پردیسی انڈا فرائی

عباس اعوان

محفلین
عباس اعوان بھائی آپ کو میراثیوں کی ہسٹری بتاتے ہیں :rollingonthefloor:
میں اس معاملے میں کیا ہیلپ کروں ؟ میرا ایک کولیگ خوب کپڑے وغیرہ پہن کر آتا ہے، اور میں اس سے پوچھتا ہوں کہ تمہیں زیادہ سردی لگ رہی ہے، میراثی تو نہیں ہو تم ؟ آگے سے وہ جواب دیتا ہے کہ تم باڈی بلڈر ہو، تمہیں سردی نہیں لگتی تو اس کا کیا مطلب باقیوں کو بھی نہیں لگتی ؟
کل ہانگ کانگ کی تاریخ کا تیسرا سرد ترین دن تھا، بعض مقامات پر ٹمپریچر صفر کے قریب چلا گیا تھا، ہوا بھی بہت زیادہ چل رہی تھی۔ پھر بھی میں اپارٹمنٹ سے جِم کو شارٹس پہن کر گیا تھا۔
میراثی کو ٹیسٹ کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ اسے ٹھنڈ میں رکھ دیں، فوراً سے پہلے شکایت شروع کر دے گا۔
 
باقی ترکیب پر تو سیر حاصل گفتگو در گفتگو ہو چکی ہے۔ یہ سوال ابھی تک جواب طلب ہے۔
پہلے میں ڈنمارک سے درآمد شدہ مکھن استعمال کرتا تھا، اب آسٹریلیا سے درآمد شدہ استعمال کرتا ہوں، وجہ بعد میں بتاؤں گا

جب تک یہ وجہ معلوم نہ ہو، تو ترکیب کا مرکزی خیال ادھورا رہے گا، کیونکہ یہ واحد چیز ہے کہ جس کو ان انڈوں کا ساتھ نصیب ہوا ہے۔
 
مقدس

لائبریرین
میں اس معاملے میں کیا ہیلپ کروں ؟ میرا ایک کولیگ خوب کپڑے وغیرہ پہن کر آتا ہے، اور میں اس سے پوچھتا ہوں کہ تمہیں زیادہ سردی لگ رہی ہے، میراثی تو نہیں ہو تم ؟ آگے سے وہ جواب دیتا ہے کہ تم باڈی بلڈر ہو، تمہیں سردی نہیں لگتی تو اس کا کیا مطلب باقیوں کو بھی نہیں لگتی ؟
کل ہانگ کانگ کی تاریخ کا تیسرا سرد ترین دن تھا، بعض مقامات پر ٹمپریچر صفر کے قریب چلا گیا تھا، ہوا بھی بہت زیادہ چل رہی تھی۔ پھر بھی میں اپارٹمنٹ سے جِم کو شارٹس پہن کر گیا تھا۔
میراثی کو ٹیسٹ کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ اسے ٹھنڈ میں رکھ دیں، فوراً سے پہلے شکایت شروع کر دے گا۔
ہاہاہاہاہاہہاہاہاہہاہاہا :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: یعنی حمیرا کی نند نے بالکل ٹھیک کہا :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:ویسے میراثی ہوتا کیا ہے
 
میں اس معاملے میں کیا ہیلپ کروں ؟ میرا ایک کولیگ خوب کپڑے وغیرہ پہن کر آتا ہے، اور میں اس سے پوچھتا ہوں کہ تمہیں زیادہ سردی لگ رہی ہے، میراثی تو نہیں ہو تم ؟ آگے سے وہ جواب دیتا ہے کہ تم باڈی بلڈر ہو، تمہیں سردی نہیں لگتی تو اس کا کیا مطلب باقیوں کو بھی نہیں لگتی ؟
کل ہانگ کانگ کی تاریخ کا تیسرا سرد ترین دن تھا، بعض مقامات پر ٹمپریچر صفر کے قریب چلا گیا تھا، ہوا بھی بہت زیادہ چل رہی تھی۔ پھر بھی میں اپارٹمنٹ سے جِم کو شارٹس پہن کر گیا تھا۔
میراثی کو ٹیسٹ کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ اسے ٹھنڈ میں رکھ دیں، فوراً سے پہلے شکایت شروع کر دے گا۔
ہاہاہاہا :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
ناصر رانا

محفلین
اس نوک جھونک کے ساتھ ایک قصہ یاد آتا ہے۔

کہتے ہیں پہلے وقتوں میں نابینا کو حافظ جی کہا جاتا تھا۔ تو ایک دفعہ ایک حافظ جی کسی گلی سے گزر رہے تھے وہاں پر دو پڑوسنیں آپس میں توتکار میں مصروف تھیں (جی ہاں بالکل ایسے جیسے اس لڑی میں میراثی میراثی کھیل رہی ہیں)
معاً ایک کی نگاہ حافظ جی پر پڑی تو اس نے کہا "اللّہ کرے تیرا بیاہ حافظ جی سے ہو جائے۔"
یہ سنتے ہی حافظ جی رک گئے اور ان کی باتیں سننے لگے۔
دوسری کلبلائی اور کہا "تیرا ستیا ناس جائے، میرا کیوں تیرا ہو جائے نکاح حافظ جی سے"
اب پہلی نے چھاتی پیٹ کر کہا کیڑے پڑیں تمہارے منہ میں، بلا بلا بلا بلا"
یوں ان خواتین کی گالیوں کا سلسلہ کسی اور جانب نکل پڑا مگر حافظ جی امید و بیم کی کیفیت میں وہیں کھڑے تھے۔
جب کافی دیر تک دوبارہ عقد و نکاح کی کوئی بات سنائی نہ دی تو حافظ جی نے لجاجت سے پوچھا "بیبیوں حافظ جی کیلئے کیا حکم ہے؟ کھڑے رہیں یا چلے جائیں؟"

بس اب جب جب بھی خواتیں کو یوں بے تکان ایک سے دوسرے اور دوسرے سے تیسرے موضوع پر گپیں لگاتے دیکھتا ہوں تو یہ واقعہ یاد آجاتا ہے اور ہنسی نکل جاتی ہے۔
 
Top