچھ، نظر آتے ہیں کچھ۔

اس غزل پر ہماری جانب سے داد وصول کیجے۔ راحیل فاروق بھائی کا تبصرہ خوب رہا۔
 
جاسمن

لائبریرین
آپ پہلے اردو محفل پر آجاتیں تو آپ کو اسی وقت مشورے بھی دے دیتے جیسے تاڑتا ہوا، گھورتا ہوا، دیکھتا ہوا آنکھتا ہوا کی جگہ لایا جا سکتا تھا اگرچہ قوافی کا غلط ہونا اپنی جگہ پر ہی ہے:)
بس میں پہلے اسی لئے نہیں آئی۔
دیکھیں کوئی اعلیٰ پائے کی غزل غلط قوافی میں بھی ہونی چاہیے۔ اور غلط قوافی اگر عام ہو جائیں تو وہ کیا کہتے ہیں غلط الشاعر (غلط العام،غلط العوام) ہو جائیں گے۔ اور لوگ ہم جیسوں کو دعائیں دیں گے۔:D
 
سارہ خان

محفلین
آپ کی شاعری میں آپ کا نام دیکھ کے حیرت ہوئی :p
بہت زبردست کوشش ہے ۔۔۔ کچھ اشعار بہت ہی عمدہ ہیں :)
شوق جاری رہنا چاہیئے :)
 
ابن رضا

لائبریرین
آپ کی شاعری میں آپ کا نام دیکھ کے حیرت ہوئی :p
بہت زبردست کوشش ہے ۔۔۔ کچھ اشعار بہت ہی عمدہ ہیں :)
شوق جاری رہنا چاہیئے :)

ارے واہ سارہ بہن ، آپ بڑی باریک بین ہیں۔ ہمیں تو کہیں نام نظر نہیں آیا

غزل کا مقطع یہ

زلفیں سیاہ فام تھیں اور اُس پہ مستزاد
کجلا تمہاری آنکھ میں وہ پھیلتا ہؤا
آئیں اب اس میں نام تلاش کرتے ہیں جاسمن باجی کا

زلفیں:sneaky:
سیاہ فام:ROFLMAO:
مستزاد:)
کجلا:whistle:

اب اس میں سے کون سانام آپ کا ہے جاسمن ؟
:p
 
باریک بینی سے پوسٹ مارٹم تو آپ نے کیا ہے غزل کا اور میرے مراسلے کا :p
 
صائمہ شاہ

محفلین
صائمہ۔ مجھے اب اتنا یاد ہے کہ مطلع نہیں بن پا رہا تھا۔تلاش کرنے کے لئے کسی ایسی ترکیب کی تلاش تھی،سو خود ایجاد کر لی۔ شاید ہو بھی تو پتہ نہیں۔
تب ہی تو کہا کہ تُک۔۔۔بندی ہوں۔:D
آپ اس ایک لفظ کو بدل دیں تو غزل تک بندی سے شاعری میں ڈھل جائے گی :)
 
محمد وارث

لائبریرین
خوب غزل ہے جاسمن صاحبہ۔

اگر آپ کو برا نہ لگے تو یہ عرض کروں کہ کچھ مصرعوں کی بحر بدل کر کسی اور بحر میں چلی گئی ہے یا اصل بحر سے وزن ہٹ گیا ہے، جیسے

نظروں میں لئے پیاس کسے آنکھتا ہؤا
سڑکوں پہ بہت رات گئے جاگتا ہؤا

اس آنکھ کا کاجل بھی تھا کچھ سوچتا ہؤا

پاؤں میں باندھ پائل کوئی ناچتا ہؤا​

ان مصرعوں کی بحر، مصرع طرح اور آپ کی غزل کے باقی اشعار سے مختلف ہے یا وزن خراب ہے۔ :)
 
متفق۔اب کیا کیا جائے۔ اب تو ہو گئی۔:)
 
Top