جمیل نوری نستعلیق آٹو کشیدہ آٹو کرننگ!

سعادت

تکنیکی معاون
ونڈوز ۱۰ میں تو ڈائریکٹ رائٹ انجن ہے جبکہ اڈوبی کا اپنا تخلیق کردہ انجن ہے جسکا نام اسوقت ذہن میں نہیں آرہا۔ فائر فاکس میں گیکو انجن ہے۔ لیبرے آفس میں گریفائیٹ انجن۔

گیکو ایک ویب لے آؤٹ انجن ہے، جس کا کام ٹیکسٹ رینڈرنگ/شیپنگ نہیں بلکہ ویب سٹینڈرڈز (ایچ-ٹی-ایم-ایل، سی-ایس-ایس، وغیرہ) کی امپلیمینٹیشن ہے۔ گیکو/فائرفوکس کو جب بھی اوپن ٹائپ شیپنگ کی ضرورت پڑتی ہے (مثلاً کسی ایچ-ٹی-ایم-ایل ڈاکیومنٹ کے متن کی رینڈرنگ کے وقت) تو حرف باز کو یاد کیا جاتا ہے۔

لبرے آفس میں فونٹ شیپنگ کے لیے ونڈوز پر یونی سکرائب، لینکس پر حرف باز، اور او ایس ایکس پر کور ٹیکسٹ کا استعمال ہوتا ہے۔

رہا گریفائٹ، تو یہ اوپن ٹائپ کی مانند ایک سمارٹ فونٹ ٹیکنالوجی ہے، جس کی شیپنگ اور لے آؤٹ کے لیے ایک علیحدہ لائبریری موجود ہے۔ حرف باز (جو بنیادی طور پر اوپن ٹائپ لے آؤٹ کی امپلیمینٹیشن کے لیے لکھا گیا تھا) میں بیک-اینڈ کے طور پر گریفائٹ کی لائبریری بھی استعمال کی جا سکتی ہے (تاکہ گریفائٹ فونٹس کی شیپنگ کی جا سکے)، البتہ میرا اندازہ ہے کہ فائر فوکس اور لبرے آفس گریفائٹ کی سپّورٹ کے لیے براہِ راست گریفائٹ ہی کی API استعمال کرتے ہیں اور حرف باز کو ذریعہ نہیں بناتے۔
 
arifkarim

معطل

شکریہ سعادت۔ اڈوبی پروگرامز میں کونسا انجن زیر استعمال ہے؟ اسی طرح گوگل کروم میں کونسا انجن ہے؟ کیونکہ اگر کروم اور فائر فاکس ایک ہی انجن حرف باز استعمال کر رہے ہیں تو ہمارے فانٹ کی رینڈرنگ ان دونوں میں یکسر مختلف کیوں؟
 
سعادت

تکنیکی معاون
اڈوبی پروگرامز میں کونسا انجن زیر استعمال ہے؟
اڈوب کا اپنا پروپرائٹری انجن ہی ہے۔ نام غالباً ’اڈوب ٹیکسٹ انجن‘۔ (ربط ۱، ۲۔)

اسی طرح گوگل کروم میں کونسا انجن ہے؟ کیونکہ اگر کروم اور فائر فاکس ایک ہی انجن حرف باز استعمال کر رہے ہیں تو ہمارے فانٹ کی رینڈرنگ ان دونوں میں یکسر مختلف کیوں؟
گوگل کروم میں بھی حرف باز ہی استعمال ہوتا ہے۔ ’یکسر مختلف‘ آپ آٹو کرننگ کے حوالے سے کہہ رہے ہیں؟
 
’متفق‘ کی ریٹنگ۔ یعنی آپ آٹو کرننگ ہی کی بات کر رہے ہیں…

ڈیفالٹ کے طور پر کروم میں کرننگ غیر فعال، جبکہ فائر فوکس میں فعال ہوتی ہے، اور شاید اسی وجہ سے دونوں براؤزرز میں مختلف رینڈرنگ ہو رہی ہے۔ کروم میں کرننگ کو فعال کرنے کے لیے اپنی ٹسٹ ایچ-ٹی-ایم-ایل ڈاکیومنٹ کی سی-ایس-ایس میں درج ذیل کا اضافہ کریں:

کوڈ:
body {
    text-rendering: optimizeLegibility;
    -webkit-font-feature-settings: "kern";
}

اگر اس کے بعد بھی فرق نہ پڑے تو پھر تفصیل سے دیکھنا پڑے گا۔ :)
 
ہم نے فانٹ کا لیٹسٹ ورژن جاری کر دیا ہے۔ پلیز اسے کنفرم کر دیں۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
ہم نے فانٹ کا لیٹسٹ ورژن جاری کر دیا ہے۔ پلیز اسے کنفرم کر دیں۔
لیجیے، ہو گیا کنفرم: :)

jameel3-kern-chrome-01_zpsj5trlwsb.png

لیکن ایک عجیب بات یہ ہے کہ کرننگ کو فعال کرنے کے ساتھ ہی متن اپنے پیرنٹ ایلیمنٹ کی چوڑائی سے باہر جا رہا ہے…

jameel3-kern-chrome-02_zpsqi4c6erx.png
 
جزاک اللہ۔ یہ ایک پرانا بگ ہے جو کئی بار کرومیوم کو رپورٹ کیا مگر وہ لوگ توجہ نہیں دے رہے۔ آپکی ایک بگ رپورٹ پر انہوں نے فوری عمل کیا تھا۔ کیا آپ ٹیکینکل انالیسز کر کے یہ بگ وہاں فائل کر سکتے ہیں؟ ہماری دیرینہ خواہش ہے کہ یہ فانٹ کروم میں بھی ویسے ہی کام کرے جیسے فائر فاکس میں کرتا ہے۔ دونوں کا رینڈر انجن تو حرف باز ہی ہے۔
سید ذیشان
 
عارف اس لڑی پر جناب فاروق سرور خان صاحب بہت مہربان ہو رہے ہیں ۔۔۔ ہر مراسلے کو ’’شرفِ زبردستی ‘‘ بخش رہے ہیں :p
متلاشی، میرے جذبات آپ شائید سمجھ پائیں یا نا پائیں ۔ بات اتنی بڑی ہے کہ آپ سب جو کچھ کررہے ہیں وہ بہت ہی زیادہ اور بڑا ہے۔ جو کام کررہے ہیں وہ بہت بڑا ہے، جو تنقید کررہے ہیں وہ بہت ہی اہم ہے کہ تعمیری فیڈ بیک فراہم کرتی ہے اور جو تعریف کررہے ہیں وہ حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ لہذا آپ سب جو کروڑوں اردو دانوں میں سے گنتی کے چند ایک ہیں اس "شرف و اعزازِ زبردستی" کے زبردست سے بھی کہیں زیادہ مستحق ہیں۔ اس کام میں آپ سب آنکھوں کے نور حضرات کا کتنا آنکھوں کا نور لگتا ہے وہ تعریف کسی طور بھی میرے چھوٹے سے"زبردست" سے پوری نہیں ہوتی ۔ تمام تر محبت اور شفقت کے ساتھ آپ سب کو صرف یہ ہی کہہ سکتا ہوں کہ "زبردست"
 
آخری تدوین:

سید ذیشان

محفلین
لیجیے، ہو گیا کنفرم: :)

jameel3-kern-chrome-01_zpsj5trlwsb.png

لیکن ایک عجیب بات یہ ہے کہ کرننگ کو فعال کرنے کے ساتھ ہی متن اپنے پیرنٹ ایلیمنٹ کی چوڑائی سے باہر جا رہا ہے…

jameel3-kern-chrome-02_zpsqi4c6erx.png

مجھے بھی یہی شک تھا کہ کروم نے کرننگ کو ڈیس ایبل کیاہو گا۔ آپ کی اس پوسٹ نے اس کو ثابت کر دیا۔
 
Top