آپ کے فون میں کون کون سی اپلیکیشنز اور گیمز ہیں؟

ناصر رانا

محفلین
یار اب کیا بتاؤں ان دنوں ٹھیک سے بالغ بھی نہیں ہوا تھا جب فیس بک پہ ایک مشتہر ٹائپ کی پوسٹ میں یہ لکھا تھا۔
کلک کرنے پر ایک تصویری بلاگ کھلا جس میں ساری ہی ایسی ابہام والی باتیں تھیں جن کو پڑھ ایک اوسط درجے کی معلومات رکھنے والا بندہ انگشت بدانداں ہو جائے۔

نوٹ: یہاں بالغ سے مراد ذہنی بلوغت ہے، اسے کسی اور سیاق و سباق میں نہ پڑھا جائے۔
 
متلاشی

محفلین
کوئی میری ہیلپ کرے خاص طور پر حمیرا عدنان اپیا۔۔۔ میرے HTC Inspire 4G میں اردو صحیح طرح نہیں لکھی جاتی ۔۔۔ الفاظ ٹوٹ جاتے ہیں ۔۔۔ کیا اس میں نستعلیق فونٹ انسٹال کیا جا سکتا ہے ؟ اور اس میں 3جی اور 4جی کی سپورٹ موجود ہے مگر پاکستان میں اس پر 3جی نہیں چلتی ۔۔۔ فریکوئنسی بینڈوڈتھ کا کوئی چکر ہے ۔۔۔ کیا کوئی جگاڑ لگا کر اس پر 3جی اور 4جی چلائی جا سکتی ہے ؟؟؟؟؟؟ پلیز میرے یہ مسائل حل کرکے ڈھیروں دعائیں لیں ۔۔۔۔۔
arifkarim محمد تابش صدیقی
 
اینڈرائڈ ورژن کون سا ہے؟
 
ناصر رانا

محفلین
میں بھی حیران تھا۔۔۔ ورنہ اتنے اطلاقیے کم سے کم موبائل کے اندر تو نہیں آسکتے۔۔۔۔۔۔
بھائی میرے موبائل میں اس سے کہیں زیادہ اطلاقیے پڑے رہتے ہیں جن کا گاہے بگاہے استعمال بھی کرتا رہتا ہوں۔
اس معاملے میں میرا اصول ہے کہ فون کو اس کی آخری حدوں تک لے جا کر استعمال کرتا ہوں، فون کو ہی کیا بلکہ کسی بھجی انسٹرومنٹ کو۔
اطلاقیے اتنے ہوں کہ اس کے بعد کسی کی گنجائش نہ رہے۔(ہوں بھی کارآمد، یہ نہیں کہ فالتو میں انسٹال کر لئے اور کبھی کام بھی نہ آئیں۔)
 
متلاشی

محفلین
اس اینڈرائڈ ورژن میں اردو سپورٹ موجود نہیں ہے۔
اگر آپ کے موبائل کے لئے 4.0.1 یا اس سے اوپر والے ورژن کی روم مل جائے تو وہ انسٹال کر لیں۔
یا موبائل نیا لے لیں۔
اس کی روم کا اگر کوئی لنک ڈھونڈ دیں اور انسٹالیشن کا طریقہ بھی بتا دیں تو نوازش ہو گی ۔۔۔۔ اور میرے دوسرے سوال کا کوئی حل ہے کہ 3جی یا 4جی چل جائے پاک میں ؟؟؟؟
 
روم کے لئے حمیرا عدنان بہتر جواب دے سکتی ہیں۔
3جی اور 4 جی کے بینڈز مختلف ہوتے ہیں ، اسی لئے مختلف علاقوں کے لئے مختلف ورژنز بنائے جاتے ہیں۔ اگر آپ کے موبائل میں پاکستان والے بینڈز (3جی کے لئے 2100) اور (4جی کے لئے 1800) کی سپورٹ موجود نہیں، تو اس پر کسی صورت نہیں چل سکیں گے۔
 
کوئی میری ہیلپ کرے خاص طور پر حمیرا عدنان اپیا۔۔۔ میرے HTC Inspire 4G میں اردو صحیح طرح نہیں لکھی جاتی ۔۔۔ الفاظ ٹوٹ جاتے ہیں ۔۔۔ کیا اس میں نستعلیق فونٹ انسٹال کیا جا سکتا ہے ؟ اور اس میں 3جی اور 4جی کی سپورٹ موجود ہے مگر پاکستان میں اس پر 3جی نہیں چلتی ۔۔۔ فریکوئنسی بینڈوڈتھ کا کوئی چکر ہے ۔۔۔ کیا کوئی جگاڑ لگا کر اس پر 3جی اور 4جی چلائی جا سکتی ہے ؟؟؟؟؟؟ پلیز میرے یہ مسائل حل کرکے ڈھیروں دعائیں لیں ۔۔۔۔۔
arifkarim محمد تابش صدیقی
بھائی اگر آپ مجھے اپنے فون کے about پیج کی تصویر سینڈ کر دیں تو میں آپ کو اپڈیٹ لنک فراہم کر دوں گی ڈھونڈ کر
 
Android version = 2.3.5
HTC Sense Version = 3.0
Software number = 3.20.502.52 710RD
Kernel Version = 2.6.35.10-ga375925
htc-kernel@u18000-build-144#1
Fri Jun 22 16:53:33 CST 2012
Baseband version = 12.69a.60.29u_26.17.14.11_M
Build number= 3.20.502.52 CL380259 release-keys
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بھائی میرے موبائل میں اس سے کہیں زیادہ اطلاقیے پڑے رہتے ہیں جن کا گاہے بگاہے استعمال بھی کرتا رہتا ہوں۔
اس معاملے میں میرا اصول ہے کہ فون کو اس کی آخری حدوں تک لے جا کر استعمال کرتا ہوں، فون کو ہی کیا بلکہ کسی بھجی انسٹرومنٹ کو۔
اطلاقیے اتنے ہوں کہ اس کے بعد کسی کی گنجائش نہ رہے۔(ہوں بھی کارآمد، یہ نہیں کہ فالتو میں انسٹال کر لئے اور کبھی کام بھی نہ آئیں۔)
آپ کا فون بڑا ہوگا۔۔۔۔
 
Android version = 2.3.5
HTC Sense Version = 3.0
Software number = 3.20.502.52 710RD
Kernel Version = 2.6.35.10-ga375925
htc-kernel@u18000-build-144#1
Fri Jun 22 16:53:33 CST 2012
Baseband version = 12.69a.60.29u_26.17.14.11_M
Build number= 3.20.502.52 CL380259 release-keys
بھائی بہتر ہے آپ موبائل تبدیل کر لیں کیوں کہ اس فون پر اینڈرائڈ 4.0.1 یاں کوئی نیا اپڈیٹ کام نہیں کرتا
 
مجھے بھی اسی جواب کی امید تھی۔ اس لئے نیا لینے کا آپشن دے دیا تھا۔ :p
نہیں نہیں ایسی بات بھی نہیں ہے اگر یہ موبائل میرے پاس ہوتا تو اس پر اینڈرائڈ کا نیا ورژن کام کر رہا ہونا تھا یا پھر فون نے ہی کام نہیں کر رہا ہونا تھی.
HTC inspire فیملی میں at&t ورژن میں 4.0 سے اوپر کا اپڈیٹ کر سکتے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہی اس کا biuld number 3.20.502.63 ہے اگر میں نے لنک فراہم کر دیا اور بھائی کی فون کو کچھ ہو گیا تو دعاؤں کی جگہ بد دعاؤں سے نوازا جائے گا مجھے
اس لیے ایک چپ سو سکھ
 
بہنا رسک پرسنٹیج بھی بتا دیں اور یہ at&t ورژن ہی ہے اور لنک بھی دے دیں ۔۔۔۔ میں کمنٹس پڑھ کر رسک لوں گا ۔۔۔۔ اور رسک میں کیا کچھ ہو سکتا یہ بھی بتا دیں ۔۔۔۔؟؟؟
 
لیکن اتنا یاد رکھیں کہ بالفرض اپڈیٹ ہو بھی گیا تو اس سے 3جی اور 4 جی بینڈز پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
صرف اینڈرائڈ اپڈیٹ کے فائدے اٹھا سکیں گے۔ اردو سپورٹ مل جائے گی۔
 
Top