نیرنگ خیال

لائبریرین
کیمرے کا سب سے بڑا کمال ہے کہ یہ عام سی چیزوں میں بہت خوبصورتی لے آتا ہے۔ بعض مناظر انسانی آنکھ سے اتنے دلفریب نہیں لگتے لیکن اگر آپ چلتے چلتے ان کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے چلیں تو بعد میں پتا چلتا ہے کہ وہ کتنا دلفریب منظر تھا۔ میں کوئی خاص کیا عام فوٹوگرافر بھی نہیں لیکن کبھی کبھی مجھے راہ چلتے تصاویر کھینچنے کا شوق چڑھ جاتا ہے۔۔۔۔ اس دھاگے میں ایسی ہی کچھ تصاویر شئیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔۔۔۔

صبح کے حسین مناظر میں سے ایک دھلا ہوا منظر وہ بھی ہوتا ہے جب کبھی صبح ہلکی ہلکی پھوار پڑ جائے اور پھولوں کو دھو ڈالے۔۔۔
ایک دھلا دھلا گلاب
12509485_10154464220831978_5377909782857725306_n.jpg


ایلوویرا کی شاخ پر کھلتے چند چھوٹے چھوٹے دھلے ہوئے پتے یا پھول
12548835_10154464220706978_3430340568729947480_n.jpg
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
ایف نائن پارک کا جاگنگ ٹریک۔۔۔۔
عشبہ کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔۔ بلکہ وہ بچوں کے جھولوں کی طرف اشارہ کر کے مجھے ادھر جانے کا کہہ رہی ہے
12642560_10154499540966978_8814592930369045172_n.jpg


سید پور ویلج میں چائے پینے کے ایک چھوٹے سے کیفے "بیٹھک" سے سید پور گاؤں کا ایک منظر
12645148_10154499540456978_6952875091911067658_n.jpg
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
بہت خوب نیرنگ بھائی۔
سید پور والی تصویر تو کچھ کچھ ایچ ڈی آر نما لگ رہی ہے۔
کیا ہی خوب ہو اگر آپ تصاویر کے ساتھ ان کی سیٹنگ بھی لکھتے جائیں تو ہم جیسے نوآموز شوقین ممبران کی رہنمائی بھی ہوتی جائے گی۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ذوالقرنین بھائی، صرف ایک تصویر پسند آئی وہ بھی صرف عشبہ کی وجہ سے، ورنہ چونکہ آپ نے اپنا وعدہ اب تک پورا نہیں کیا لہذا مزید کسی تصویر کی تعریف نہیں کرنی ہم نے۔:terror:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت خوب نیرنگ بھائی۔
سید پور والی تصویر تو کچھ کچھ ایچ ڈی آر نما لگ رہی ہے۔
کیا ہی خوب ہو اگر آپ تصاویر کے ساتھ ان کی سیٹنگ بھی لکھتے جائیں تو ہم جیسے نوآموز شوقین ممبران کی رہنمائی بھی ہوتی جائے گی۔
جی سید پور کی تصویر ایچ ڈی آر ہی ہے۔۔۔ آپ نے درست پہچانا۔ میں تو خود کو مبتدی بھی نہیں سمجھتا۔ یہ سب تصاویر نیکسز 6 سے کھینچی گئی ہیں۔

زبردست نیرنگ خیال بھائی!!!! تمام تصاویر از حد خوبصورت ہیں۔ لیکن وہ جو پہلی ہے...... اس کا جواب نہیں..
:zabardast1:
گلاب کے پھول کی؟ شکریہ۔۔۔ :)

دوسری تصویر میں کون سا ایلوویرا ہے یہ؟؟؟
جی مجھے تو ایلو ویرا کی قسموں کا نہیں پتا۔۔۔ کون سا ایلو ویرا سے کیا مراد ہے؟

آپ کی راہیں تو بہت سرسبز گل و گلزار والی ہیں ۔۔۔:battingeyelashes:
خوبصورت تصاویر۔۔۔۔ :)
یہ راہ کی تصاویر نہیں ہیں۔۔۔ ویسے کسی دور میں میں نے اپنے راستے کی تصاویر بھی شئیر کی تھیں۔۔۔ :)

ذوالقرنین بھائی، صرف ایک تصویر پسند آئی وہ بھی صرف عشبہ کی وجہ سے، ورنہ چونکہ آپ نے اپنا وعدہ اب تک پورا نہیں کیا لہذا مزید کسی تصویر کی تعریف نہیں کرنی ہم نے۔:terror:
ارے اتنی سختی۔۔۔۔ اور یہ فرحت کیانی کا اثر ہوگیا آپ پر۔۔۔ آپ نے بھی بندوق اٹھا لی۔۔۔۔ ویسے آج ایک اس سے ملتی جلتی تحریر لکھی ہے۔ یہ پڑھی آپ نے۔۔۔۔۔
 

سارہ خان

محفلین
یہ راہ کی تصاویر نہیں ہیں۔۔۔ ویسے کسی دور میں میں نے اپنے راستے کی تصاویر بھی شئیر کی تھیں۔۔۔ :)
میں کوئی خاص کیا عام فوٹوگرافر بھی نہیں لیکن کبھی کبھی مجھے راہ چلتے تصاویر کھینچنے کا شوق چڑھ جاتا ہے۔۔
اس دھاگے میں ایسی ہی کچھ تصاویر شئیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔۔۔۔​
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ویسے غلطی میری اپنی ہے۔۔۔ میں یہ سمجھا تھا کہ آپ یہ سمجھیں ہیں کہ یہ میرے دفتر کے راستے میں لی گئی تصاویر ہیں۔۔۔ اس لیے ایسی بہکی بہکی ہانک بیٹھا۔۔۔الفاظ واپس۔۔۔۔ جی یہ اِدھر اُدھر راہ چلتے کی تصاویر ہیں۔۔۔اور وہ راہیں بہت گلپوش ہیں۔ :)
 
Top