جمیل نوری نستعلیق آٹو کشیدہ آٹو کرننگ!

سید عاطف علی

لائبریرین
مجھے فورس کشیدہ والے میں ب ، ،ک ، اور ف کی کشیدگی میں( جبکہ وہ اکیلے استعمال ہوئے ہوں یا آخر میں جہاں کھینچے جانے کی گنجائش ہو) گولائی کا عنصر نظر انداز ہوتا نظر آیا بہت سپاٹ اور سیدھی سی شکل لگی ۔ باقی سب بہترین ہیں ۔
کیا یہ میرا خیال ہے یا اس کی کوئی تکنیکی وجہ ؟
 
متلاشی

محفلین
بہت خوب عارف اور سید ذیشان بھائی !
اصل میں جمیل نوری نستعلیق فونٹ کی کشیدہ اشکال محض بھرتی کی ہیں ۔۔۔ مطلب باقاعدہ کسی خطاط نے نہیں ڈرا کیں ۔۔۔ اس لیے ان میں کافی مسائل ہیں
دوسرا عارف یہ پوچھنا تھا کہ کیا یہ کرننگ صرف انڈیزائن میں کام کرے گی ؟؟؟؟؟
 
کرننگ تو ہر پروگرام میں کام کرے گی، البتہ آٹو کشیدہ کا فیچر فی الوقت صرف انڈیزاین میں ہی دستیاب ہے۔
آصف اثر بھائی کشیدہ کے لگیچرز جس طرح سے بنائے گئے ہیں اسی حساب سے آٹو کشیدہ میں کام کرتے ہیں، چونکہ ہم باقاعدہ خطاط نہیں ہے اسلئے ہمیں یہ معلوم نہیں ہوسکتا کہ کونسے الفاظ کشیدہ ہونے چاہئے اور کونسے نہیں، یہ تو ان لگیچرز کو بنانے والوں کو سوچنا چاہئے تھا، کیونکہ وہ تو باقاعدہ خطاط تھے، اب اگر انہوں نے بنائے ہیں تو ظاہر ہے کوئی وجہ ہوگی، نیز یہ انپیج میں بھی اسی طرح ہی کام کرتے ہیں۔
 
آصف اثر

معطل
کشیدہ کے لگیچرز جس طرح سے بنائے گئے ہیں اسی حساب سے آٹو کشیدہ میں کام کرتے ہیں، چونکہ ہم باقاعدہ خطاط نہیں ہے اسلئے ہمیں یہ معلوم نہیں ہوسکتا کہ کونسے الفاظ کشیدہ ہونے چاہئے اور کونسے نہیں، یہ تو ان لگیچرز کو بنانے والوں کو سوچنا چاہئے تھا، کیونکہ وہ تو باقاعدہ خطاط تھے، اب اگر انہوں نے بنائے ہیں تو ظاہر ہے کوئی وجہ ہوگی، نیز یہ انپیج میں بھی اسی طرح ہی کام کرتے ہیں۔
مجھے سید عاطف علی اور متلاشی سے پورا اتفاق ہے۔ جن لوگوں نے یہ لگیچرزبنائے ہیں انہوں نے کشیدہ نستعلیق کے حسن سے بالکل انصاف نہیں برتا ۔ بس وقتی کام کرکے جان چھڑا دیا ۔ ورنہ اگر نستعلیقی اصولوں پر کشیدہ الفاظ ہوں تو تحریر میں ایک منفرد نکھار آتاہے جو پڑھنے والوں کو متاثر کیے بغیر نہیں چھوڑتا۔
 
لگیچر کیا ہوتا ہے ؟
اس مراسلے سے اندازہ ہوتا ہے کہ حروف کی انفرادی اشکال کو یا ان اکائیوں جو آدھی شکلوں یا کسی حرف کی بیچ کی نامکمل شکل کو کہا جاتا ہوگاہے جنہیں جوڑ کر الفاظ ملائے اور بنائے جاتے ہیں ۔ کیا یہ صحیح ہے ؟
 
لگیچر یا ترسیمہ یا کشتی ایک مکمل شکل ہوتی جو دو یا اس سے زیادہ حروف پر مشتمل ہوتی ہے ۔۔۔ مگر وہ بامعنی لفظ ہو یہ ضروری نہیں
مثلا ترسیمہ میں تر ایک لگیچر ہے اور سیمہ ایک الگ لگیچر۔۔۔ لگیچرز بغیر نقاط یا نقاط کے ساتھ دونوں طرح ہو سکتے ہیں
 
سید عاطف علی

لائبریرین
لگیچر یا ترسیمہ یا کشتی ایک مکمل شکل ہوتی جو دو یا اس سے زیادہ حروف پر مشتمل ہوتی ہے ۔۔۔ مگر وہ بامعنی لفظ ہو یہ ضروری نہیں
مثلا ترسیمہ میں تر ایک لگیچر ہے اور سیمہ ایک الگ لگیچر
بہت اچھا ۔ اب واضح ہو گیا ۔۔۔۔
یعنی لفظ لگیچر میں ایک ہی لگیچر ہے ۔ جب کہ ترسیمے میں دو ترسیمے۔۔، اور یہ بھی عجیب بات ہے کہ لگیچر اور ترسیمہ در اصل ایک ہی چیز ہیں ۔:)
کیا میں درست سمجھا ؟
 
arifkarim

یہ ضروری نہیں ہے۔ ترسیمے کا بھی ایک الگ ترسیمہ بنایا جا سکتا ہے البتہ اوپن ٹائپ اسٹینڈرڈ میں ۴۵۰۰۰ ترسیموں کی لمٹ ہے۔ اسلیے ساری اردو زبان کو کور کرنے کیلئے اسے اس طرح توڑا جاتا ہے۔ تاکہ مکمل زبان کا احاطہ بھی ہو جائے اور کرننگ بھی۔
 
arifkarim

معطل
مجھے سید عاطف علی اور متلاشی سے پورا اتفاق ہے۔ جن لوگوں نے یہ لگیچرزبنائے ہیں انہوں نے کشیدہ نستعلیق کے حسن سے بالکل انصاف نہیں برتا ۔ بس وقتی کام کرکے جان چھڑا دیا ۔ ورنہ اگر نستعلیقی اصولوں پر کشیدہ الفاظ ہوں تو تحریر میں ایک منفرد نکھار آتاہے جو پڑھنے والوں کو متاثر کیے بغیر نہیں چھوڑتا۔
آصف بھائی، ہم لوگ فانٹ ساز ہیں، خطاط نہیں۔ ہم پہلے سے موجود ترسیموں کو جدید ٹیکنالوجیز کیساتھ ہم آہنگ تو کر سکتے ہیں البتہ خطاطی کے اصولوں پر نئے ترسیمے خود ایجاد نہیں کر سکتے۔ اس ضمن میں ہماری مکرمی ابن سعید اور عمار ابن ضیا سے بات چیت چل رہی ہے کہ کس طرح نئے ترسیمے لکھوا کر نوری نستعلیق سے جان چھڑائی جائے۔ بہرحال جب تک یہ نہیں ہوتا تب تک اسی پر گزارہ کریں ۔
 
جی۔ مجھے آپ کی مجبوریوں کا اندازہ ہے۔ نوری نستعلیق سے جان چھڑانے کا کیا مطلب، یعنی آپ نوری نستعلیق ازسرِ نو بنانا چاہتے ہیں؟
یہ ضروری نہیں ہے۔ ترسیمے کا بھی ایک الگ ترسیمہ بنایا جا سکتا ہے البتہ اوپن ٹائپ اسٹینڈرڈ میں ۴۵۰۰۰ ترسیموں کی لمٹ ہے۔
۴۵۰۰۰ یا ۶۵۰۰۰+
 
arifkarim

معطل
جی۔ مجھے آپ کی مجبوریوں کا اندازہ ہے۔ نوری نستعلیق سے جان چھڑانے کا کیا مطلب، یعنی آپ نوری نستعلیق ازسرِ نو بنانا چاہتے ہیں؟

۴۵۰۰۰ یا ۶۵۰۰۰+
نوری نستعلیق کا متبادل بنانا چاہتے ہیں۔ باقی اوپن ٹائپ میں ۶۵۰۰۰ گلفس کی لمٹ ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
فردوس بریں پی ڈی ایف فارمیٹ میں آٹو کشیدہ کیساتھ
یہاں خوش آئین بات یہ ہے کہ انڈیزائن میں شائع کردہ شدہ پی ڈی ایف کشیدہ ترسیموں کو بھی سرچ کر رہی ہے۔
عبدالمجید نعیم سعید سید ذیشان متلاشی سید منظر

کہیں پر کشیدہ کر رہا اور کہیں پر نہیں۔ اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟

مثلاً سنہ کو کشیدہ ہونا چاہیے لیکن پی ڈی ایف میں ایسا نہیں ہے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

آصف اثر

معطل
فردوس بریں پی ڈی ایف فارمیٹ میں آٹو کشیدہ کیساتھ
یہاں خوش آئین بات یہ ہے کہ انڈیزائن میں شائع کردہ شدہ پی ڈی ایف کشیدہ ترسیموں کو بھی سرچ کر رہی ہے۔
عبدالمجید نعیم سعید سید ذیشان متلاشی سید منظر
کیا بطورِ تصحیح الفاظ کی کرننگ کے متعلق کچھ کہہ سکتے ہیں؟
 
مدیر کی آخری تدوین:

آصف اثر

معطل
فردوس بریں پی ڈی ایف فارمیٹ میں آٹو کشیدہ کیساتھ
یہاں خوش آئین بات یہ ہے کہ انڈیزائن میں شائع کردہ شدہ پی ڈی ایف کشیدہ ترسیموں کو بھی سرچ کر رہی ہے۔
عبدالمجید نعیم سعید سید ذیشان متلاشی سید منظر
زبردست!بہترین آٹو کشیدہ۔
یہی پی ڈی ایف بغیر کشیدہ بھی دیجیے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

آصف اثر

معطل
میرے خیال میں تو اس میں کوئی خرابی نہیں۔ ورنہ یہ سب شیئر کرنے کا مقصد فوت ہو جاتا ہے اگر تنقید کے دروازے بند کر دیئے جائیں۔
دراصل کچھ الفاظ ایسے ہیں جو اردو تحریرات میں بہت کثرت سے استعمال ہوتے ہیں لہذا ان کی کرننگ جتنی بہترین ہو اتنا بہتر ہوگا۔
فی الحال تو ان دو الفاظ کو دیکھ لیجیے۔”اور “”ایک“۔
”اور“ میں”و “ الف سے بہت قریب جب کہ ”ر“ سے دور ہے۔ جب کہ ”ایک“ میں الف اور ”ایک“کے درمیان فاصلہ بہت زیادہ ہے۔
باقی بعد میں دیکھتے ہیں۔
 
اسطرح کے الفاظ کے لئے یہ دھاگا استعمال کریں۔ "اور" میں پہلے ہی رپورٹ کر چکا ہوں، اس لئے اس کو دوبارہ وہاں لکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
 
Top